انٹرنیٹ کی باتیں اور سوالات

نایاب

لائبریرین
یہ ٹورنٹ سائٹ کس لیے استعمال کرتے ہیں؟
میرے محترم بھائی
نہ تو اپنے پاس کوئی ویزا کارڈ ہے نہ ماسٹر کارڈ
سو سوفٹ وئر کہاں سے خریدوں ۔
یہ ٹورنٹ سائٹس پر سے چوری شدہ کریکڈ سوفٹ وئر مل جاتے ہیں ۔
میں بھی ڈاونلوڈ کر لیتا ہوں ۔
اور استعمال کرتے اسے بنانے والے اور ٹورنٹ پر اپلوڈ کرنے والے کے لیئے دعا کرتا ہوں ۔
 
میرے محترم بھائی
نہ تو اپنے پاس کوئی ویزا کارڈ ہے نہ ماسٹر کارڈ
سو سوفٹ وئر کہاں سے خریدوں ۔
یہ ٹورنٹ سائٹس پر سے چوری شدہ کریکڈ سوفٹ وئر مل جاتے ہیں ۔
میں بھی ڈاونلوڈ کر لیتا ہوں ۔
اور استعمال کرتے اسے بنانے والے اور ٹورنٹ پر اپلوڈ کرنے والے کے لیئے دعا کرتا ہوں ۔
آپ شاید بھول گئے ہیں۔آپ کو لکھنا چاہئیے تھا "میرے نادان بھتیجے":)
تو میرے پاس کونسا یہ سب کارڈز ہیں میں بھی یہیں سے رجوع کرتا ہوں :sneaky:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیا آپ بتانا پسند کریں گی کہ آپ کس یونیورسٹی سے منسلک ہیں؟
وارک یونیورسٹی۔

باقاعدہ انٹرویو لیا جانا چاہئے۔ :) :) :)
انتہائی غیر متفق۔

میرا خیال ہے تعبیر اور فرحت کو انٹرویو والے دھاگے پر بلا لیتے ہیں۔ دونوں خود ہی نپٹ لیں۔
تعبیر کو بلاتے ہیں شمشاد بھائی۔ سچ میں مجھے تعبیر کا انٹرویو پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ اور مجھے یقین ہے سب محفلین کو ہو گا۔
 

محمد امین

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم !
انٹرنیٹ ہم سب استعمال کرتے ہیں اورآج کے دور میں یہ ہماری ایک ضرورت بھی ہے تو کیوں نا کچھ بات چیت اس بارے میں بھی ہو جائے :) آپ چاہیں تو کسی نئے سوال کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں
1)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
بذریعہ لیپ ٹاپ،موبائل،کمپیوٹر
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں
کوئی ناقابل فراموش واقعہ/کوئی بات اس حوالے سےوغیرہ وغیرہ

)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
بذریعہ لیپ ٹاپ،موبائل،کمپیوٹر
دفتر میں ڈیسک ٹوپ، گھر میں لیپ ٹوپ اور موبائل پر بھی۔۔ لیکن صرف وائی فائی سے (وائی فائی گھر اور دفتر دونوں جگہ ہے)۔​
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
کروم ۔۔۔۔ :) فیس بک کی دوسری آئی ڈی کھولنی ہو تو فائر فوکس چلا لیتا ہوں مگر پھر بند کر دیتا ہوں :)
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟
حساب لگانا مشکل ہے ۔۔۔ دفتر اور گھر کا وقت ملا کر کم از کم 10-12 گھنٹے ۔۔
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟
اردو محفل، فیس بک، جی میل، کرک انفو ڈوٹ کوم، اکثر گوگل پلے اسٹور۔۔۔​
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ
تفریح، معلومات، تعلیم، وقت گزاری، چیٹ، رابطے، کھیل (عموماً فیس بک پر اسکریبل، کئی سال قبل فارم ویل کھیلتا تھا)۔۔۔​
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں
کوئی ناقابل فراموش واقعہ/کوئی بات اس حوالے سےوغیرہ وغیرہ
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے 12 سال ہونے کو ہیں۔۔۔اتنے سارے واقعات میں سے کسی ایک کا چناؤ مشکل ہے :) ۔۔​
 

فرحت کیانی

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
ہاں ناں ضرور ہو گا انٹرویو آپ کا :smile2: ۔ مجھے ویسے ہی انجینئرز سے سوالات کرنے کا بہت شوق ہے۔ تعبیر مجھے پکڑنے کی ضرورت نہیں۔ میں تیار ہوں امین کا انٹرویو کرنے کے لئے۔ :angel:

پہلے بڑوں کا انٹرویو ہونا چاہیے :tongue: میرا انٹرویو ویسے ہو بھی چکا۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
ڈھونڈیں پھر جلدی سے۔ میں انتظار کرتی ہوں۔ :)
ویسے تعارف اور انٹرویو میں بہت فرق ہے۔

ہی ہی ہی ۔۔۔ویسے تعارف کا دھاگہ مل تو گیا مگر اسے پڑھ کر میں بھی سوچ رہا ہوں کہ اس میں تو کوئی تعارف ہی نہیں ہے :jokingly:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کراچی-سے-محمد-امین۔۔.17711/

اوپس۔۔۔ہم نے اس دھاگے کو خراب کردیا ہے تعبیر اپیا پٹائی لگا دیں گی ہماری ۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہی ہی ہی ۔۔۔ ویسے تعارف کا دھاگہ مل تو گیا مگر اسے پڑھ کر میں بھی سوچ رہا ہوں کہ اس میں تو کوئی تعارف ہی نہیں ہے :jokingly:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کراچی-سے-محمد-امین۔۔.17711/

اوپس۔۔۔ ہم نے اس دھاگے کو خراب کردیا ہے تعبیر اپیا پٹائی لگا دیں گی ہماری ۔۔۔

شکریہ۔ اب آپ تیار ہو جائیں انٹرویو کے لئے۔
@تعبیر، یہ دھاگہ امین نے خراب کیا ہے اور ان کی سزا یہ ہونی چاہئیے کہ ان کو انٹرویو کے لئے مدعو کر لیا جائے۔ پلیز ڈو :)
 
Top