F@rzana
محفلین
امن ایمان نے کہا:السلام علیکم
جی تو ڈئیر اراکانِ محفل ۔۔میں آج پھر سے ایک نئے مہمان کے ساتھ موجود ہوں۔۔کچھ وقت کی فرصت ملی تو سوچا کہ اس کا مصرف کچھ اچھا ہی ہو۔۔اس لیے پہلے کچھ کچھ فرزانہ جی کو پڑھا اور باقی مزید جاننے ،سمجھنے اور پڑھنےکے لیے ان کو یہاں آنے کی زحمت دے رہی ہوں۔۔۔پتہ نہیں کیوں مجھے فرزانہ ایک بند کتاب کی مانند لگی ہیں۔۔۔میں ان کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں جان پائی۔۔۔اب وہ کس حد تک اپنے بارے میں آگاہ کریں گیں یہ تو ان سے بات کرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔ہمارے ساتھ اب ہوں گی یہاں کہ ہر دلعزیز ممبر F@rzana ۔۔ جو کہ ماشاءاللہ سے خود ایک ٹی-وی چینل کی کمپیئر ہیں۔۔unfortunately ہمارے گھر ڈش اینٹینا؛کیبل نہیں ہے اس لیے اب مجھے صرف ان کے لفظوں سے ان کا تصویری خاکہ کھینچنا پڑے گا۔۔ان کی ایک اور خاص بات۔۔۔فرزانہ بہت بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں اور ان کی شاعری کی ایک کتاب پبلِش بھی ہوچکی ہے۔۔۔جس کا نام ہے ۔۔“درد کی نیلی رگیں “ ۔۔شاعری بے پناہ اداس ہے۔۔۔ ایسا کیوں ہے ۔۔ اس پر بات ابھی نہیں ہو گی ۔۔کیونکہ پہلے فرازنہ جی سے تعارف اور کچھ گپ شپ ہوجائے ۔۔۔آپ سب نے ان کا سادہ سا تعارف تو پہلے سے پڑھ رکھا ہوگا۔۔وہاں سے کچھ اقتباس میں یہاں کاپی کر رہی ہوں۔۔لیکن کیا کاپی کروں۔۔وہاں تو ان کے سب جوابات بہت الجھانے والے ہیں ۔۔یہ دیکھیں۔۔
سادہ سا تعارف
لیکن ایک بات میں نے ضرور محسوس کی ہے کہ فرزانہ بہت لونگ اور کئیرنگ ہیں۔۔۔کچھ ان کی خوش نصیبی کہ ان کو باجو جیسی دوست ملی ہیں اور جس طرح باجو ان کا خیال رکھتی ہیں ۔۔رشک آتا ہے ان پر ۔۔اللہ ان کی دوستی کو نظربد سےبچائیں۔۔ آمین ۔۔پھر اعجاز اختر چا کی بھی یہ پسندیدہ شخصیت ہیں۔۔اسے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ فرازنہ بہت بہت اچھی ہیں۔۔اور اچھے
لوگوں کو اچھے لوگ ہی ملا کرتے ہیں۔ چلیں جہ پھر سوال نامہ پوسٹ کرتے ہیں۔۔اور جوابات کا انتظار کرتے ہیں ۔۔آغاز رسمی سوالات سے ۔۔۔
p.s> فرزانہ آپو اگر کوئ سوال زیادہ پرسنل ہوجائے تو آپ بے شک اس کا جواب نہ دیجیئے گا اور ایک اور بات۔۔آپ کے پاس جب جب وقت ہو آپ تب سہولت سے جواب دے سکتی ہیں ۔۔مجھے امید ہے کہ آپ یہ چِٹ چیٹ انجوائے کریں گیں۔ : ) ۔۔باقی سوالات بعد میں۔۔
وعلیکم السلام امن ایمان
سب سے پہلے تو ‘معذرت معذرت معذرت‘ (سوری شمشاد بہائی)
کہ انٹرنیٹ کنیکشن کی خرابی نے ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈالی ہوئی تھی،ابھی بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا، کب غائب ہوجاؤں کچھ پتہ نہیں!
آپ کی مایوسی کے خیالات مجھے آٹھ آٹھ آنسو رلانے ہی والے تھے کہ خبررساں ایجنسی نے خبریں مستعدی سے پہنچادیں سو کچھ تو بیمار کا حال اچھا ہوا۔(تھینکس باجو)
مصروفیات نے کچھ ایسا گھیرا ہے کہ خواہش کے باوجود محفل سے اکثر ہی بہت غیر حاضری ہوجاتی ہے بلکہ کبھی کبھی تو لگتا ہے : ہم کہ ٹہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد
اس دوران آپ اور کئی نئے ممبران کا گرانقدر اضافہ ہو چکا ہے
کئی ہستیوں کے تفصیلی انٹرویوز کے بارے میں جملے پڑھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ ۔ ۔ پھر
میری جستجو اور فزوں ہوجاتی ہے کہ ایک دن مکمل انٹرویو پڑھ کر اپنی رائے اور سوال بھی لکھوں گی
: اے بسا آرزو کہ خاک شدہ
پہلی بات تو یہ کہ آپ کو ابھی میرا انٹرویو نہیں کرنا چاہیئے تھا، میری ناقص رائے کے مطابق محفل کی کئی ایسی شخصیات ہیں جن کا انٹرویو ہونا چاہیئے۔ ۔ ۔ ۔
اس سلسلے میں ایک فرمائش کا جیسے ہی سوچا آپ نے تاڑ لیا اور کھٹ سے دھاگہ پرودیا، ‘‘اوپس‘‘، کھول دیا، اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت لہذا :
اعتراف اپنی خطاؤں کا میں کرتی ہی چلوں
جانے کس کس کو ملے میری سزا میرے بعد
مجھے لگتا تھا کہ میں ایک کھلی کتاب ہوں بلکہ ملنے والوں نے مجھے اس کا یقین دلایا، اس لیئے مجھے اندازہ تک نہیں ہوا کہ آپ لوگ میرے بارے میں اتنے متجسس ہوں گے۔۔۔!
ایک دوست تو ہمیشہ کہتی ہے نیناں یار بچوں کی طرح ازخود ہر بات بتائے جاتی ہو کچھ تو چھپانا سیکھ لو۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔!
یوں بھی جب سے 'بے بی ہاتھی' نے بلی کو تھیلے سے باہر نکالا میرے بارے میں جاننے کو کچہ باقی ہی نہیں رہا اب آپ کا اصرار ہے تو پھر یہ ہی سہی :
دریچوں کو تو دیکھو چلمنوں کے راز تو سمجھو
اٹھیں گے پردہ ہائے بام و در آہستہ آہستہ