امریکی صدارتی انتخابات 2016

تبصرے اور نعرے میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بات نہیں۔ کل ہی دونوں کا ایک مباحثہ دیکھا ہے۔ کہیں سے بھی دونوں ٹرمپ کے ٹکر کے نہیں لگتے۔ بلکہ ٹرمپ کی ٹکر کا کروز بھی نہیں لگتا۔ جب میں ایک اوئٹ سائیڈر کی حیثیت سے ٹرمپ کی تقریر دیکھتا ہوں تولگتا ہے وہ وہی کہہ رہا ہے جو امریکہ چاہتا ہے جب کہ ہیلری اور کروز کی باتیں کھوکھلی لگتی ہیں ۔ کبھی وہ اوبامہ کو برا کہتے ہیں کبھی اچھا۔ سمجھ میں نہیں اتا کہ وہ اوبامہ کی دفاع کررہے ہیں یا مخالفت
دوسری طرف دھڑلے سے ٹرمپ امریکہ کو عظیم بنانے کی بات کرتا ہے۔ جوامریکی ٹن ہو کر سنتے ہیں
 
زیک

مسافر

نیو ہیمپشائر میں ملنے والے ووٹ کچھ یوں تھے:

سینڈرز 151,584
ٹرمپ 100,406
کلنٹن 95,252
 
عثمان

محفلین
پاکستان کو ٹرمپ کی ضرورت ہے
col1.gif

col1a.gif
 
زیک

مسافر
ساؤتھ کیرولائنا ریپبلکن پرائمری میں چوتھے نمبر پر آنت کے بعد جیب بش نے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بش اور اس کی حامی پی اے سی نے انتہائی پیسہ بہایا مگر ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
 
اول کون رہا
 
زیک

مسافر
ساؤتھ کیرولائنا ریپبلکن پرائمری میں دوسری پوزیشن کے لئے روبیو اور کروز میں مقابلہ جاری ہے۔ روبیو اس وقت کوئی ہزار ووٹوں سے آگے ہے۔

کروز کے لئے شرمندگی کا مقام ہے کہ ساؤتھ کیرولائنا جیسے رجعت پسند اور مذہبی سٹیٹ میں بھی شاید تیسرے نمبر پر آئے۔
 
زیک

مسافر
آج شام نیواڈا میں ریپبلکن کاکس ہے۔ کاکس (caucus) میں وقت اور محنت زیادہ لگتی ہے اس لئے کم لوگ حصہ لیتے ہیں۔ اس وجہ سے الیکشن سے پہلے کئے گئے سروے اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں۔ ان سروے کے مطابق تو ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں جبکہ کروز اور روبیو میں مقابلہ سخت ہے۔
 
عثمان

محفلین
پرائمری کی بجائے کاکس کا طریقہ اب تک کیوں رائج ہے ؟ کیا اس میں ریاست کا پیسہ اور وسائل کم لگتے ہیں ؟
 
زیک

مسافر
الیکشن سے متعلق میں ان سائٹس کو دیکھتا ہوں:

ہفنگٹن پوسٹ پولسٹر
: الیکشن سروے کا بہترین ایگریگیٹر

پانچ سو اڑتیس: ایک اور ایگریگیٹر اور الیکشن پر مزید کوریج اور لائیو بلاگ مگر مجھے ان کا پولز پلس ماڈل پسند نہیں

پریڈکٹ وائز: بیٹنگ مارکیٹ ایگریگیٹر

نیو یارک ٹائمز: خاص طور پر ان کا لائیو رزلٹ کا پیج جس میں وہ ووٹنگ ماڈلز کا استعمال کر کے اندازہ لگاتے ہیں کہ ابھی تک کے گنے گئے ووٹوں کی تعداد اور جگہ سے کیا ظاہر ہوتا ہے کہ مکمل گنتی کے بعد کون کس مارجن سے جیتے گا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پرائمری کی بجائے کاکس کا طریقہ اب تک کیوں رائج ہے ؟ کیا اس میں ریاست کا پیسہ اور وسائل کم لگتے ہیں ؟
روایت۔

دوسرے کاکس سسٹم میں دیہی علاقوں کو شہروں کی نسبت زیادہ weight ملتا ہے۔ نیواڈا میں اگر پرائمری ہو تو زیادہ تر نتیجہ صرف لاس ویگس ہی طے کرے گا۔

تیسرے یہ پارٹی الیکشن ہے اور کاکس سسٹم کے ذریعہ party activists کا پلڑا ایک عام ووٹر سے بھاری رہتا ہے۔ پھر کاکس میں صرف صدارتی امیدوار ہی کا انتخاب نہیں ہوتا بلکہ کاؤنٹی اور سٹیٹ delegates کا بھی انتخاب ہوتا ہے جو کنونشن میں حصہ لیتے ہیں اور پارٹی کو لوکل سطح چلانے میں مدد کرتے ہیں۔

بہرحال کاکس میں ووٹنگ کی شرح پرائمری سے بہت کم ہوتی ہے۔
 
Top