شمشاد نے کہا:میں تو سمجھ ہی گیا ہوں، باقی بھی سمجھیں تب ناں۔
یہ تو طے ہے کہ ہر کام کا اللہ کی طرف سے ایک وقت مقرر ہے جب وقت آئے گا کام ہو جائے گا لیکن بندہ میرا مطلب ہے بندی کا بھی تو کوئی پروگرام ہوتا ہے۔ ہاں تو پھر کب تک امید ہے؟
میری دعا ہے اللہ میاں تمارے بابا کو ایک اچھا سا فرمانبردار سا داماد عطا کرئے۔ آمین۔
جیہ نے کہا:امن پہلے تو رمضان گزاریں سوالات و جوابات بھی ہوجایئں گے۔
امن پکوڑیوں کا کھوکا کس بازار میں لگایا ہے ۔ مجھے لینے ہیں
حجاب نے کہا:مگر کچن میں وقت زیادہ ہی گزرتا ہے تو اس لئے،اور امن بھی بزی ہے تو دونوں باتیں ہیں۔
شمشاد نے کہا:- وقت کی کس حد تک پابند ہیں؟
- کیا کسی ایک ہی شخص سے دو دفعہ دھوکہ کھایا ہے؟
- اگر کبھی موقع ملا تو محفل کے کس رکن سے ملنا پسند کریں گی؟
امن ایمان نے کہا:جیہ نے کہا:امن پہلے تو رمضان گزاریں سوالات و جوابات بھی ہوجایئں گے۔
امن پکوڑیوں کا کھوکا کس بازار میں لگایا ہے ۔ مجھے لینے ہیں
جیہ اتنا چٹا سفید جواب دے کر آپ کہہ رہی ہیں کہ رمضان تک انتظار کروں ۔۔چلیں پیاری شی جیہ جیسے آپ کی مرضی۔۔وقت گزرتے اب پتہ تھوڑی چلتا ہے۔۔اور ہاں جی۔۔۔۔
میرا اور حجاب کا ڈھابہ جس کا نام ہے “کھابہ پوائنٹ“ آپ نے اس کا پتہ پوچھا ہے تو یہ جناب ایوانِ صدر کے سامنے گراسی پلاٹ میں واقع ہے۔۔۔آپ کو پتہ ہے نا پچھلے کچھ سالوں سے 14 اگست کا اوپن فنکشن اب نہیں ہوتا۔۔۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اس جگہ پر اب میرا اور حجاب کا قبضہ ہے
حجاب نے کہا:مگر کچن میں وقت زیادہ ہی گزرتا ہے تو اس لئے،اور امن بھی بزی ہے تو دونوں باتیں ہیں۔
ہائے۔۔۔ایک اور میرے جیسا مظلوم بچہ
شمشاد چا۔۔۔شکر ہے آپ یہاں آئے ۔۔۔اور رونق بکھری ۔۔۔باقی رہا انٹرویو شروع کرنے کا سوال۔۔۔۔۔تو انشاءاللہ بہت جلدی ہی بہت سارے نئے ممبرز کے انٹرویوز ایک ساتھ شروع کردیں گے۔
امن ایمان نے کہا:ٹھیک۔۔۔۔
ویسے جیہ چٹیا کیسےکھینچیں گیں ۔۔میری تو چٹیا ہی نہیں ہے