'فارغ' بہت خوب، وقت ملے تو فارغ ہوں نا!
کوئی نہ کوئی کورس جوائن کرلیتی ہوں ریڈیو پروگرامز کے لئے نت نئی یا بہت نایاب موسیقی کی تلاش و ترتیب، موڈ ہو تو شاعری،کتابیں پڑھنا،سوئمنگ چلے جانا اور بھی بہت کچھ لیکن اب تو ویب سرفنگ اور محفل کو زیادہ وقت دیتی ہوں۔
ہمممم یعنی کسی حال میں خود کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔۔
پیدائشی طور پر پاکستان سے۔
امن یہاں تو 'فیملی' شوہر بیوی بچوں کو کہتے ہیں،
آپ کون سی فیملی کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں ؟
انگلینڈ یا پاکستان؟
جی آپ صحیح کہہ رہی ہیں۔۔لیکن مجھے چونکہ پوری معلومات نہیں ہوتیں اس لیے اس طرح کے سوال ڈائریکٹ پوچھنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ویسے اگر آپ دونوں کا تھوڑا سا تعارف دے دیں تو بہت اچھا لگے گا۔: )
پھر بھائی صاحب۔ ۔ ۔
(حالانکہ مجھ سے بڑے ہیں لیکن میں ان کو چھوٹا ہی کہتی ہوں، زیادہ فرینک بھی ہوں، لڑائی بھی انہی سے زیادہ ہوتی تھی اتنی کہ بد دعائیں بھی دی جاتیں، مگر دوستی ہوتے ہی سب بھول بھال ان کے ساتھ بائیک پر نکل اور یہ جا وہ جا۔
ہم دونوں کی پسند ناپسند بھی حیران کن حد تک ایک دوسرے سے ملتی ہے۔)
ارے نیناں آپ کا جواب پڑھ کے ایسا لگا جیسے یہ میں نے لکھا ہو ۔۔۔ میری لڑائی منہ سے نہیں پنجوں سے آئی مین ہاتھوں سے ہوتی ہے ۔۔۔ کیا آپ نے کبھی ان بھائی صاحب پر اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا۔۔؟
نیناں یہ پڑھ کر مجھے ایک سوال پوچھنے کا خیال آیا۔۔۔
ہ آپ کی نظر میں دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ÷تعلق۔۔؟؟؟
ہ کیا بھائی سے تعلقات اب بھی ویسے ہیں یا نہیں۔۔؟
اس کا جواب تو اب تک مل ہی چکا ہوگا، آپ کے چھوٹے چھوٹے لیکن معنی خیز سوالات کے اتنے بڑے بڑے جوابات!
آپ نے یقینا سنا ہوگا کہ لکھنے والوں سے ان کی تحریروں میں ملو۔
ہیںںںں نیناں یہ تو بہت معصوم معصوم سے اور عام سے سوالات تھے ۔۔۔پتہ ہے میں نے سب سے مشکل سوال محب سے پوچھے تھے ۔۔۔لیکن مجھے بہتتتتتتتتتتت اچھا لگا آپ کے اتنے بڑے بڑے جوابات پڑھ کے۔۔۔اعجاز چا، اور محب کے بعد آپ نے مجھے حیران کیا ہے۔
مخاطب پر منحصر ہوتا ہے کہ گیند کس طرح پھینکتا ہے !
نیناں اس کا کیا مطلب ہے۔۔ کیا یہ کہ آپ ہر کسی سے جلدی گھلتی ملتی نہیں ہیں۔۔؟ یا آپ کچھ خاص دیکھتی ہیں تب ہی کھلتی ہیں؟
'جواب دینا'
ہر سوال اب مرا شکستہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ جوابا زبان بستہ ہے
دراصل یہ سوال میں آپ سے کرنا چاہتی ہوں، بیشک میں نے جرنلزم کیا ہے لیکن آپ کی 'حاضر سوالی' کی قائل ہوچکی ہوں۔
نیناں
۔۔ میرے خیال سے جواب دینا آسان ہوتا ہے لیکن سوال کرنامشکل ۔۔۔۔ جواب دینا اس لیے آسان کہ آپ اگر سچ کہتے ہو تو پھر صرف اک لمحہ لگتا ہے سوچنے میں اور پھر چل سو چل۔۔۔۔ ہاں اگر کچھ سوالات پسند نا پسند سے متعلق ہوں تو ان کے بارے میں کچھ سوچنا پڑھتا ہے۔۔ اور مجھے تو لگتا ہے کہ میرے الٹے سیدھے سوالات دوسروں کو زچ کرتے ہوں گے
۔۔۔اس لیے تو اعجاز چا کے انٹرویو میں زیادہ بات کرنے کی ہمت نہیں ہوتئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔اورآپ کا بہت سارااا شکریہ ۔۔یہ صرف آپ کا بڑاپن ہے۔۔ورنہ مجھے پتہ ہے کہ میں بعض اوقات کتنے احمقانہ سوالات کرجاتی ہوں۔
ماسوائے مذہبی پروگرامز کے، بقیہ تمام 'فی البدیہہ' ہوتے ہیں۔
کسی پروگرام کے لیئے ابھی تک کوئی اسکرپٹ نہیں ملا۔
واؤ ماشاءاللہ ۔۔۔ پھر تو آپ بہت بہت کنفیڈینٹ ہوں گیں ۔۔ بس جی میں بھی آج سے آپ کی پکی والی فین ہوگئی ہوں ۔۔۔اللہ کرے کبھی موقع مل جائے اور میں آپ کا لائیو شو دیکھ لوں۔
جی ی ی ی ۔ ۔ ۔ ابھی اور سوالات باقی ہیں ؟؟؟
یہاں میرے جوابات سے خبر نہیں آپ لوگ انجوائے کریں نا کریں۔ ۔ ۔!
البتہ اس محفل کی‘ چٹ چیٹ‘ میں ہمیشہ انجوائے کرتی ہوں،
محفل کے بیساختہ جواب اس کی تصدیق کریں گے،
آپ کا بہت شکریہ جو میری مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت کی چھوٹ دے دی ہے،
ذرا سکون کا سانس آیا، سنسناہٹ کا تلاطم کچھ کم ہوا۔ ۔ ۔
ورنہ تو ۔ ۔ ۔ 'وقت' کے لہجے میں، میرا وعدہ دیکھ کر طنز کی کھنک چلی آنی تھی۔
لیں جییییی ابھی سوال پوچھے ہی کیا ہے۔۔۔ اور نیناں ہم انٹرویو پوسٹس کا اینڈ نہیں کرتے نا۔۔۔بس ان پوسٹس کا نمبر اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔۔۔کبھی اِن کی باری تو کبھی اُن کی باری۔۔۔ اور ایک بار پھر سے کہوں گی کہ یہاں جوابات دینے کی ٹینشن نہیں لینی ۔۔۔ جب جب سہولت سے آپ یہاں آسکیں۔۔آجایا کریں ۔۔اور شمشاد چا اور قیصرانی بھائی آپ نے بھی نیناں کو اتنی مہلت ضرور دینی ہے۔۔ایسا نہ ہو نا کہ تنگ آکر وہ چلی جائیں۔
نیناں آُپ کا بہت سارا شکریہ آپ یہاں آئیں اور آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔چلیں ابھی کچھ آسان سوالات۔۔۔۔
ہ نیناں کیا آپ شاعری تبھی لکھتی ہیں جب فراغت میسر آئے ؟
ہ آپ کی شاعری شعوری کوشش ہے یا آپ ٹرانس میں آکر بس لکھتی چلی جاتی ہیں؟
ہ نیناں آپ کچھ لکھتے وقت سوچ رہی ہوتی ہیں یا سوچتے سوچتے لکھنے لگتی ہیں؟
ہ کیا اپنا لکھا ہوا کچھ کبھی بُرا لگا۔۔؟
ہ آپ کے خیال میں شاعر واقعی میں بہت حساس ہوتے ہیں یا یہ ضروری نہیں ہوتا؟