انٹرنیٹ کی باتیں اور سوالات

محمد امین

لائبریرین
شکریہ۔ اب آپ تیار ہو جائیں انٹرویو کے لئے۔
@تعبیر، یہ دھاگہ امین نے خراب کیا ہے اور ان کی سزا یہ ہونی چاہئیے کہ ان کو انٹرویو کے لئے مدعو کر لیا جائے۔ پلیز ڈو :)

جی جی اور اس کام میں آپ بھی برابر کی شریک ہیں :p آپ کا انٹرویو پہلے ہوگا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی جی اور اس کام میں آپ بھی برابر کی شریک ہیں :p آپ کا انٹرویو پہلے ہوگا
نہیں تو۔ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔:worried:
ویسے بھی سوال پوچھنا بہت آسان کام ہے اور جواب دینا انتہائی مشکل۔ میرے جیسی نالائق بندی نے پکا فیل ہو جانا ہے۔ اس لئے انٹرویو میری چائے کی پیالی نہیں ہے امین :openmouthed:
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں تو۔ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔:worried:
ویسے بھی سوال پوچھنا بہت آسان کام ہے اور جواب دینا انتہائی مشکل۔ میرے جیسی نالائق بندی نے پکا فیل ہو جانا ہے۔ اس لئے انٹرویو میری چائے کی پیالی نہیں ہے امین :openmouthed:

چائے کی پیالی پوشم پوش۔۔۔ بنگلے کا تالا ٹوٹ گیا۔۔۔انٹرویو سے جان چھڑائی۔۔۔اب محفلین پکڑا گیا :party:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب تو فرحت آپی کا انٹرویو ہو گا۔۔ بس :p
نہیںںںںںںںں پلیز ۔ امین کا انٹرویو ہو گا اور اس سے پہلے مقدس کا انٹرویو ختم ہو گا۔ :dancing:
سعود اور شمشاد بھائی نے تعبیر کے انٹرویو کے بارے میں بات کی تھی اور بالکل صحیح کی تھی :) ۔ یہ تو امین بات کو کہاں سے کہاں لے گئے۔
 

مقدس

لائبریرین
میرا تو ختم ہو گیا آپی
ہی ہی ہی ہی ہی ہی

ایسا کرتے ہیں آپ کا، تعبیر آپی کا اور سعود بھائی کا انٹرویو ایک ساتھ اسٹارٹ کرتے ہین۔۔:p
 
سب سے پہلے فرحت بٹیا رانی کے انٹرویو کی بات ہوئی جس پر انھوں نے کہا:
یعنی وہ انٹرویو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ لیکن تھوڑی دیر بعد یہ کہہ کر اپنے منفی فیصلے کی نفی کر دیتی ہیں:

یعنی وہ انٹرویو کے لئے راضی ہو چکی ہیں۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ارادہ پھر بدلتا ہے اور اپنے منفی فیصلے کی نفی کرنے کے بعد ایک بار پھر نفی کر دیتی ہیں۔

یہاں تک پہونچ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ارادہ بدل چکی ہیں اور انٹرویو دینا نہیں چاہتیں۔ لیکن پھر اس آخری سے کایا ایک دفعپ پھر پلٹ جاتی ہے۔
اس نہیں نے نہ صرف ان کی رضا مندی کی مہر ثبت کر دی بلکہ پچھلے سارے انکار و اقرار کو منسوخ کرتے ہوئے آخری فیصلے اثبات کو دوام دے دیا۔ ساتھ ہی نہیں کے کئی سارے غنے اور اس کے بعد پلیز کا لفظ یہ بتا رہے ہیں کہ یہ حتمی اور آخری فیصلہ ہے اور اس کو کبھی بدلا نہیں جائے گا۔ اگر بدلا جائے تو اس کو ایک عارضی غلطی تسلیم کیا جائے۔ :) :) :)

حاصل کلام: فرحت کیانی بٹیا رانی کا انٹرویو شروع کیا جائے۔ :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
اور یونٹ کا انٹرویو پہلے ہی ہو چکا ہے۔ نیز یہ کہ اس ہم یونٹ کے دونوں افراد نے انٹرویو کے سوالات کا جواب لکھا ہے۔ اور پہلا جواب تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :) :) :)
جی نہیں۔۔
سعود بھیا انٹرویو کے لیے تیار ہیں
بات ختم
ساتویں سالگرہ کا تحفہ ہے یہ سب کے لیے
 

نایاب

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
ویسے ہمیں تو سعود سے انٹرویو کرنے کی ضرورت نہیں :) کہ آج سے کوئی 6 سال قبل کی جی میل چیٹس سیوڈ ہیں، وہ ہم پچھلے دنوں پڑھ رہے تھے :) ۔۔۔ کافی پرانی باتیں تازہ ہوگئیں جو ہم فروگزاشت کرچکے تھے۔۔۔ سعود ہمیں آپ کے ضیاء الحق بھائی اور جریدہ یاد ہیں :) ۔۔
 
کوشش کر کے انہیں انٹرویو دینے والا بنایا جا سکتا ہے نا محترم ابن سعیدبھائی
سچی نیت سے کی گئی کوشش کامیاب ٹھہرتی ہے ۔ یہ آپ سے ہی جانا سیکھا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سچ بات تو یہ ہے کہ ہر دوسرا محفلین اس بات کا دعوے دار ہے کہ وہ اپنے سعود بھیا کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہے۔ خواہ وہ ہماری دلاری بہنیں ہوں یا ڈھیر سارے عزیز برادران جن سے تحریری، تقریری یا بالمشافہ ملاقات رہی ہے۔ بلکہ کئی دفعہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ دوسرے ہمیں ہماری نسبت بہتر جانتے ہیں۔ اب ایسے میں خوف ہے کہ انترویو جیسی کوئی غیر ضروری شئے ہمیں اجنبی نہ کر دے۔ :)
 
ویسے ہمیں تو سعود سے انٹرویو کرنے کی ضرورت نہیں :) کہ آج سے کوئی 6 سال قبل کی جی میل چیٹس سیوڈ ہیں، وہ ہم پچھلے دنوں پڑھ رہے تھے :) ۔۔۔ کافی پرانی باتیں تازہ ہوگئیں جو ہم فروگزاشت کرچکے تھے۔۔۔ سعود ہمیں آپ کے ضیاء الحق بھائی اور جریدہ یاد ہیں :) ۔۔
ابھی کل ہی ضیا الحق بھائی سے بات ہوئی ہے ہماری۔ :) :) :)
 
Top