انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

مہ جبین

محفلین
كر ليا سوال اور جو جواب آيا وہ فريم كروا كر محفوظ كر لينے كے لائق ہے۔ كم گو لوگ كم ہی ايسى بات كرتے ہيں !
میرا خیال ہے کہ جیسا اچھا سوال ہوتا ہے تو ویسا ہی جواب ہوتا ہے، ثابت ہوا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں تھا بلکہ سوال کرنے والے کا سارا کمال تھا:)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہوں ں ں ں بالکل، یہ دیوار گر ہی جائے تو اچھا ہے، ویسے عائشہ اس دیوار کو گرانے میں تمہارا بڑا ہاتھ ہوگا کہ اس کی ابتدا تو تم نے ہی کی ہے نا :)

اچھا اب جوابات کی طرف

1۔ میری تعلیم آج کے زمانے کے لحاظ سے تو نہ ہونے کے برابر ہے یعنی صرف میٹرک :(

2۔ نہیں جاب تو کبھی نہیں کی بس میں تو ایک گھریلو بیوی (ہاؤس وائف) ہوں اور بسسس س۔۔۔۔ ۔۔!

3۔ فارغ وقت میں ٹی وی دیکھنا اور اچھی کتابیں پڑھنا
کچھ عرصے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوتی تھی اب یہاں آنے کے بعد وہ چھوڑ دی اور فارغ وقت پر یہاں ہوتی ہوں

4۔ ہلکے رنگ پسند ہیں خصوصآ سفید رنگ بہت پسند ہے

5۔ گلاب اور موتیا کی خوشبو اچھی لگتی ہے

6۔ ہلکی ہلکی سردیاں پسند ہیں جس کو گلابی موسم کہتے ہیں شاید:)

پھول ویسے تو گلاب اور موتیا اچھا لگتا ہے لیکن شاعرانہ انداز میں کنول کا پھول اچھا لگتا ہے کہ جو کیچڑ میں کھلنے کے باوجود بھی خوبصورت ہوتا ہے (یہ ایک تشبیہ ہے کہ ہم اس پھول کو دیکھ کر سوچیں کہ خوبصورتی ایسی جگہ بھی ہو سکتی ہےجہاں کا گمان بھی نہ ہو اور اس کو دیکھ کر یہ بھی ذہن میں آتا ہے خوبصورتی کی کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے یہ ہر جگہ ہو سکتی ہے، جہاں اللہ کی قدرت ہو)
مظہر کلیم ایم اے یاد آ گئے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار کہیں کسی ناول میں مظہر کلیم ایم اے کا اس سے ملتا جلتا فقرہ پڑھا تھا۔ اچھا لگا دوبارہ پڑھ کر :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اب یہ تو یاد نہیں آ رہا، البتہ ابھی جو میں نے ناول پڑھے ہیں، ان میں سے کسی ایک میں تھا، اور یہ ابتدائی 200 ناولوں میں سے ایک تھا جو میں نے گذشتہ چند روز میں پڑھے ہیں :)
 

تعبیر

محفلین
آہاں، آنی میں تو بہت زیادہ جذباتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سارے سرطانی ایسے ہی ہوتے ہیں :)
آج ہمارے یہاں محفل میلاد ہے، مہمانوں کا ڈھیررررررررر ہوگا :) سب دوستیں ، خالہ، کچھ محلے کی خواتین بھی ہوں گی، آپ سب بھی آجائیں ۔ آج مجھے بہت سارے کام کرنے ہیں۔ شگفتہ آپی، تعبیر آپی، عندلیب اپیا ، مہ جبین آنی، فرحت اپیا آپ سب کو میری طرف سے دعوت ہے :)
بہت بہت شکریہ ناعمہ بچے خوش رہو
پر میں لیٹ ہو گئی حسب معمول
کیا کیا بنایا تھا اور میلاد کیسی رہی؟؟؟ہمارے لیے دعائیں مانگیں نا؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
تھینک یو اپیا آپ کدھر غائب ہیں نظر ہی نہیں آرہیں ؟
آپ کی طرف سے سوالات کا انتظار ہے :)
مت پوچھو بچے طبعیت ٹھیک ہی نہیں ہو رہی ابھی تک سر میں اتنا درد ہے کہ مجھ سے جھکا ہی نہیں جاتا میں تو اب سجدہ بھی ٹھیک سے نہیں کر پا رہی :(
ویسے میں چکر تو لگاتی ہوں روزانہ (سوائے اتوار کے)لیکن پوسٹ نہیں کر رہی کہیں بھی کچھ
پورا انٹرویو پڑھ لوں اگر مزید سوال نا ہوئے تو ابھی پوچھ لیتی ہوں ۔
 

تعبیر

محفلین
زبردست انٹرویو ہے جبین بہت مزا آ رہا ہے پڑھ کر اور کافی کچھ سیکھنے اور جاننے کو بھی مل رہا ہے۔
میدان صاف ہے توچلو اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہیں :)

1)ماشاءاللہ شادی کے بندھن میں بندھے کافی عرصہ ہو گیا ہے اور اس رشتے میں کافی اتارچڑھاؤ بھی ہوتے ہیں تو اب تک اس رشتے سے آپ نے کیا سیکھا جو دوسروں کو بتانا چاہیں یعنی کامیاب ازدواجی زندگی کا کوئی راز؟؟؟

2)کیا آپ کو اپنےعورت ہونے پر فخر ہوتا ہے؟؟؟ اگر ہاں توکوئی وجوہات بتائیں؟؟؟

3)ماشاءاللہ آپ نے اپنا بچپن دیکھا پھر بچوں کا اور انشاءاللہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو بھی دیکھیں گی تو اپنے وقت اور آج کے زمانے میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں ، اس وقت کی کیا بات پسند تھی اور کیا نہیں اور موجودہ وقت کی کیا بات پسند ہے اور کیا نہیں؟؟؟کبھی ایسا محسوس ہوا کہ کاش میرے وقت میں ایسا ہوتا یا ایسا سوچتی ہوں کہ کاش وہ بات اب بھی ہوتی وغیرہ (صحیح سے سمجھانے میں امید ہے کہ مزید الجھا نہیں دیا ہو گا)

4)آپ نے کہا کہ آپ آجکل ڈرامے دیکھتی ہیں تو آجکل کونسا ڈرامہ آپ کا پسندیدہ ہے؟؟؟

5)آپ نے کہا کہ آپ اپنی شاپنگ خود نہیں کرتیں کیا اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ کوئی فیصلہ ٹھیک سے نہیں کر پاتیں ؟؟؟ورنہ عورتیں تو بدنام ہیں شاپنگ کے معاملے میں

6) عورت اور مرد وقت کے ساتھ ساتھ مختلف رشتوں میں ڈھلتے/بدلتے ہیں جیسے پہلے بیٹی پھر بہن،بیوی،ماں،بھابھی،نند،مامی،چاچی،خالہ،پوپھو،ساس وغیرہ تو آپ کو ان سب میں سے کونسا رشتہ اچھا لگتا ہے اور خود کو کس رشتے میں بہترین سمجھتی ہیں اور کونسا رشتہ خطرناک لگتا ہے ؟؟؟
اسی طرح مرد کونسے روپ میں اچھا لگتا ہے اور کونسے میں برا
فی الحال کے لیے بہت ہو گئے میرے خیال سے (کوئی سوال برا لگے تو معزرت ،بکواس سوال کا اگر چاہیں تو بے شک جواب نا دیں )
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب کچھ سوالوں کا پلندہ ہماری جانب سے بھی ہوجائے :)

کیسے لوگوں سے ملنا پسند کرتیں ہیں آنی ؟؟؟؟

پہلی ملاقات میں کس بات کا جائزہ لیتی ہیں ؟؟؟

آج کل کے لوگوں میں نمود و نمائش بہت زیادہ ہو گئی ہے آپ کو کیا لگتا ہے اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟

ہر کام وقت پر کرتیں ہیں یا آخری لمحوں میں ؟؟؟

انسان کو ماضی پرست ہونا چاہئے ، مسقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے یا جو آج ہی صرف اُسی میں زندہ رہنا چاہئے ؟؟

آپ نزدیک زندگی کیا ہے؟؟؟

زندگی میں کیا کھویا اور کیا پایا؟؟

ایک اندیشہ جو آپ کو ہمیشہ پریشان رکھتا ہے ؟؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ناعمہ بچے خوش رہو
پر میں لیٹ ہو گئی حسب معمول
کیا کیا بنایا تھا اور میلاد کیسی رہی؟؟؟ہمارے لیے دعائیں مانگیں نا؟؟؟
کوئی بات نہیں اپیا :)

ہم لوگوں نے بریانی کی دیگ بنوائی تھی اپیا۔ اور ساتھ کچھ پھل فروٹ تھے :)
 

مہ جبین

محفلین
ایک بار کہیں کسی ناول میں مظہر کلیم ایم اے کا اس سے ملتا جلتا فقرہ پڑھا تھا۔ اچھا لگا دوبارہ پڑھ کر :)
مجھے یہ پڑھ کر خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کیونکہ میں نے مظہر کلیم ایم اے کو کبھی نہیں پڑھا لیکن بس اتفاق سے ہی یہ جملہ ان کے جملے سے مل گیا:)
 
Top