انوکھی بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
اب قربت و صحبتِ یار کہاں، اب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
(ابن انشاء)
 

شیزان

لائبریرین
مدٌت کے بعد دیکھا ہے، وہ بھی کسو کے ساتھ
دیکھو ، مَرے کو کس لئے مارا کرو ہو تُم

فاخرہ بتول
 

شیزان

لائبریرین
اُمڈ آئے جو آنسو، اِنقلاب اِس کو نہیں کہتے
کہ ناداں! ہر تموج بحر کا طوفاں نہیں ہوتا

فراق گورکھپوری
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
اُمڈ آئے جو آنسو، اِنقلاب اِس کو نہیں کہتے
کہ ناداں! ہر تموجِ بحر کا طوفاں نہیں ہوتا

فراق گورکھپوری
شیزان بھائی، یہاں تموج کے ساتھ زیرِ اضافت لگانے سے مصرعہ وزن میں نہیں رہتا اور ویسے بھی مفہوم پر زد پڑتی ہے۔
 

شیزان

لائبریرین
تصحیح کا شکریہ عاطف بھائی

اب یہ کمالِ کُفر ہو یا کہ کمالِ دین ہو
آپ کے پائے ناز پر میں نے تو سر جُھکا دیا

بہزاد لکھنوی
 

عینی مروت

محفلین
تمہارے بعد کئی موسموں نے کوشش کی
مگر وہ پھولوں کی چادر ہوا نہ دل کا درخت
(احمد فواد)
خوب! عمدہ شعر ہے جی،بہت پسند آیا
اسی موضوع پر میرے خیالات۔۔۔

وہ محبتوں کی بہار تھی تو تری نظر کے طلسم سے
تیرے بعد پھر سرِ شاخِ جاں کوئی پھول کب سے کھلا نہیں
عینی
 

شیزان

لائبریرین
نکلا ہے جو زباں سے، اُس کو نباہیے
ایسی وہ اپنے دل میں کبھی ٹھانتے نہیں

داغ دہلوی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کب تمھیں فرصت ملے گی آنے کو
تمہارے آنے کے دن گزرتے جاتے ہیں
(عباس تابش)
 
Top