امریکی صدارتی انتخابات 2016

ہمارے آفس بوائے کو کہیں سے خبر ملی کہ امریکہ میں ووٹ ہونے والے ہیں۔ میرے پاس کسی کام سے آیا تو انتہائی سرگوشیانہ انداز میں مکمل یقین اور اطمینان سے بولا ' سر جی نواچشریف جِت جانڑا اے امران نوں کسی ووٹ نہیں جے پانڑا' ۔ میں نے اس کے چہرے کی طرف غور سے دیکھا کہ شاید مزاح میں ایسا کہہ رہا ہو لیکن معصومانہ سا بھولپن ہی نظر آیا۔ جب اسے وضاحت کی کہ امریکہ کے ووٹوں سے نواز شریف یا عمران کا کوئی تعلق نہیں تو اسے یقین ہی نہیں آیا۔

اسی لیے امریکہ میں سلیکٹو رپریزنٹیشن ہے۔پاپولر ووٹ سے کوئی صدر نہیں بنتا
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کل الیکشن ہے۔
  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 5.2 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 2.9 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 65.3 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 84 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 89 فیصد ہے۔
آج الیکشن ہے۔ ایسٹ کوسٹ پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

  • ہفنگٹن پولسٹر کے مطابق کلنٹن کو اب 5.2 فیصد کی لیڈ ہے۔
  • 538 کے مطابق کلنٹن کو 3.5 فیصد کی لیڈ ہے اور اس کے جیتنے کے امکان 71.6 فیصد ہیں
  • نیو یارک ٹائمز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کے امکان 84 فیصد ہیں
  • پریڈکٹ وائز کے مطابق کلنٹن کے جیتنے کا امکان 88 فیصد ہے۔
 
اگر امریکا میں سما نیوز ہوتا

بریکنگ نیوز:

امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے
سب سے پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سماء پر

ناظرین ایک بار پھر آپ کو بتاتے چلیں سماء چھا گیا ۔۔۔ ایک بار پھر بازی لے گیا ہیلری کو ڈونلڈ پر برتری حاصل ہوگئی

بریکنگ نیوز دیں گے ناظریں آپ کو جی آپ کو دیں گے بالکل آپ کو دیں گے ۔۔ نیو یارک میں رینجرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی کیمپ اکھاڑ دیا، کارکنوں نے مشعل ہوکر رینجرز پر پتھراؤ کردیا

ایکسلوسز مناظر آپ کو دکھارہے ہیں نیو جرسی میں ڈونلڈ اور ہیلری کے کارکن لڑ پڑے، یہ ایکسلوسز مناظر ہم آپ کو دکھارہے ہیں دیکھ کر ڈیلیٹ کردیجیے گا

فلوریڈا میں اب تک پولنگ شروع نہ ہوسکی، پولنگ عملہ اب تک نہ پہنچ سکا

لاس اینجلس میں عام سیاہی کے استعمال کا انکشاف

مائیکل ہارمیسن نامی شخص کو جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا، نامعلوم مقام پر منتقل

میامی میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس آمنے سامنے، ڈنڈے چل گئے، پولیس کی شیلنگ

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن پر سرکاری میشنری کے استعمال کا الزام

اور ناظرین لیے چلتے ہیں آپ کو ہیلری ہاؤس جہاں جیت کی خوشی میں جشن جاری ہے، کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں

ہیلری کلنٹن کی جیت کے موقع پر واشنگٹن میں بچی کی پیدائش، نام ہیلری کلنٹن رکھ دیا گیا

(فیس بک سے منقول)
 

زیک

مسافر
ٹرمپ ویسٹ ورجینیا میں جیت گیا۔

ٹرمپ 24
کلنٹن 3

ٹرمپ کے ہارنے کا چانس کافی زیادہ ہے
 
Top