یک بیک ٹوٹ گیا، چارہ گری سے پہلے دلِ بیمار نے ہم سے کوئی خدمت نہیں لی (خورشید رضوی)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #21 یک بیک ٹوٹ گیا، چارہ گری سے پہلے دلِ بیمار نے ہم سے کوئی خدمت نہیں لی (خورشید رضوی)
شیزان لائبریرین فروری 13، 2014 #22 یہی دِل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #23 یہ لوگ تجھ سے ہمیں دور کر رہے ہیں مگر ترے بغیر ہمارا گزارا تھوڑی ہے (جمال احسانی)
شیزان لائبریرین فروری 13، 2014 #24 اُس کا گھر بھی تھا دسترس سے پرے مُڑ کے دیکھا تو اپنا گھر بھی نہ تھا فاخرہ بتول
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #25 اس کنارے کوئی اپنا منتظر ہو یا نہ ہو یہ بھی کیا کم ہے کہ اتنا خوش گماں رکھا گیا (یوسف حسن)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #26 احباب چارہ سازئ وحشت نہ کر سکے زنداں میں بھی خیال، بیاباں نورد تھا (انکل)
عینی مروت محفلین فروری 13، 2014 #27 مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور رکھ لی مرے خدا نے مری بےکسی کی شرم
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #28 کتنے ہنگاموں کا حاصل، کتنی جنگوں کا مآل خاک کے یہ تخت، یہ خاموشیِ دربارِ خاک
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #30 اجازت ہو تو کہہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا (قمر جلالوی)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #31 اُٹھتے ہی دل جگر مین کیا آگ سے لگا دی خانہ خراب ہوئے اس نالہ و فغان کا (میر حسن)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #32 درویشِ خدا مست نہ شرقی ہے، نہ غربی گھر میرا نہ دلی، نہ صفاہاں، نہ سمرقند (اقبال)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #33 آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟ کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا (چچا)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #34 روزِ حساب جب مرا پیش ہو دفترِ عمل آپ بھی شرمسار ہو، مجھ کو بھی شرمسار کر (برادر اقبال)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #35 یارب ! اِس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے! رشک ، آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے (چچا)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #36 نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں (برادر)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #37 مے ہی پھر کیوں نہ میں پیئے جاؤں؟ غم سے جب ہو گئی ہے زیست حرام (چچا)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #38 یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی سکھائے کس نے اسمعٰیل کو آدابِ فرزندی (برادر)
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2014 #39 تُو آب سے گر سلب کرے طاقتِ سیلاں تو آگ سے گر دفع کرے تابِ شرارت (چچا)
عاطف بٹ محفلین فروری 13، 2014 #40 ربط و ضبطِ ملتِ بیضا ہے مشرق کی نجات ایشیا والے ہیں اس نکتے سے اب تک بےخبر (برادر)