انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

مہ جبین

محفلین
آہاں، آنی میں تو بہت زیادہ جذباتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سارے سرطانی ایسے ہی ہوتے ہیں :)
آج ہمارے یہاں محفل میلاد ہے، مہمانوں کا ڈھیررررررررر ہوگا :) سب دوستیں ، خالہ، کچھ محلے کی خواتین بھی ہوں گی، آپ سب بھی آجائیں ۔ آج مجھے بہت سارے کام کرنے ہیں۔ شگفتہ آپی، تعبیر آپی، عندلیب اپیا ، مہ جبین آنی، فرحت اپیا آپ سب کو میری طرف سے دعوت ہے :)
ہاں ناعمہ، ٹھیک کہا تم نے، سارے سرطانی ایسے ہی جذباتی ہوتے ہیں ;)
تم نے میلاد شریف کی دعوت دی تو میرا دل چاہ رہا ہے کہ ابھی اڑ کر وہاں پہنچ جاؤں، بس میلاد شریف کے بعد دعا میں یاد رکھنا
 

مہ جبین

محفلین
آنی یہ میں ہوں عائشہ :) ابھی تھوڑی مصروف ہوں اس لیے زیادہ سوال نہیں کر پاؤں گی ۔

اتنی دیر آپ شمشاد چاچو کے ان مشہور سوالوں کے مزیدار سے جواب لکھیں۔:)

دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
اس محفل میں شمشاد بھائی کی حس مزاح بھی کمال کی ہے، وہ اپنی ہلکی پھلکی کامیڈی سے ہم سب کو محظوظ رکھتے ہیں:mrgreen:
اب یہ سوال اور ان کے جواب۔۔۔۔۔۔:heehee:
اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیوں کی خدمت میں مؤدبانہ عرض کی جائے گی کہ کچھ دن آپ سب سمندر کی مچھلیوں کے ہاں مہمان بن کے رہیں، جب فائر بریگیڈ آگ پر قابو پالے گی تو آپ سب واپس تشریف لے آئیے گا۔۔۔۔ شکریہ :haha:

ایسے اتفاقات تو بے شمار ہونگے لیکن اس وقت کوئی خاص واقعہ یاد نہیں آرہا ، اس لئے کہ میرے جیسے جذباتی لوگ تو " آبیل مجھے مار " کی تفسیر بنے نظر آتے ہیں :cry:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ویل ڈن عائشہ بچے۔ انٹرویوتو اچھا چل رہا ہے :applause:
میں کافی عرصے بعد آئی ہوں یہاں ویسے :)
دوستی میں عمر کوئی معنی نہیں رکھتی اس لیے میں تو آپ کو مہ جبین ہی کہونگی
(ویسے میری بھی ننھی اور کاکی والی عمر گزر چکی ہے اور جوانی بھی جا ہی رہی ہے بس);)
محفل میں خوش آمدید مہ جبین
ماشاءاللہ آپ نا صرف ماں بہت اچھی ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں
فی الحال تو میں انٹرویو پڑھوں گی بعد میں آپ سے سوال بھی پوچھوں گی مہ جبین
تھینک یو اپیا آپ کدھر غائب ہیں نظر ہی نہیں آرہیں ؟
آپ کی طرف سے سوالات کا انتظار ہے :)
 
جب ہم بہو بن کر آتے ہیں تو جو توقعات ہم اپنی ساس سے لگاتے ہیں کہ ایسی ہوں ، محبت کرنے والی ہوں زیادہ روک ٹوک نہ کریں اور اپنی بیٹی کی طرح ہم کو سمجھیں وغیرہ وغیرہ
ویسے بس میں تو بہت ڈرتی ہوں کہ کبھی میری وجہ سے کسی کا بھی دل دکھے اب بہو کا تو تجربہ نہیں ہے مگر میری کوشش تو یہی ہوگی کہ جو امیدیں میں اپنی ساس سے لگاتی تھی اب اپنی بہو کی امیدوں پر پوری اتروں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائے کہ ساس میری سہیلی۔۔۔۔ ۔۔:LOL:
زبردست روايت شكن خيالات !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آنی کچھ اور سوالات :)

امین بھیا کے علاوہ ہمارے اور کتنے بہن بھائی ہیں ؟

بھیا اور بہنا لوگ آپ کو کیا بلاتے ہیں ؟ امی جان ، مما ، اماں ؟

امین بھیا کی اب بھی پٹائی ہوتی ہے کیا ؟ (امین بھیا دیکھیں میں نے پوچھ لیا :laugh: )

آپ بچپن میں کیسی تھیں شرارتی سی یا سنجیدہ اور کم گو ؟

بچپن کی کوئی اچھی سی بات جو آپ کو اب تک یاد ہو؟

خود کو چند لفظوں میں بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گی ؟

آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے؟

کوئی کتاب پڑھی ہو اور آپ کو بہت اچھی لگی ہو اور بار بار پڑھنے کو دل کرے ؟
 

مہ جبین

محفلین
زبردست روايت شكن خيالات !
میرے حق میں دعا کرنا کہ میں ظالم ،نک چڑھی، مغرور، بددماغ، اور بڑبڑاتی ساس نہ بنوں بلکہ اپنی پیاری ماں جیسی شفیق اور نرم خو ساس بنوں
سنا ہے کہ ساس بن کر سارے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں :(:(:(
 
میرے حق میں دعا کرنا کہ میں ظالم ،نک چڑھی، مغرور، بددماغ، اور بڑبڑاتی ساس نہ بنوں بلکہ اپنی پیاری ماں جیسی شفیق اور نرم خو ساس بنوں
سنا ہے کہ ساس بن کر سارے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں :(:(:(
جو لوگ فارغ اور بے كار ہوتے ہيں یا فرسٹریٹڈ نا وہی حسد اور جلن كے بيمار ہو كر يہ كام كرتے ہیں ، تعمیری مصروفیات والے لوگوں كو ان شاءاللہ ایسا كچھ نہيں ہوتا۔ فكر مت كريں ۔
عائشہ ناراض ہو جائيں گی اگر " سسراليات " پر مزيد گفتگو ہوئی۔
 

مہ جبین

محفلین
آنی کچھ اور سوالات :)

امین بھیا کے علاوہ ہمارے اور کتنے بہن بھائی ہیں ؟

بھیا اور بہنا لوگ آپ کو کیا بلاتے ہیں ؟ امی جان ، مما ، اماں ؟

امین بھیا کی اب بھی پٹائی ہوتی ہے کیا ؟ (امین بھیا دیکھیں میں نے پوچھ لیا :laugh: )

آپ بچپن میں کیسی تھیں شرارتی سی یا سنجیدہ اور کم گو ؟

بچپن کی کوئی اچھی سی بات جو آپ کو اب تک یاد ہو؟

خود کو چند لفظوں میں بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گی ؟

آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے؟

کوئی کتاب پڑھی ہو اور آپ کو بہت اچھی لگی ہو اور بار بار پڑھنے کو دل کرے ؟
امین کے بعد مبین، معین،گل افشاں اور یسرٰی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس یہ ہے میری کل کائنات:)
 

مہ جبین

محفلین
آنی کچھ اور سو

امین بھیا کے علاوہ ہمارے اور کتنے بہن بھائی ہیں ؟

بھیا اور بہنا لوگ آپ کو کیا بلاتے ہیں ؟ امی جان ، مما ، اماں ؟

امین بھیا کی اب بھی پٹائی ہوتی ہے کیا ؟ (امین بھیا دیکھیں میں نے پوچھ لیا :laugh: )

آپ بچپن میں کیسی تھیں شرارتی سی یا سنجیدہ اور کم گو ؟

بچپن کی کوئی اچھی سی بات جو آپ کو اب تک یاد ہو؟

خود کو چند لفظوں میں بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گی ؟

آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے؟

کوئی کتاب پڑھی ہو اور آپ کو بہت اچھی لگی ہو اور بار بار پڑھنے کو دل کرے ؟


2۔ بیٹے تو امی ہی کہتے ہیں لیکن بیٹیاں کبھی امی اور بہت لاڈ میں ماما یا مما کہتی ہیں:)

3۔ ارے نہیں پٹائی بچپن میں تو کبھی ہو جاتی تھی مگر اب نہیں:)
اب تو ماشاءاللہ سب میرے قد سے بھی اونچے ہو گئے ہیں اور میرا خیال بھی بہت رکھتے ہیں الحمدللہ ، اس لئے پٹائی کی ضرورت نہیں پڑتی

4۔ میں تو بچپن سے ہی کم گو اور سنجیدہ قسم کی ہوتی تھی ( گو کہ اب بھی کچھ فرق نہیں پڑا ہے) اور شرارت بھی ایسی کوئی قابل ذکر نہیں ( ہاں اگر یہ سوال امی سے کیا جاتا تو شاید کوئی شرارت مجھے بھی پتہ چل جاتی):)

5۔ میں جب پرائمری کلاس میں تھی تو پہلی اور آخری بار امی سے ایک جھوٹ بولا اور امی نے وہ جھوٹ پکڑ لیا ، اس کے بعد ہماری جو شامت آئی ہے تو بس نہ پوچھو کیا حال ہوا ہے ہمارا، ایسا کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں :cry: لیکن اس کے بعد ایسا سبق ملا کہ کبھی جھوٹ بولنے کی ہمت نہیں ہوئی

6۔ کم گو ، سنجیدہ ، کم فہم اور بہت ساری خامیاں ہیں کیا کیا بیان کروں۔۔۔۔۔۔۔۔ بس پردے میں رہنے دو

7۔ زندگی آخرت کی کھیتی ہے، آج جو بوئیں گے ، کل وہی کاٹیں گے اس لئے اس زندگی کو غنیمت سمجھ کر آگے کے لئے اچھا سامان بھیجنا چاہیئے


8۔ ایک ناول تھا کئی سال پہلے پڑھا تھا، سقوط مشرقی پاکستان کے تناظر میں لکھا گیا تھا اور کیا بہترین لکھا تھا کہ میں تو اسکو پڑھ کر بہت روئی تھی، اور اس کو میں نے بہت دفعہ پڑھا تھا ، اس کا نام تھا "ذرا نم ہو تو یہ مٹی" :(:(:( بس اسی ناول کو بار بار پڑھنے کا دل چاہتا ہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آنی ۔۔۔آجائیں :)
اور بتائیں کہ ۔۔

آپ کو میوزک پسند ہے ؟ اگر ہاں تو کیسا سلو یا فاسٹ ؟

موویز پسند ہیں اگر ہیں تو کس قسم کی ؟

ٹی وی پر عموما کیسے پروگرام دیکھتی ہیں؟

شاعری سے دلچسپی ہے؟

دوستیں بنانا اچھا لگتا ہے اور کیا بچپن کی فرینڈز اب بھی ملتی ہیں؟

اپنے لیے لباس خود خریدتی ہیں ؟

جیولری میں کیا زیادہ پسند ہے ؟

باقی بریک کے بعد :)
 

مہ جبین

محفلین
آنی ۔۔۔آجائیں :)
اور بتائیں کہ ۔۔

آپ کو میوزک پسند ہے ؟ اگر ہاں تو کیسا سلو یا فاسٹ ؟

موویز پسند ہیں اگر ہیں تو کس قسم کی ؟

ٹی وی پر عموما کیسے پروگرام دیکھتی ہیں؟

شاعری سے دلچسپی ہے؟

دوستیں بنانا اچھا لگتا ہے اور کیا بچپن کی فرینڈز اب بھی ملتی ہیں؟

اپنے لیے لباس خود خریدتی ہیں ؟

جیولری میں کیا زیادہ پسند ہے ؟

باقی بریک کے بعد :)

1۔ میں میوزک کا کوئی شوق نہیں رکھتی۔۔۔۔۔ الحمدللہ، صرف نعتیں سننے کا شوق ہے

2۔ کسی قسم کی موویز نہیں دیکھتی اور نہ ایسا شوق ہے ، الحمدللہ، اللہ سب کو اس برے شوق سے بچائے آمین

3۔ زیادہ تر کیو ٹی وی دیکھتی ہوں۔ لیکن کبھی کبھی جو ڈرامے آجکل اچھے چل رہے ہیں وہ بھی دیکھ لیتی ہوں ( حالانکہ یہ بھی اچھی بات نہیں ہے ،اللہ کرے کہ اس سے جلد چھٹکارا مل جائے آمین)

4۔ ہاں شاعری سے کافی لگاؤ ہے۔ اور اچھی شاعری ہمیشہ مجھے متاثر کرتی ہے۔۔۔۔۔ اچھے شاعروں کا کلام پڑھ کر دل خوش ہوتا ہے

5۔ دوست بنانے میں ہمیشہ کنجوسی کی ، کیونکہ میں بچپن سے ہی کم گو ، سنجیدہ اور بہت لئے دئے رہنے والی تھی اس لئے زیادہ دوست نہیں بنا سکی اور جو اسکول کے زمانے میں دوست تھی وہ آج بھی ہے کیونکہ وہ میری عادت کو سمجھتی تھی
لیکن بڑی عجیب و غریب بات ہے اس عمر میں آکر اس عادت سے پیچھا چھڑانا چاہتی ہوں، یعنی اچھی سہیلیاں بنانا چاہتی ہوں :)
شاید یہی خواہش مجھے یہاں تک لے آئی ہے

6۔ شاید تم کو سن کر بڑی حیرت یوگی کہ میں ُنے اپنے کپڑے کبھی خود نہیں خریدے:shock::idontknow:
وجہ یہ ہے کہ مجھے خریداری کرنا نہیں آتی:( ہمیشہ میرے شوہر نے ہی میری خریداری کی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی خریداری کرتے ہیں، بلکہ گھر کی
ساری خریداری ہمیشہ سے وہی کرتے ہیں اور میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے گھر بیٹھے ہی سب کچھ مل جاتا ہے
سوچتی ہوں کہ اگر ان کو بھی خریداری کرنا نہ آتا تو میرا کیا ہوتا؟؟؟ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی پسند بھی اعلٰی درجے کی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ہے نا مزے کی بات۔۔۔؟:best:

جیولری میں انگوٹھی ، بالیاں اور جھمکے بہت پسند ہیں
 
Top