املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

نوشاب

محفلین
سنگھاڑے کا موسم بس شروع ہو ہی چکا، آج کل شام کو گھر جاتے ہوئے مجھے اس طرح کی ریڑھی کی تلاش ہوتی ہے، میں اور میرے تینوں بچے انتہائی شوق سے سنگھاڑے کھاتے ہیں۔ :)
maxresdefault.jpg
سنگاڑے صرف ابال کر کھائے جاتے ہیں یا اس کو پکانے کا کوئی دوسرا طریقہ بھی ہے؟
 

زیک

مسافر
یہ ایک رپورٹ ہے جس میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف لوگوں میں کس طرح مختلف اثرات ڈالتی ہے۔ گو یہ ایک محدود سٹڈی تھی اور ایک خاص پہلو سے کی گئی ہے لیکن اس سے بہرحال یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف انسانوں پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے! "تاثیر" لوکل طب میں کچھ اسی سے ملتی جلتی بات ہے، یہاں حکیموں نے انسانوں کے مزاج کے حوالے سے ان کی تقسیم کی ہوئی ہے اور پھر اس تقسیم کی بنیاد پر خوراک یا دوا کا مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں مزاج کو فلاں طرح کی خوراک فائدہ یا نقصان دے گی۔ اس کو شاید سائنسی طریقے سے ثابت تو نہ کیا جا سکے لیکن ایک ہی خوراک کا مختلف لوگوں پر مختلف اثر ہونا عام روزمرہ کے مشاہدے کی بات ہے اور اوپر والی رپورٹ بھی اس کو ثابت کرتی ہے۔
لنک والی ریسرچ تو تاثیر سے الٹی بات کر رہی ہے۔ تاثیر تو کھانے پر منحصر ہے انسان پر نہیں جبکہ بلڈ گلوکوز والی ریسرچ ایک ہی کھانے کا مختلف لوگوں پر مختلف اثر بتا رہی ہے
 

فرقان احمد

محفلین
مرزا غالب بھی سردی کا علاج ایک چیز سے فرمایا کرتے تھے، ہم ان کے ازلی مرید ہونے کی بنا پر "غالب غالب" تو کر سکتے ہیں لیکن "وہ وہ" نہیں کر سکتے، افسوس! :)
بہت خوب، آپ اس شے کو محترم انور مقصود کی زبان میں 'احمد فراز کی چائے' بھی کہہ سکتے ہیں! :)
 

ہادیہ

محفلین
لڑی کا نام چینج کردیں اب ۔۔ جاپان( جاپانی پھل) سے پاکستان (سنگھاڑے)تک پہنچ گئی بات( بات نکلے گی تو دور تک جائے گی)۔۔ اور جس کا تذکرہ نہیں کیا اس کا بھی کرلیں ساری طاقتیں ایک ہی لڑی میں معلوم کرلیں ۔ پھر آرام سے بیٹھ کر کھائیے گا پل ہتھ ہولا رکھ کے:p
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
تاثیر کا ذکر ذرا احتیاط سے کریں یہ نہ ہو کہ کوئی سمجھے سلمان تاثیر واپس آ گیا
 
Top