انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

شمشاد

لائبریرین
محب نے محاورے کے صحیح یا غلط ہونے کے متعلق نہیں پوچھا تھا۔ یہ پوچھا تھا کہ گنجی کے ناخن کیوں نہیں ہوتے؟
 
جیہ

لائبریرین
ہوتے ہیں ناخن کنجوں کے بھی۔ تبھی تو کہتے ہیں “ اللہ گنجے کو ناخن نہ دے“
 
شمشاد

لائبریرین
سر پیٹنے کو جی چاہ رہا ہے (اپنا نہیں تمہارا)

ہوتے تو ہیں لیکن پوچھا یہ تھا کہ کیوں نہ دے؟
 
جیہ

لائبریرین
:cry:

مجھے کیا پتہ جی۔ میں گنجی تو نہیں

شاید محب کا یہ مسئلہ ہو اور ناخن سے سر کجھا کجھا کر اس کو میدان کارزار بنا لیا ہو۔ تبھی ایسی بات پوچھی

یا شاید ملا نصر الدین کی طرح آدھے سر پر گندم کاشت کرنا چاہتے ہو۔ آدھے سر پر حجام نے روئ جو بوئ تھی :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
محب بھائی میں تو تھک گیا ہوں آپ کا دیا ہوا محاورہ پوچھ پوچھ کے۔ اب یہ جواب آیا ہے۔
 
حجاب

محفلین
جیہ کچھ سوال آپ سے :) انٹرویو تو پورا پڑھا ہے اب یاد نہیں کہ یہ سوال پوچھے جا چکے کہ نہیں۔اگر پوچھے جا چکے ہوں تو جواب یہاں پیسٹ کر دیں تاکہ میں دوبارہ پڑھ لوں۔ :)

1۔ جیولری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند کرتی ہیں جیہ۔
2۔ کنجوس ہیں یا شاہ خرچ۔
3۔کوئی جانور جو پالنے کا شوق ہو (انسان کے علاوہ :wink:
4۔کوئی ایسی بات یا چیز جو آپکو جذباتی کردیتی ہو۔
5۔آپ کا ہمراز کون ہے۔
6۔کوئی سونگ جو گنگناتی ہوں اکثر۔
7۔آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے۔
8۔آپ کو اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔
9۔غضب کی سردی ہو چاندنی رات ہو اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پورا کریں جملہ۔
10۔جب شام نے مستی گھیری ہو،ساون بھادوں چھایا ہو،سمندر کا کنارہ ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پورا کریں۔
اب جو سوال نہیں پوچھے گئے اُن کے جواب دے دیں۔
 
جیہ

لائبریرین
۔ جیولری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند کرتی ہیں جیہ۔

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے جیولری اتنی پسند نہیں۔ پھر بھی مگر پازیب ہمیشہ پہنتی ہوں۔ اور نیکلس بھی

2۔ کنجوس ہیں یا شاہ خرچ۔

کنجوس تو ہرگز نہیں البتہ تھوڑی سی فضول خرچ ضرور ہوں

3۔کوئی جانور جو پالنے کا شوق ہو (انسان کے علاوہ

جانور نہیں پال سکتی۔ اپنے آپ کو سنبھال لوں، غنیمت ہے۔ ویسے کبھی کبھی سوشتی ہوں کہ ایک طوطا ہوتا گھر میں تو سناٹا اتنا نہ کاٹتا۔

4۔کوئی ایسی بات یا چیز جو آپ کو جذباتی کردیتی ہو۔

شاید اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں

5۔آپ کا ہمراز کون ہے۔

میں خود۔۔۔ بقولِ غالب
ہے آدمی بجائے خود اک محشرِ خیال
ہم انجمن سمجھتے ہیں، خلوت ہی کیوں نہ ہو

6۔کوئی سونگ جو گنگناتی ہوں اکثر۔

پشتو کے بہت سے گانے۔ مگر لتا کا یہ سونگ اکثر گنگناتی ہوں۔۔۔۔۔
رہے نہ رہے ہم، مہکا کریں گے
بن کے شمع بن کے کلی
باغِ وفاؤں میں

7۔آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے۔

ظفر کا یہ مصرعہ
کیوں بنایا تھا مجھے نہ بنایا ہوتا

8۔آپ کو اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔

شاید میری آنکھیں

9۔غضب کی سردی ہو چاندنی رات ہو اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پورا کریں جملہ۔

غضب کی سردی ہو چاندنی رات ہو اور ڈاکو آجائے، تو کیا ہوگا؟؟

10۔جب شام نے مستی گھیری ہو،ساون بھادوں چھایا ہو،سمندر کا کنارہ ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پورا کریں۔

جب شام نے مستی گھیری ہو،ساون بھادوں چھایا ہو،سمندر کا کنارہ ہو اور پاپ کارن والا آجائے تو مزہ آجائے

اب جو سوال نہیں پوچھے گئے اُن کے جواب دے دیں۔

کونسے سوال؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
اگر آپ کو کسی سکول میں استانی بننے کی آفر ملے جہاں چھوٹے چھوٹے بچے من کے سچے ہوں تو کیا استانی بننا منظور کر لیں گی؟
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی بچے بھی تو تمہارے ہی عہد کے ہیں، یا تو پھر یہ مان لو کہ تم بوڑھی ہو گئی ہو :wink:
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ کیوں میرے پیچھے پڑ گیے ہیں آپ ہاتھ دھو کر۔
حجاب مجھے بچالیں ورنہ میں رودوں گی ہاں :cry:
 
حجاب

محفلین
جیہ نے کہا:
۔ جیولری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند کرتی ہیں جیہ۔

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے جیولری اتنی پسند نہیں۔ پھر بھی مگر پازیب ہمیشہ پہنتی ہوں۔ اور نیکلس بھی

2۔ کنجوس ہیں یا شاہ خرچ۔

کنجوس تو ہرگز نہیں البتہ تھوڑی سی فضول خرچ ضرور ہوں

3۔کوئی جانور جو پالنے کا شوق ہو (انسان کے علاوہ

جانور نہیں پال سکتی۔ اپنے آپ کو سنبھال لوں، غنیمت ہے۔ ویسے کبھی کبھی سوشتی ہوں کہ ایک طوطا ہوتا گھر میں تو سناٹا اتنا نہ کاٹتا۔

4۔کوئی ایسی بات یا چیز جو آپ کو جذباتی کردیتی ہو۔

شاید اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں

5۔آپ کا ہمراز کون ہے۔

میں خود۔۔۔ بقولِ غالب
ہے آدمی بجائے خود اک محشرِ خیال
ہم انجمن سمجھتے ہیں، خلوت ہی کیوں نہ ہو

6۔کوئی سونگ جو گنگناتی ہوں اکثر۔

پشتو کے بہت سے گانے۔ مگر لتا کا یہ سونگ اکثر گنگناتی ہوں۔۔۔۔۔
رہے نہ رہے ہم، مہکا کریں گے
بن کے شمع بن کے کلی
باغِ وفاؤں میں

7۔آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے۔

ظفر کا یہ مصرعہ
کیوں بنایا تھا مجھے نہ بنایا ہوتا

8۔آپ کو اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔

شاید میری آنکھیں

9۔غضب کی سردی ہو چاندنی رات ہو اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پورا کریں جملہ۔

غضب کی سردی ہو چاندنی رات ہو اور ڈاکو آجائے، تو کیا ہوگا؟؟

10۔جب شام نے مستی گھیری ہو،ساون بھادوں چھایا ہو،سمندر کا کنارہ ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پورا کریں۔

جب شام نے مستی گھیری ہو،ساون بھادوں چھایا ہو،سمندر کا کنارہ ہو اور پاپ کارن والا آجائے تو مزہ آجائے

اب جو سوال نہیں پوچھے گئے اُن کے جواب دے دیں۔

کونسے سوال؟؟؟

واہ جیہ پازیب بہت خوب مجھے صرف دیکھ کے اچھی لگتی ہے۔

ریڑ لگا دی آپ نے چاندنی رات اور سردی کی، :shock:
یاد کیا بھی تو ڈاکو کو ، چائے ،کافی، مونگ پھلی کو یاد کرنا تھا جیہ۔
جو سونگ آپ گنگناتی ہیں مجھے بھی پسند ہے۔

اور لاسٹ میں جو لکھا میں نے کہ جو سوال نہیں پوچھے گئے اُن کے جواب دیں یعنی امن نے جو نہیں پوچھے ،کیونکہ مجھے پورا انٹرویو یاد نہیں تھا اس لئے لکھا تھا کہ کہیں دوبارہ سوال تو نہیں پوچھ لئے میں نے۔
بہت شکریہ جیہ آپ نے جواب دئیے
:)
 
شمشاد

لائبریرین
حجاب آپ بھی بڑی بھولی ہیں۔
جیہ نے اس ڈاکو کی بات نہیں کی جو کراچی میں دھندناتے پھرتے ہیں۔ یہ ذرا دوسری قسم کے ڈاکو کی بات کی ہے۔ :wink:
 
Top