انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

مہ جبین

محفلین
مجھے یہ پڑھ کہ بہت خوشی ہوئی آنی کہ آپ کا برج بھی سرطان ہے :)
میرا بھی سرطان ہیں :)
آنی کیا آپ سٹارز پہ یقین رکھتی ہیں؟؟
بہت اچھی بات یہ تو کہ ہمارا برج ایک ہے
نہیں میں یقین تو نہیں کرتی ان سب پر ، لیکن بس یہ ہے کہ شادی سے پہلے بڑے مزے لے لے کر اس کے بارے میں پڑھا کرتی تھی، اور ہم بہنیں آپس میں یہ پڑھ کر ہنستے تھے کہ دیکھو اس میں یہ لکھا ہے یہ عادت ہے ، یہ نہیں ہےاور بہت انجوائے کرتے تھے
وہ دن یاد آتے ہیں تو بس یادوں کا ایک میلہ سا لگ جاتا ہے:heehee:
 
مہ جبین

محفلین
ویسے عندلیب تم نے غور کیا کہ ہم نے اپنی عمر ٹھیک ٹھیک بتائی تو الف عین بھائی نے بھی اپنی ٹھیک عمر بتادی :):):)
یہ تو ہمارا کارنامہ ہے جو سنہری حرفوں سے لکھنے کے قابل ہے۔۔۔۔۔:laugh:ہے نا۔۔۔:LOL:
 
عندلیب

محفلین
اب ساس بننے کے دن آگئے،سب دعا کریں کہ میں ایک شفیق ساس بنوں میری بہو بھی خوش اخلاق اور ملنسار ہو آمین

اچھی ساس بننے کے لیے کون کونسی خوبیاں چاہیے کیا آپ جانتی ہیں ۔۔؟ اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ آپ پہلی بار ساس بن رہی ہیں ناں۔:D
 
عندلیب

محفلین
ویسے عندلیب تم نے غور کیا کہ ہم نے اپنی عمر ٹھیک ٹھیک بتائی تو الف عین بھائی نے بھی اپنی ٹھیک عمر بتادی :):):)
یہ تو ہمارا کارنامہ ہے جو سنہری حرفوں سے لکھنے کے قابل ہے۔۔۔۔ ۔:laugh:ہے نا۔۔۔:LOL:
نہیں سس اعجاز انکل نے تو اپنی عمر کبھی نہیں چھپائی ۔:)
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ مہ جبین جو کچھ پکارنا چاہو پکار سکتی ہو، بلکہ عندلیب سے بھی یہی کہوں گا۔
میں تو اپنی اصل عمر سب جگہ بتاتا رہتا ہوں اور مجھے فخر ہے اپنی بزرگی پر۔ بس سکول کے سرٹفکیٹ میں چھہ ماہ کم ہو گئی تو رٹائر مینٹ جنوری کی بجائے جون 2010 میں ہوا۔ در اصل جنوری کو اسکول رکارڈ میں انگریزی میں مختصر Jan لکھا گیا تھا، جسے سیکنڈری بورڈ نے جون سمجھ لیا۔ اور پھر گھر والوں نے بھی اس غلطی کو چلنے دیا!!
 
عندلیب

محفلین
شکریہ مہ جبین جو کچھ پکارنا چاہو پکار سکتی ہو، بلکہ عندلیب سے بھی یہی کہوں گا۔
میں تو اپنی اصل عمر سب جگہ بتاتا رہتا ہوں اور مجھے فخر ہے اپنی بزرگی پر۔ بس سکول کے سرٹفکیٹ میں چھہ ماہ کم ہو گئی تو رٹائر مینٹ جنوری کی بجائے جون 2010 میں ہوا۔ در اصل جنوری کو اسکول رکارڈ میں انگریزی میں مختصر Jan لکھا گیا تھا، جسے سیکنڈری بورڈ نے جون سمجھ لیا۔ اور پھر گھر والوں میں بھی اس غلطی کو چلنے دیا!!
میں تو انکل ہی کہوں گی ۔
 
عندلیب

محفلین
شکریہ بھائی جی۔۔۔!
میں اپنی عمر چھپانے کی بالکل بھی قائل نہیں ہوں بھائی۔ مجھے ایسا کوئی کمپلیکس نہیں ہے الحمدللہ
بھائی میرا بڑا بیٹا ماشاءاللہ شادی کے قابل ہو گیا ہے اب میں بچی نہیں ہوں بس ساس بننے میں کچھ دن رہتے ہیں انشاءاللہ :)
آپ مجھے بلا تکلف تم کہ کر مخاطب کریں، آپ بالکل میرے بڑے بھائی ہیں ، مجھے تو خوشی ہوگی اس بات سے بھائی جی:)
ویسے میں آپ کو انکل بھی کہ سکتی ہوں نا ؟ :LOL:
مہ جبین سس آخر یہ عمر بیچ میں بار بار کیوں آجاتی ہے ۔۔؟
 
مہ جبین

محفلین
اچھی ساس بننے کے لیے کون کونسی خوبیاں چاہیے کیا آپ جانتی ہیں ۔۔؟ اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ آپ پہلی بار ساس بن رہی ہیں ناں۔:D
ارے عندلیب جب ہم بہو بن کر آتے ہیں تو جو توقعات ہم اپنی ساس سے لگاتے ہیں کہ ایسی ہوں ، محبت کرنے والی ہوں زیادہ روک ٹوک نہ کریں اور اپنی بیٹی کی طرح ہم کو سمجھیں وغیرہ وغیرہ
ویسے بس میں تو بہت ڈرتی ہوں کہ کبھی میری وجہ سے کسی کا بھی دل دکھے اب بہو کا تو تجربہ نہیں ہے مگر میری کوشش تو یہی ہوگی کہ جو امیدیں میں اپنی ساس سے لگاتی تھی اب اپنی بہو کی امیدوں پر پوری اتروں۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائے کہ ساس میری سہیلی۔۔۔۔۔۔:LOL:
 
عندلیب

محفلین
ارے عندلیب جب ہم بہو بن کر آتے ہیں تو جو توقعات ہم اپنی ساس سے لگاتے ہیں کہ ایسی ہوں ، محبت کرنے والی ہوں زیادہ روک ٹوک نہ کریں اور اپنی بیٹی کی طرح ہم کو سمجھیں وغیرہ وغیرہ
ویسے بس میں تو بہت ڈرتی ہوں کہ کبھی میری وجہ سے کسی کا بھی دل دکھے اب بہو کا تو تجربہ نہیں ہے مگر میری کوشش تو یہی ہوگی کہ جو امیدیں میں اپنی ساس سے لگاتی تھی اب اپنی بہو کی امیدوں پر پوری اتروں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائے کہ ساس میری سہیلی۔۔۔۔ ۔۔:LOL:
بہت اچھی سوچ ہے آپ کی الحمد للہ ۔ان شاء اللہ آپ کو بہت اچھی بہو ملے گی ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔:)
 
مہ جبین

محفلین
شکریہ مہ جبین جو کچھ پکارنا چاہو پکار سکتی ہو، بلکہ عندلیب سے بھی یہی کہوں گا۔
میں تو اپنی اصل عمر سب جگہ بتاتا رہتا ہوں اور مجھے فخر ہے اپنی بزرگی پر۔ بس سکول کے سرٹفکیٹ میں چھہ ماہ کم ہو گئی تو رٹائر مینٹ جنوری کی بجائے جون 2010 میں ہوا۔ در اصل جنوری کو اسکول رکارڈ میں انگریزی میں مختصر Jan لکھا گیا تھا، جسے سیکنڈری بورڈ نے جون سمجھ لیا۔ اور پھر گھر والوں نے بھی اس غلطی کو چلنے دیا!!
بہت شکریہ انکل
میں تو بس ایسے ہی مذاق کر رہی تھی
آپ قابل احترام شخصیت ہیں
اللہ آپ کی عمر میں برکت دے آمین
 
تعبیر

محفلین
ویل ڈن عائشہ بچے۔ انٹرویوتو اچھا چل رہا ہے :applause:
میں کافی عرصے بعد آئی ہوں یہاں ویسے :)
دوستی میں عمر کوئی معنی نہیں رکھتی اس لیے میں تو آپ کو مہ جبین ہی کہونگی
(ویسے میری بھی ننھی اور کاکی والی عمر گزر چکی ہے اور جوانی بھی جا ہی رہی ہے بس);)
محفل میں خوش آمدید مہ جبین
ماشاءاللہ آپ نا صرف ماں بہت اچھی ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں
فی الحال تو میں انٹرویو پڑھوں گی بعد میں آپ سے سوال بھی پوچھوں گی مہ جبین
 
بہت شکریہ تعبیر آپ کےمحبت بھرے تبصرے کا
اور یہ جان کر اور خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے ایک اور میری تقریبآ ہم عمر دوست مل گئی سو سوئیٹ:)
جو چاہو پوچھو تعبیر ، میں مناسب جواب دینے کی کوشش کروں گی انشاءاللہ
 
تعبیر

محفلین
ابھی تو میں صرف پڑھونگی مہ جبین بعد میں پوچھوں گی ان شاءاللہ
فی الحال بچیوں کو پوچھنے دیں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھی بات یہ تو کہ ہمارا برج ایک ہے
نہیں میں یقین تو نہیں کرتی ان سب پر ، لیکن بس یہ ہے کہ شادی سے پہلے بڑے مزے لے لے کر اس کے بارے میں پڑھا کرتی تھی، اور ہم بہنیں آپس میں یہ پڑھ کر ہنستے تھے کہ دیکھو اس میں یہ لکھا ہے یہ عادت ہے ، یہ نہیں ہےاور بہت انجوائے کرتے تھے
وہ دن یاد آتے ہیں تو بس یادوں کا ایک میلہ سا لگ جاتا ہے:heehee:
آہاں، آنی میں تو بہت زیادہ جذباتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سارے سرطانی ایسے ہی ہوتے ہیں :)
آج ہمارے یہاں محفل میلاد ہے، مہمانوں کا ڈھیررررررررر ہوگا :) سب دوستیں ، خالہ، کچھ محلے کی خواتین بھی ہوں گی، آپ سب بھی آجائیں ۔ آج مجھے بہت سارے کام کرنے ہیں۔ شگفتہ آپی، تعبیر آپی، عندلیب اپیا ، مہ جبین آنی، فرحت اپیا آپ سب کو میری طرف سے دعوت ہے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آنی یہ میں ہوں عائشہ :) ابھی تھوڑی مصروف ہوں اس لیے زیادہ سوال نہیں کر پاؤں گی ۔

اتنی دیر آپ شمشاد چاچو کے ان مشہور سوالوں کے مزیدار سے جواب لکھیں۔:)

دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
 
Top