1۔ ایک اور ایک دو ہوتے ہیں یا گیارہ (11)
ویسے تو ایک اور ایک دو ہی ہوتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔ پرانی کہاوت ہے کہ ایک اکیلا اور دو گیارہ
۔۔۔۔تویقیناً یہی ٹھیک ہوگا ناں ؟؟؟
2۔ بیٹی کی پیدائش پر زیادہ خوشی ہوئی یا بیٹے کی پیدائش پر
بیٹی ہو یا بیٹا والدین کے لئے تو سب برابر ہوتے ہیں ۔۔۔۔لیکن بیٹی کو ایک دن رخصت کرنا ہوتا ہے تو شاید اسلئے ان سے قلبی تعلق گہرا بن جاتا ہے
آج ہمارے پاس ہنستی کھیلتی پھر رہی ہیں تو کل کسی اور گھر کی زینت ہو جائیں گی، اسی لئے مجھے بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیاں زیادہ عزیز ہیں۔
3۔ بچے دو ہی اچھے یا دو دو کرکے سارے ہی اپنی اپنی جگہ اچھے
بچے چاہے جتنے بھی ہوں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون ہوتے ہیں اسلئے ہمارے سارے ہی بچے اپنی اپنی جگہ بہت اچھے ہیں الحمدللہ
4۔ بیٹی اور بہو میں کیا فرق ہے
فرق تو کوئی بھی نہیں ہے بس اگر آنکھوں پر تعصب کی عینک لگا لیں تو ایک بہو میں سو کیڑے نظر آئیں گے اور اگر محبت کی عینک سے دیکھیں تو بہو بھی بالکل ایک بیٹی کی طرح لگے گی
ہماری بیٹی کو بھی تو کسی کی بہو بننا ہے تو اگر آج بہو گھر میں آئی ہے تو وہ بھی کسی کی بیٹی ہی ہے ناں۔۔۔۔۔ سوچ اگر مثبت ہو تو بیٹی اور بہو برابر اور اگر منفی ہو تو پھر چاہے بہو سونے کی ہی کیوں نہ بن جائے اس کی ہر بات غلط ہی لگے گی ۔
5۔ آپ کی گفتگو زیادہ رواں ہے (بشریٰ انصاری کی طرح) یا آپ کی تحریر۔ تحریر کی روانی کی گواہی تو یہاں کے سارے لوگ دے رہے ہیں۔ گفتگو کی روانی والی بات آپ خود بتلا دیں
بھائی کہاں بشریٰ انصاری اور کہاں میں ؟؟؟؟؟ (مثال میں کوئی اُس کی ٹکر کی تو لاتے
)
گفتگو میں تو میں بالکل زیرو ہوں ۔۔۔۔ رہی بات تحریر کی تو وہ بھی یونہی فضول سی ٹوٹی پھوٹی سی باتیں اور بسسسس۔۔۔۔۔کوئی خوش فہمی نہیں ہے مجھے
6۔ آپ نے پہلی مرتبہ کب اور کہاں لکھا (اسکول کی کاپیوں کے علاوہ)۔ کیا اس فورم سے پہلے بھی کہیں لکھتی رہی ہیں
اسکول کی کاپیوں کے علاوہ ڈائری میں اچھے شعراء کا کلام لکھا ۔۔۔۔!
کھانا پکانے کی ترکیبیں لکھیں۔۔۔۔!
زبیدہ آپا کے اور دوسرے لوگوں کے ٹوٹکے لکھے۔۔۔!
اور ، اور ، اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اتنا بہت لکھ لیا کافی ہے
اردو محفل کے علاوہ اس سے پہلے میں فیس بک پر کچھ عرصہ رہی لیکن وہاں ایسی کوئی تحریر کی صورت نہیں ہوئی ، جب یہاں آئی تو فیس بک سے چڑ ہوگئی اور اس کو بالکل چھوڑ کر یہیں کی ہو کر رہ گئی ۔
7۔ خالی مزاح پسند ہے یا طنز و مزاح زیادہ پسند ہے۔
خالی مزاح ہو یا طنز و مزاح اگر اس میں پھکّڑ پن ، بیہودگی اور عامیانہ جملے نہ ہوں تو اچھا لگتا ہے ورنہ بہت فضول لگتا ہے
8۔ کیا خود مذاق کرنا پسند ہے یا دوسروں کے مذاق سے لطف اندوز ہونا ہی پسند ہے
اپنے گھر والوں سے ہنسی مذاق بھی کرتی ہوں اور انکے مذاق سے لطف اندوز بھی ہوتی ہوں۔
9۔ مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے میں کیا فرق ہے؟
ہلکا پھلکا مذاق کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن مذاق اڑانے میں تو دوسروں کی تضحیک ، تحقیر اور تمسخر کا عنصر ہوتا ہے جو بالکل بھی پسند نہیں ، اس میں دوسروں کی دل آزاری کا پہلو ہے اور میں اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کرتی ہوں۔
10۔ کب اور کن باتوں پر اکثر غصہ آتا ہے۔ کن باتوں سے اداس ہوجاتی ہیں۔ پھر کیا کرتی ہیں؟؟؟
لڑکیوں اور عورتوں کی بے پردگی سے بہت غصہ آتا ہے ، ایسی عورتوں اور لڑکیوں کو دیکھ کر بہت پیچ و تاب کھاتی ہوں جو دوپٹے کے تکلف سے بھی آزاد گھوم رہی ہوتی ہیں ، اللہ سب بہنوں بیٹیوں کو حیا کی توفیق عطا فرمائے آمین
اداسی ایک ہوا کے جھونکے کی طرح آتی ہے اور گزر جاتی ہے ، اکثر تو یہ بے سبب ہی ہوتی ہے ۔ اسلئے اُس کے لئے کچھ بھی نہیں کرتی۔