انٹرویو انٹرویو وِد اعجاز اختر

تیشہ

محفلین
بینگن کا بھرتہ واؤؤؤ میرا پسنیدہ ، کل میں بھی بناتی ہوں اچھا ہوا کل کا آج ہی سوچ لیا ، اب کل یہ نہیں سوچنا پڑے گا آج کیا پکاؤں ؟ بناوں؟


:)
 

الف عین

لائبریرین
ناراض کیوں تھیں، ئیہاں نہیں تو ذ پ سے تو بتا دو تاکہ میں اپنی طرف سے وضاحت دے سکوں۔۔
اب جوابات:

ہ آپ سیاست میں کس حد تک دلچسپی رکھتے ہیں۔۔؟


نہیں، سیاست سے تو میں دور بھاگتا ہوں۔ سے ذلیل پیشہ سمجھتا ہوں


ہ اگر حکومتِ وقت کوئی عہدہ عنائیت کرنا چاہیے تو آپ کی چوائس کیا ہوگی۔۔؟
سرکاری عہدے پر تو میں شروع ہی سے ہوں بھئ۔ ہاں اگر مراد وزارت وغیرہ سے ہے تو
پہلے تو قبول کرنے سے انکار۔ پھر اگر مجبور کر ہی دیا جاؤں تو تعلیمی شعبے کی سربراہی قبول کرن پسند کروں گا۔

ہ اپنے ملک کیاچیز بہت اچھی لگتی ہے۔۔؟
یہاں کی بوقلمونی۔ اسلام مخالف ماحول تو ساری دنیا میں ہی ہے لیکن ہندوستان کے بیشتر عوام میں یہ احساس نہیں ہے۔ کم از کم مجھے تو ہر جگہ بہت اہمیت دی جاتی رہی ہے اور میری صلاحیتوں کی تعریف ہی کی جاتی ہے۔ خیر، یہاں کے مختلف کلچر زبانیں سب مجھے بہت متاثر کرتہ رہی ہیں اور اسی وجہ سے اتنی زبانیں بول سمجھ سکتا ہوں۔

ہ اعجاز چا اگر ایک دن کی بادشاہت مل جائے تو آپ کیا کیا کام کرنا چاہیں گے۔۔؟

دنیا سے غریبی مٹانے کے لئے جو کچھ کر سکا، کروں گا۔ ورنہ ممکن ہے کہ وقت آ نے پر میں بھی دوسرے حکمرانوں کی طرح غریبوں کو ہی مٹانے کا انتظام کر ڈالوں!!

ہ ملکی الیکشن میں آپ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں یا نہیں۔۔؟

ضرور، اور بہت سوچ سمجھ کر کسی فرقہ وار جماعت یا شخص سے بچ کر۔

ہ ملکی اور پاکستان کے حالات پر نظر رکھتے ہیں؟


ہند۔۔۔ ہاں، پاکستان۔۔ نہیں۔ مھر اتنا بھی نہیں کہ محض اسی کی باتیں کروں۔

اور بوچھی، آئندہ مٹھائ کے بدلے بیگن کا بھرتا بھی چلے گا!!
 

امن ایمان

محفلین
ناراض کیوں تھیں، ئیہاں نہیں تو ذ پ سے تو بتا دو تاکہ میں اپنی طرف سے وضاحت دے سکوں۔۔

اعجاز چا اب نہیں ہونا ۔۔۔بس میں تھوڑی پاگل ہوں۔۔۔ایویں چھوٹی چھوٹی باتیں محسوس کرتی ہوں :oops: ۔۔بس چھوڑیں۔۔۔اب نہیں ہوں میں ناراض :)

یہاں کی بوقلمونی۔ اسلام مخالف ماحول تو ساری دنیا میں ہی ہے لیکن ہندوستان کے بیشتر عوام میں یہ احساس نہیں ہے۔ کم از کم مجھے تو ہر جگہ بہت اہمیت دی جاتی رہی ہے اور میری صلاحیتوں کی تعریف ہی کی جاتی ہے۔ خیر، یہاں کے مختلف کلچر زبانیں سب مجھے بہت متاثر کرتہ رہی ہیں اور اسی وجہ سے اتنی زبانیں بول سمجھ سکتا ہوں۔

بہت خوشی ہوئی یہ سب جان کر۔۔ لیکن بس پھر بھی پتہ نہیں کیوں میرا دل چاہتا ہے کہ کاش آپ پاکستان میں ہوتے ۔۔ :oops:


اعجاز چا جوابات دینے کا ایک بار پھر بہت سارا شکریہ ۔۔۔ مزید سوال انشاءاللہ کچھ دن بعد کروں گی ۔۔اصل میں روزے کے بعد اس وقت میں بہت نڈھال سی ہوجاتی ہوں۔۔۔اور دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔۔۔سو کچھ غلط بولنے سے نہ بولنا ہے۔

بوچھی باجو۔۔کیا واقعی اب مٹھائی کے بدلے بیگن کا بھرتہ چلے گا۔۔؟؟؟؟
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چا میں سب سے کم کم آپ کے انٹرویو میں سوال پوچھتی ہوں۔۔۔پتہ نہیں کیوں مجھے ڈر سا لگتا ہے۔۔اور پھر کچھ پوچھا ہی نہیں جاتا۔۔:( ۔۔ خیر ایک بار پھر بڑی ہمت کرکے یہاں آہی گئی ہوں ۔۔۔

ہ اعجاز چا کیا آپ کسی شخص سے گفتگو کے بعد اس کے بارے میں رائے جلدی قائم کر لیتے ہیں یا خوب سوچ بچار کے بعد رائے قائم کرتے ہیں؟

ہ آپ کی حسِ مزاح تیز ہے یا۔۔؟

ہ اعجاز چا آپ ماشاءاللہ سے اتنی قابل شخصیت ہیں۔۔یہ بتائیں کہ اپنی تعریف سننا کیسا لگتا ہے؟

ہ کیا آپ کسی دوسرے کے اچھے کام کی دل کھول کر تعریف کرتے ہیں؟

ہ اعجاز چا کیا آپ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ کب پوسٹ کر دیا تم نے۔ میں نے دیکھا ہی نہیں۔۔۔۔۔

ہ اعجاز چا کیا آپ کسی شخص سے گفتگو کے بعد اس کے بارے میں رائے جلدی قائم کر لیتے ہیں یا خوب سوچ بچار کے بعد رائے قائم کرتے ہیں؟

ٕمیں ایسی ضرورت سمجھتا ہی نہیں کہ ہر ایک کے بارے میں شعوری طور پر سوچوں کہ یہ شخص کیسا ہے۔ اور یوں بھی ہوتا ہے کہ خود ہی کوئ رائے بن جاتی ہے۔ اور یہ بھی ہوتا ہے کہ بعد میں کسی وجہ سے یہ رائے بدل بھی سکتی ہے۔ آخر ہر آدمی ہے اپنے میں اک محشرِ خیال بقول ہمارے چچا۔ اور اتنی فرصت کہاں کہ رائے قائم کرنے کے لئے بیٹھے سوچتے ہی رہیں۔۔


ہ آپ کی حسِ مزاح تیز ہے یا۔۔؟

یہ تو دوسروں سے پوچھو تو بہتر ہے کہ ان کو میری گفتگو اور تحریر میں مزاح محسوس ہوتا ہے یا نہیں۔ اور حسِ مزاح ،میں مزاح سمجھنے کی بات بھی شامل ہے تو یقیناً میری حس بہت تیز ہے
۔ اس سلسلے میں مشتاق احمد یوسفی کو بڑا بھائ سمجھتا ہوں۔


ہ اعجاز چا آپ ماشاءاللہ سے اتنی قابل شخصیت ہیں۔۔یہ بتائیں کہ اپنی تعریف سننا کیسا لگتا ہے؟

مممم ممممم ہیں ہیں ہیں۔۔ اب کیا کہوں۔

ہ کیا آپ کسی دوسرے کے اچھے کام کی دل کھول کر تعریف کرتے ہیں؟

ضرور۔ کیا تمھارے انٹرویو کے سٹائل پر اب تک داد نہیں دی؟؟

ہ اعجاز چا کیا آپ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟

نہیییییییییییییں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:6bdbde78e1] عید مبارک ! [/rainbow:6bdbde78e1]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟






اب ایک اہم کام !




























عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)





 

الف عین

لائبریرین
ارے شگفتہ یہ تو بڑا بھاری اسائن مینٹ دے دیا۔ تو استعفیٰ مرا با حسرت و یاس۔
عیدیں ہمیشہ آتی ہیں اور گزر جاتی ہیں۔ یاد تو نہیں کہ اس دن کوئ ایسی بات ہوئ ہو جسے میں بھول نہ سکا ہوں۔ ورنہ لکھ ہی نہیں دیتا۔۔۔
دوسروں سے کیا پوچھا جائے۔ کچھ سوچ کر لکھتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ بتانا بھول گیا کہ الحمد للہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ میری کسی سے بات چیت یادعا سلام بند رہی ہو۔
 

امن ایمان

محفلین
انکل جی یہ تعریف کی بات میں نے اپنے لیے تھوڑا کی تھی :oops: ۔۔ آپ نے تو مجھے اچھا خاصا شرمندہ شرمندہ کردیا ہے۔

اعجاز چا ابھی تو شگفتہ سِس کے سوالات آپ کی راہ تک رہے ہیں۔۔میں بعد میں پوچھ لوں گی۔ : )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اولڈ بوائے! خیریت سے ہیں اور اب ایک اور سوال

خدا سے آپ کا تعلق؟ کس طرح تعریف کریں گے؟


-
 

الف عین

لائبریرین
یہ میرا انٹر ویو ہو رہا ہے کہ امتحان۔ مجھے فیل ہی سمجھا جائے اس امتحان میں۔ یہ سارے کام فرصت کے ہیں بھئ اور وہ عنقا ہے فی الحال۔
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چا نے کہا:
یہ میرا انٹر ویو ہو رہا ہے کہ امتحان۔ مجھے فیل ہی سمجھا جائے اس امتحان میں۔ یہ سارے کام فرصت کے ہیں بھئ اور وہ عنقا ہے فی الحال۔

اعجاز چا یہ ایک طرح سے تاریخ بھی ہے ۔۔سند بھی۔۔انٹرویو بھی۔۔۔معلومات بھی۔۔۔ہم لوگ آپ کو جاننا۔۔سمجھنا اور سیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔آپ کے پاس جب جب وقت ہو۔۔آپ یہاں آجایا کریں۔۔۔ہم انتظار کرلیں گے۔۔کیوں شگفتہ۔۔؟؟؟
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چاء ایک بار پھر سلسلہ کلام وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے ٹوٹا تھا۔۔۔

ہ آپ ماشاءاللہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں سیکھنے کا عمل ایک طرح سے کم ہونے لگتا ہے اور اس کی جگہ سیکھانے کا عمل لے لیتا ہے۔۔آپ اس بارے میں کیا کہیں گے کیا آپ کے ساتھ بھی ایسی صورت حال ہے ؟

ہ اعجاز چاء آپ کی طبیعت میں تجسس کا عنصر کس حد تک ہے؟
ہ آپ کا موڈ خوشگوار کرنے کا باعث بننے والے عوامل ( اچھی کتاب، اچھا دوست، اچھا موسم) سب کچھ یا ان میں سے کوئی ایک۔۔؟

ہ آپ کی ناراضگی کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

ہ کوئی طویل جنگ (لڑائی) جو آپ کو اب تک یاد ہو؟

ہ بچپن، جوانی، اور اب ماشاءاللہ بڑھاپے کے سنہری دور کی آمد آمد ہے۔۔آپ کو اپنی زندگی کا کون سا دور یادگار لگتا ہے؟

ہ اعجاز چاء کبھی سوانح حیات ( autobiography) لکھنے کے بارے میں سوچا؟
 

الف عین

لائبریرین
** سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں‌ہوتا امن۔ البتہ یہ آدمی کی دل چسپی پر منحصر ہے کہ وہ واقعی نئ باتیں سیکھنا چاہتا ہے یا ہر علم سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ میکں نے تو سمجھو کہ پچھلے سال ہی سے تھوڑا بہت ویب پیج بنانا سیکھا ہے ضرورت کی حد تک۔
.*** تجسس۔۔۔۔ تمھاری آنٹی کو یہی شکایت ہے کہ مجھے ہر چیز کی تفصیل کی لگی رہتی ہے، میں خود بھی چاہتا ہوں‌کہ مجھ سے کوئی سوال پوچھا جائے تو اس طرح جواب دیا جائے کہ پھر سوالی کو مزید سوال پوچھنے کی ضرورت نہ پڑے اور وہ مطمئن ہو جائے۔ لیکن میرے سوالات پر جب مجھے تشفی بخش جواب نہیں ملتا، یا دس باتوں میں سے ایک بات کا جواب ملتا ہے تو مجھے بڑی الجھن ہوتی ہے۔
*** موڈ اچھا کرنے کے لئے کئ عوامل کام میں آتے ہیں۔ اچھا گیت، اچھا شعر، دوست، یا محض کوئی پرانی خوش گوار بات کا یاد آ جانا ہی کافی ہے
*** اسی وجہ سے میرا زیادہ عرصے نہ موڈ کرعاب ہوتا ہے اور نہ میں کسی سے ناراض رہ سکتا ہوں۔ اب تک ایسا ایک بھی موقع نہیں آیا جب میری کسی سے بات چیت بند ہوئ ہو۔۔
*** میری یادداشت یوں‌ہی بہت خراب ہے۔۔۔ تو بری باتیں کون یاد رکھے۔۔۔ اس لیے مجھے کوئی نا خوش گوار بات یاد نہیں۔ اس پر غور کرو کہ ہائر سیکنڈری میں جس دوست نے سکول میں ٹاپ کیا تھا، وہ میرے ساتھ ہی پڑھتا تھا، لیکن وہ اب بھی میرا اچھا دوست ہے۔ یہی حال بی ایس سی اور ایم ایس سی میں بھی رہا۔ جب علی گڑھ بی ایس سی کے لیے پہنچا تو وہاں پری یونیورسٹی میں جس نے ٹاپ کیا تھا، اس سے مقابلہ (؟) رہا، اور اسے ہرا کر بھی وہ میرا پیارا دوست بنا رہا۔ یہی معاملہ ایم ایس سی میں بھی رہا۔ ورنہ عموماً یہ کامپٹیشن کافی تلخ ہوا کرتا ہے۔
**** خود سوانح؟ فرصت کہاں‌ہے ورنہ لکھنے میں مزا ہی آتا۔ اور اس کو بھی مزاح کے رنگ میں ہی لکھتا۔ میری کتاب اللہ میاں کے مہمان پڑھی؟
***************÷
ارے اپنی شگفتہ کے بھی سوالات تھے۔ بھئ سچی بات تو یہ ہے کہ میں‌فلسفے سے بہت دور بھاگتا ہوں۔ اتنی سنجیدگی سے سوچ بھی نہیں پاتا۔
ہاں اللہ میاں تو اپنے ہی ہیں۔ ایک مکتبے سے اللہ میاں کے مہمان چھاپنے کی بات ہوئ تھی تو ان کو کتاب کے نام پر ہی اعتراض تھا۔ کچھ حد تک دینی کتاب اور اللہ سبحانہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میاں!!! لیکں میں نے نام بدلنا گوارا نہیں کیا۔
 

امن ایمان

محفلین
[align=justify:b67a86fe56]یہاں آنے کا بہت شکریہ اعجاز چاء : ) اور پلیزز دعا کجیئے گا کہ اللہ تعالیٰ آپ جیسا اعلیٰ ظرف مجھے بھی بنادیں آمین۔

نہیں اعجاز چاء میں نے ابھی تک آپ کی کتاب نہیں پڑھی۔۔۔مجھے سامنے کبھی نظر ہی نہیں آئی :oops: ۔۔اب ڈھونڈ کے پڑھتی ہوں۔۔پھر اس پر بھی بات ہوگی۔ اعجاز چاء آپ بھی اپنا ایک بلاگ بنا لیں نااا وہاں اپنی خودنوشت لکھنا شروع کردیں۔۔۔۔چاہے تھوڑا تھوڑا ہی لکھیں۔۔۔لیکن لکھیں تو سہی۔۔۔اسے پڑھنابہت اچھا لگے گا۔ آپ اس بارے میں سوچیے گا ضرور۔

ہ آپ کے تجسس والے جواب سے مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ کسی بھی کام کو پرفیکشن کی حد تک لے کرجاتے ہیں یعنی کاملیت پسند ہیں۔۔۔اگر کام مرضی کے مطابق نہ ہورہا ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔۔جھنجلاہٹ کے مارے کام ادھورا چھوڑ دیتے ہیں یا آخری حد تک کوشش کرتے رہتے ہیں؟

اوہ ہاںں ایک خاص بات بلکہ خاص سوال جو میں کافی عرصے سے پوچھنا چاہ رہی تھی۔۔میں نے محفل پر آپ کے ایک سیمینار کی تصویریں دیکھی تھیں۔۔تو سوال یہ ہے کہ۔۔:)

ہ آپ کی سمارٹ نیس کا راز کیا ہے؟

ہ خوبصورتی سے آپ کس حد تک متاثر ہوتے ہیں؟

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟[/align:b67a86fe56]
 

الف عین

لائبریرین
ہ آپ کے تجسس والے جواب سے مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ کسی بھی کام کو پرفیکشن کی حد تک لے کرجاتے ہیں یعنی کاملیت پسند ہیں۔۔۔اگر کام مرضی کے مطابق نہ ہورہا ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔۔جھنجلاہٹ کے مارے کام ادھورا چھوڑ دیتے ہیں یا آخری حد تک کوشش کرتے رہتے ہیں؟

** کوشش تو آخری حد تک ہی ہوتی ہے، یہ ضرور ہوتا ہے کہ کبھی ناکامی ہاتھ آنے سے تھوڑی دیر یا دن کے لیے اسے چھوڑ دیتا ہوں، لیکن پھر بھی ذہن میں لاوا پکتا رہتا ہے، فکر جاری رہتی ہے، بلکہ اکثر تو نمازوں میں بھی ادھر نہ صرف دھیان گیا ہے، بلکہ اللہ میاں نے مشکل کا حل بھی سجھا دیا ہے!!!


اوہ ہاںں ایک خاص بات بلکہ خاص سوال جو میں کافی عرصے سے پوچھنا چاہ رہی تھی۔۔میں نے محفل پر آپ کے ایک سیمینار کی تصویریں دیکھی تھیں۔۔تو سوال یہ ہے کہ۔۔Smile

ہ آپ کی سمارٹ نیس کا راز کیا ہے؟

***شاید مسکراہٹ۔۔۔۔ وہ یہ کہ میں ہر ایک سے گھل مل کر ملنا پسمند کرتا ہوں، دفتر میں بھی عہدے کا رعب نہیں رکھتا، اس لیے پسند کیا جاتا ہوں، اور شاید اسی وجہ سے پسند کرنے والوں کو سمارٹ ’نظر‘ آتا ہوں۔ ہوں نہیں۔


ہ خوبصورتی سے آپ کس حد تک متاثر ہوتے ہیں؟

*** حسن سے کون متاثر نہیں ہوتا، آج ہی بس سے اترتے ہوئے سوکھی گھاس کے درمیان ایک چھوٹے سے خود رو پودے میں کھلا پیلا پھول نظر آیا تو جی چاہا کہ اسے قریب سے دیکھا جائے۔ لیکن اتنا پاگل بھی نہیں کہ اس قسم کی فضقکیات میں دو ایک لمحوں سے زیادہ صرف کیا جائے۔

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟
آج کل تو داڑھی۔ جس کی وجہ سے رخِ روشن رخِ‌پر نور بن گیا ہے!!! ورنہ داڑھی جب تک نہیں تھی تو لوگ پچیس تیس سال کی عمر سمجھتے تھے (ویسے اس وقت تک میں تھا بھی 46 سال کا جب داڑھی رکھنی شروع کی، اور حج سے کچھ پہلے ہی تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ حاجی بن کر داڑھی بڑھا لی ہے اس کی نمائش کے لیے!!)
ویسے اکثر لوگ میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہیں۔ کم بخت ہیں بھی بڑی بڑی، مگر محض باہر سے دیکھنے میں، نظر کچھ نہیں آتا۔۔
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چاء آپ حقیقت میں ماشاءاللہ سے ہینڈسم ہیں نا اس لیے تو نظر بھی آتے ہیں۔ واقعی مسکراہٹ انسان کے چہرے کی رونق بڑھا دیتی ہے۔۔اور پھر خندہ پیشانی سے ملنا۔۔ثواب کا ثواب اور ساتھ میں اپنا بھلا بھی۔ : )
مجھے آپ کے بالوں کا رنگ بہت اچھا لگتا ہے۔ اس رنگ میں آپ بہت سوبر لگتے ہیں : )

اعجاز چاء آپ “اللہ میاں کے مہمان “ کا ربط یہاں بھی رکھ دیں پلیزز۔۔۔اس طرح نئے آنے والوں کو آسانی ہوجائے گی۔۔اگر آپ کو piracy کا ڈر نہیں ہے تو۔
 
Top