انٹرویو انٹرویو ود بوچھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
یہاں کے قوانین ، ڈسپلن مجھے پسند ہے ۔
آپ نے دیکھا ہوگا سب کام کتنے آرام سے کیو میں ہوجاتے ہیں ۔ جبکہ ہمارے ہاں تو لوگ دوسروں پر چڑھ دوڑتے ہیں مار مرا کر بھی ۔۔:rolleyes:
یہاں کے قوانین بہت اچھے ۔ یہ بھی چیز بہت اچھی ایک بیوی کے ہوتے دوسری کی اجازت نہیں اسطرح کم سے کم اپنی بیویوں کے ساتھ گزارہ تو کرتے ہیں نا ، نا ہوا تو اک دوسرے کو چھوڑ دیا ہمارے ہاں تو لوگ بیویوں کے ہوتے سوتے نہ جانے جہاں جہاں جاتے انکا دل یہی ہوتا بس ہر ملک میں ایک ، ایک موجود ہو ۔ ،:mad:

یہاں کوئی بھی کسی لڑکی ۔، کو بغیر اسکی اجازت کے ٹچ نہیں کرسکتا ، جبکہ ہمارے ہاں تو بسوں پر جو بچاریاں سفر کرتیں ہیں مرد کا ہاتھ بھلے کتنی دورُ کیوں نا ہو اسکو آگے پیچھے سے چٹکی لینے کو ضرور نکلے گا ، بھرے بازاروں میں چلتے چلتے کہنیاں مار جاتے ہیں ۔ :rolleyes:،
یہاں کے لوگ منافقت نہیں کرتے ، دوغلے نہیں ہوتے ۔ جو اندر سے ہوتے ہیں وہی باہر سے بھی دیکھتے ہیں ۔
ہمارے ہاں تو لوگ اندر سے کچھ اور ہوتے ہیں باہر سے کچھ اور بننے کی بھرپور کوشیش میں لگے رہتے ہیں ۔
وہاں تو کوئی پانچ ،چھے سال کا کوئی مصعوم بچہ ۔، بچی بھی ان لوگوں کے ہاتھ لگے تو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں بدبخت یہ بھی نہیں سوچتے معوم بچہ ، بچی ہے ۔
محترمہ ،
اگر آپ جواب دینے سے پہلے صرف ایک منٹ صرف کر کے سوال کو غور سے پڑھ لیا کریں تو آپ کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہو گا۔
راسخ صاحب نے سوال پوچھا تھا" آپ کو انگلینڈ کی کون سی چیز اچھی لگتی ہے اور کون سی بری"۔
اور آپ نے الزامات کی ایک بوچھاڑ کر دی پاکستان اور پاکستانیوں پر۔ حالانکہ راسخ صاحب کے سوال میں پاکستان کا ذکر نہ تھا۔ بہتر ہو گا کہ آپ سوال کا جواب ، سوال سے متعلق ہی رکھا کریں۔​
 
فاتح

لائبریرین
ساجد بھائی! جب ہم دوسرے ملکوں میں جا بستے ہیں تو ہمیں اپنا ملک دنیا کا بد ترین ملک لگنے لگتا ہے اور جہان بھر کی برائیاں، جو در اصل انہی مغربی ممالک میں جنم لیتی ہیں، اپنے ملک کا خاصہ دکھائی دینے لگتی ہیں۔
نہ صرف یہ بلکہ آہستہ آہستہ ہم ان کے رنگ میں یوں رنگے جاتے ہیں کہ ہمیں اپنا مذہب اور اس کی تعلیمات بھی فرسودہ نظر آتی ہیں۔

بوچھی جی! آپ سے برادرانہ گزارش کروں گا کہ میں نے بھی ایک آدھ بیرونی ممالک دیکھے ہیں جن میں ایک آپ کا انگلستان بھی شامل ہے لیکن آج بھی پاکستان کی محبت میرے دل میں ویسی ہی ہے جیسی بچپن میں تھی کہ "گھر تو آخر اپنا ہے"۔ جن برائیوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ ان مغربی ممالک میں بدرجہ اتم موجود ہیں لیکن میڈیا پر ان کا قبضہ ہونے کے باعث یہ پاکستان کو بد نام کرتے ہیں اور خود کو نیک نام ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
فاتح بھائی ،
آپ نے درست فرمایا۔ آپ ہی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اتنا کہوں گا کہ برائی جب تک قانون کی چھتری تلے نہین پنپتی اس کو برائی سمجھا جاتا ہے لیکن جب کسی برائی کو قانونی شکل دے دی جائے تو وہ کرنے والے کے دل میں احساسِ جُرم پیدا نہیں کرتی۔
بدقسمتی سے بہت سے ممالک میں انسانی حقوق اور شخصی آزادی کے نام پر کچھ سنگین برائیوں کو بھی قانونی تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے یا کم از کم ان کو ثابت کرنے کے لئیے "زبردستی" کا ثبوت پیش کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس تحفظ کے فراہم کرنے کی ایک اور وجہ ان ملکوں کی" سیاحت" کی انڈسٹری کا فروغ بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستانی معاشرے میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہمہ قسم برائیاں پائی جاتی ہیں لیکن ان کو اچھال کر پاکستانی قوم ، ملک مذہب یا معاشرے پر طنز کرنے اور اجتماعی الزام تراشی کو اخلاقی طور پر نہ تو جائز قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی برداشت کیا جا سکتا ہے۔
چونکہ یہ دھاگہ اس موضوع پر بحث کرنے کے لئیے نہیں کھولا گیا اس لئیے میں اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ واویلا کر کے اپنی ذات سے متعلقہ تلخیوں کا بدلہ دوسروں سے لینے کی کوشش کرنے کی بجائے اپنے گرد و پیش کا بغور جائزہ لے لینا چاہئیے کہ ہم جو کہنے جا رہے ہیں وہ ہماری شخصیت اور دوسروں کے جذبات کو مجروح تو نہیں کر رہا!!!

اعجاز

محفلین
ماشاء اللہ
بڑی ترقی ہو رہی اس تھریڈ پر :)

امن ۔ گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ انٹرویو بوچھی کے لیے ہے تو جیسا وہ چاہیں ویسا ہی چلے گا۔ تم نے دیکھا ہی تھا کہ جو انکا دل نہیں کرتا اس کا جواب نہیں دیتیں۔ اور میرے خیال میں‌ یہ صحیح بھی ہے ۔
 
اعجاز

محفلین
بوچھی ۔ مجھے بھی لوگوں کی ملٹی پل شادیاں بالکل نہیں پسند :)
اور تب تک نہیں پسند رہے گی جب تک کم از کم مجھے‌ پہلی نہیں مل جاتی :grin:

پاکستانی بہت برے ہیں . متفق :)
 
ساجد

محفلین
بوچھی ۔ مجھے بھی لوگوں کی ملٹی پل شادیاں بالکل نہیں پسند :)
اور تب تک نہیں پسند رہے گی جب تک کم از کم مجھے‌ پہلی نہیں مل جاتی :grin:

پاکستانی بہت برے ہیں . متفق :)
جی ، اعجاز صاحب ،
ترقی تو ہوئی اس دھاگے پر لیکن اس کو ترقی معکوس کہنا چاہئیے:)
یعنی کہ آپ کو پہلی ملنے تک ہی اعتراض ہے بعد میں آپ بھی۔۔۔۔۔۔:grin: ;)
 
اعجاز

محفلین
یہ کم از کم غلط جگہ پر لگ گیا ہے :eek:

"اور تب تک نہیں پسند رہے گی جب تک کم از کم مجھے‌ پہلی نہیں مل جاتی "
کی جگہ اسے ہونا چاہئیے تھا

اور کم از کم تب تک نہیں پسند رہے گی جب تک مجھے‌ پہلی نہیں مل جاتی :grin:
 
ظاہر ہے تعداد کا آغاز تو پہلی سے ہی ہو گا نا;)
 
ماوراء

محفلین
اب "پاکستان" کے موضوع پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہمیں باجو کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ہے۔

اس لیے باجو۔۔۔میرا سوال یہ ہے کہ

مجھے کچھ دن پہلے ہی معلوم ہوا کہ آپ نے محفل میں اتنے ڈھیر ممبرز کو گفٹس بھیجے تھے۔ اور میں صرف چار، پانچ لوگوں کا سمجھتی رہی تھی۔ آپ مجھے بتائیں گی کہ اتنا بڑا جگر آپ کے پاس کہاں سے آیا ہے؟
میں تو کسی خاص موقع پر بھی کسی کو گفٹ بھیجوں تو میری جان جاتی ہے۔ اپنے کمائے ہوئے پیسے خرچ کرنے کا دل ہی نہیں کرتا۔(اور یہ نہ سمجھنا کہ یہ سوال میں نے اپنا گفٹ لینے کے لئے آپ سے پوچھا ہے) :p

تیشہ

محفلین
میں نے جو اپنے خیالات بتانے تھے بتا دئیے آئی ہیٹ ۔ ۔۔ ۔۔پاکستانی ،
اور پاکستانی معاشرہ ،۔ ۔۔ ۔

میں نے کہا بھی تھا اب کے مجھے کوئی پلٹ کر جواب نہ دے ۔ :mad:
 
تیشہ

محفلین
مجھے کچھ دن پہلے ہی معلوم ہوا کہ آپ نے محفل میں اتنے ڈھیر ممبرز کو گفٹس بھیجے تھے۔ اور میں صرف چار، پانچ لوگوں کا سمجھتی رہی تھی۔ آپ مجھے بتائیں گی کہ اتنا بڑا جگر آپ کے پاس کہاں سے آیا ہے؟
میں تو کسی خاص موقع پر بھی کسی کو گفٹ بھیجوں تو میری جان جاتی ہے۔ اپنے کمائے ہوئے پیسے خرچ کرنے کا دل ہی نہیں کرتا۔(اور یہ نہ سمجھنا کہ یہ سوال میں نے اپنا گفٹ لینے کے لئے آپ سے پوچھا ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،

چار پانچ نہیں تھے ماورہ :( ،
گنو تو کتنے ہیں ۔ چھوٹے بھیا ، ۔ ۔ جاوید اقبال بھیا ۔ ، شاکر بھیا،
زکریا ۔ شمشاد ص ۔ ،، ، انکل اعجاز ۔ ۔ ۔جیہ ۔ ۔۔ سارہ ۔ ۔ شگفتہ ۔۔ ۔
ضبط ۔ ۔۔ فہیم ۔ ۔ ۔۔اور مجھے بھی یاد نہیں آرہے ۔ :grin: مگر بہت سے ہیں ۔

دینے کو میرے دل بہت بڑا ہے ۔ میں دینے کو بہت فراغ دل ہوں جو کہ بہت کم ۔۔ بلکے کم کیا شاید ہی کوئی ہو ۔ :confused:
شاید اسی لئے اللہ کا دیا بہت ہے ۔ کنجوس نہیں ہون ۔ مگر اب اتنی احمق بھی نہیں کہ اک بار دے کر بار بار آفر دون :grin::grin:
 
امن ایمان

محفلین
اللہ تعالیٰ جی پلیزز مجھے معاف کردیں۔۔میری توبہ جو اب میں نے کسی اور ممبر کے لیے کبھی جو انٹرویو تھریڈ کھولا تو۔۔۔۔کل سے اب تک میرا آدھا خون سوکھ گیا ہے۔۔باقی آدھا شاید سفید ہورہا ہے۔۔ aas
آئی ہیٹ یو امن ۔۔۔ایمان سے تم میں ایک بھی خوبی امن و امان والی نہیں ہے۔ :s (شازی باجو آپ کی نقل نہیں اتاری۔۔اگر آپ نہ بھی لکھتیں تو اپنے لیے میرے دل میں ایسے ہی جذبات ابھی نمودار ہورہے تھے) :s

جی جی۔۔بس اتنی ہی لعنت ملامت کافی ہے۔۔خبردار جو اب کسی نے میرے پاکستان اور شازی آپو کے انگلینڈ کو کچھ کہا تو۔۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی خیر نہیں۔ ابھی آپ لوگوں نے میرا غصہ نہیں دیکھا ( ویسے میں نے خود بھی نہیں دیکھا ہوا :c) میں نے ایڈمن سے کہہ کر پھر انٹرویو موڈریٹر بن جانا ہے اور پھر آپ سب کی پوسٹ کا پوسٹ مارٹم شروع کردینا ہے۔اور یہاں کے گلوبل ایڈمن حضرات سے تو میری رشتہ داری بھی ہے۔۔ایک بھائی ہے دوسرے چاء ہیں۔ اس لیے ابھی بھی وقت ہے مجھ سے ڈریں۔
اعلان ختم ہوا۔ :m

ماوراء ڈئیر بہتتتتتتتت شکریہ :f (آپ سمجھ گئی ہیں نا کس بات کا شکریہ )

شازی باجو اب جلدی سے بتائیں کہ آپ کا جگر بڑا کیسے ہوا۔۔؟ :grin:
 
امن ایمان

محفلین
دینے کو میرے دل بہت بڑا ہے ۔ میں دینے کو بہت فراغ دل ہوں جو کہ بہت کم ۔۔ بلکے کم کیا شاید ہی کوئی ہو ۔ :confused:
شاید اسی لئے اللہ کا دیا بہت ہے ۔ کنجوس نہیں ہون ۔ مگر اب اتنی احمق بھی نہیں کہ اک بار دے کر بار بار آفر دون :

:m

شازی باجو تحفے میں آپ کو کیا دینا اور کیا لینا سب سے اچھا لگتا ہے؟
 
تیشہ

محفلین
:m

شازی باجو تحفے میں آپ کو کیا دینا اور کیا لینا سب سے اچھا لگتا ہے؟

امن ، اگر میں نے کسی کو گفٹ دینا ہو اپنی مرضی کا تو مجھے دینے میں بہت خوبصورت اچھی خوشبو والا پرفیوم دینے کو دل چاہتا ہے ۔ اور اگر مجھے گفٹ کوئی دے تو صرف شعرو شاعری کی بکسُ ۔ ۔ :)
 
زیک

مسافر
شعر و شاعری سے یاد آیا۔ شاعری پڑھنے کا شوق کیسے اور کب پیدا ہوا؟ کبھی خود شاعری کرنے کی کوشش کی؟ نثر میں کیا پڑھتی ہو؟ انگریزی میں شاعری یا نثر پڑھی؟ اگر پڑھی تو کونسی؟
 
ساجد

محفلین
اللہ تعالیٰ جی پلیزز مجھے معاف کردیں۔۔میری توبہ جو اب میں نے کسی اور ممبر کے لیے کبھی جو انٹرویو تھریڈ کھولا تو۔۔۔۔کل سے اب تک میرا آدھا خون سوکھ گیا ہے۔۔باقی آدھا شاید سفید ہورہا ہے۔۔ aas
آئی ہیٹ یو امن ۔۔۔ایمان سے تم میں ایک بھی خوبی امن و امان والی نہیں ہے۔ :s (شازی باجو آپ کی نقل نہیں اتاری۔۔اگر آپ نہ بھی لکھتیں تو اپنے لیے میرے دل میں ایسے ہی جذبات ابھی نمودار ہورہے تھے) :s

جی جی۔۔بس اتنی ہی لعنت ملامت کافی ہے۔۔خبردار جو اب کسی نے میرے پاکستان اور شازی آپو کے انگلینڈ کو کچھ کہا تو۔۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی خیر نہیں۔ ابھی آپ لوگوں نے میرا غصہ نہیں دیکھا ( ویسے میں نے خود بھی نہیں دیکھا ہوا :c) میں نے ایڈمن سے کہہ کر پھر انٹرویو موڈریٹر بن جانا ہے اور پھر آپ سب کی پوسٹ کا پوسٹ مارٹم شروع کردینا ہے۔اور یہاں کے گلوبل ایڈمن حضرات سے تو میری رشتہ داری بھی ہے۔۔ایک بھائی ہے دوسرے چاء ہیں۔ اس لیے ابھی بھی وقت ہے مجھ سے ڈریں۔
اعلان ختم ہوا۔ :m

ماوراء ڈئیر بہتتتتتتتت شکریہ :f (آپ سمجھ گئی ہیں نا کس بات کا شکریہ )

شازی باجو اب جلدی سے بتائیں کہ آپ کا جگر بڑا کیسے ہوا۔۔؟ :grin:
امن امان َ
آپ کے اور ماوراء کے ان جذبات اور امن کوششوں کا کباڑہ آپ کی "باجی" پہلے ہی کر چکی ہیں۔ پھر سے پاکستان اور پاکستانیوں کو مطعون کر کے۔ میں نے تو آپ کی بات مان لی لیکن آپ کی ان "باجی" نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
اللہ تعالی معاف فرمائے ، کسی انسان کو ایسے ذہنی مرض میں مبتلا نہ کرے کہ اس کا کنٹرول اپنی زبان پر بھی نہ رہے۔
میں آپ کی " باجی" کے لئیے دعا ہی کر سکتا ہوں۔ اب مجھے ان پر غصے سے زیادہ ترس آ رہا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
دیکھئیے :rolleyes: سنئیے اب مجھے مت مجبور کریں کہ میں کچھ اور بولوں پھر آپ سب کو آگ لگتی ہے :grin: اور میں جو سچ ہو بلادھڑک منہ پر کہتی ہوں مجھے امن نے واسطہ دے رکھا ہے سو میں چپُ ہوں اور اب آپ بھی بھول جائیے ۔
 
تیشہ

محفلین
شعر و شاعری سے یاد آیا۔ شاعری پڑھنے کا شوق کیسے اور کب پیدا ہوا؟ کبھی خود شاعری کرنے کی کوشش کی؟ نثر میں کیا پڑھتی ہو؟ انگریزی میں شاعری یا نثر پڑھی؟ اگر پڑھی تو کونسی؟

شاعری تو جب سے میں نے ہوش سنبھالا تبھی سے مجھے اس کا بہت شوق تھا بلکے ہم سب بہنوں کو ہے ۔ مگر اب دوسری سب کا کم ہوا مگر میرا بڑھتا گیا ،۔ مجھے بہت اچھی لگتی ہے فرزانہ جب بھی نئی غزل نئی نظم لکھیں تو میں بہت شوق سے سنتی ہوں :grin:

یاد آیا ،۔ آپ نے بھی جب کوئی گفٹ دینا ہو شعروشاعری کی بکُ دیجئے گا :grin::grin: ،

فکر وفن کی جو لاج رکھتے ہیں
شاعرانہ مزاج رکھتے ہیں
ختم ہوگا نہ عمر بھر ہم سے
غم کا اتنا اناج رکھتے ہیں ۔ ۔
مگر میں خود نہیں لکھتی :( صرف پڑھتی ہوں شوق سے ۔
 
ساجد

محفلین
دیکھئیے :rolleyes: سنئیے اب مجھے مت مجبور کریں کہ میں کچھ اور بولوں پھر آپ سب کو آگ لگتی ہے :grin: اور میں جو سچ ہو بلادھڑک منہ پر کہتی ہوں مجھے امن نے واسطہ دے رکھا ہے سو میں چپُ ہوں اور اب آپ بھی بھول جائیے ۔
جی ، آپ کہئیے ،
ہم میں سے بھی کوئی بھی آپ کو کہنے سے نہیں روک رہا ۔ہم تو آپ سے بار بار یہ گزارش کر رہے ہیں کہ بلا وجہ الزام تراشیاں نہ کریں پورے پاکستان اور پاکستانیوں پر۔ اور اس میں غصہ کرنے والی کوئی بات ہے بھی نہیں۔ آپ ان لوگوں اور معاشرتی رویوں پر لکھیں جو آپ کو پسند نہیں ، ہم بھی آپ کا ساتھ دیں گے لیکن ان کو اپنی نفرت کی بنیاد بنا کر سب کو تو نہ لتاڑیں۔
امن کی امن کوششوں اور ماوراء کی ماورائی صلاحیتوں نے ہی حالات کو تھوڑا سنبھالا دے رکھا ہے۔ مجھے بھی انہوں نے ہی کول ڈاؤن رہنے کو کہا ہے اور میں بھی آپ سے یہی گزارش کر رہا ہوں کہ آپ بھی اس "ٹھنڈی" مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top