انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بھئ آپ کی بھی وہی مثال بنتی ہے (پشتو محاعرے کی مطابق کہ) یوسف زلیخا کی داستان ختم ہوگئ اور آپ پوچھتے ہیں زلیخا مرد تھا یا عورت؟ :p
ہم نے تو یہ پشتو کہاوت نہیں، بلکہ پشتو فرد کے بارے میں سنی ہے کیسے اہل محفل؟ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
کرتی ہیں لیکن :

صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں

والا پردہ ہوتا ہے۔
 
غالب پڑھے نہ پڑھے ہم نے تو پڑھ لیا اور اب مدون کیا تو کیا کیا۔

یعنی بقول فیض

وہ “بات“ سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے

جیہ کل روحِ غالب ملی مجھ سے ، تمہاری شکایت چلی رات بھر
:lol:
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیا ناں اپنی جلد بازی کا نتیجہ اور محب نے بھی اتنا نہیں کیا کہ تمہیں درستگی کے لیے کہتے، سیدھا بھاگے چچا غالب کے پاس تمہاری شکایت لگانے۔ :cry:
 
شمشاد میں نے تو کوشش کی تھی چشم پوشی کی مگر روح غالب تھی کہاں ٹلتی تھی حیلے بہانوں‌سے ، منوا کر اور شرمندہ کر کے چھوڑا مجھے۔ آئیندہ مجھے خاص‌ خیال اور جیا کو تاکید آخر کا وعدہ لے کر چھوڑا مجھے۔
 
امن ایمان

محفلین
آج بڑی ہمت کرکے لکھنے کے لیےتھوڑا وقت نکالا ہے ۔۔۔ جیہ ویسے بھی اچھا ہوا جو میں نے اتنے دن یہاں نہیں جھانکا۔۔ پچھلے سارے جوابات پڑھ کے یہاں امن و امان کا قیام واقع بہت مشکل تھا ۔۔۔ :)

خیر جناب شمشاد چا اور حجاب کی باتیں بہت اچھی لگیں۔۔ کچھ ان سوالات پر بات۔۔۔

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے جیولری اتنی پسند نہیں۔ پھر بھی مگر پازیب ہمیشہ پہنتی ہوں۔ اور نیکلس بھی

واؤ۔۔۔ جیہ میں بھی آپ کے جیسی ہوں۔۔آپ کو تو پھر یہ دو چیزیں اچھی لگتی ہیں جبکہ مجھے کوشششش بھی نہیں :)

ہ جیہ کسی فنکشن میں جانا ہو تو آپ تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟

جانور نہیں پال سکتی۔ اپنے آپ کو سنبھال لوں، غنیمت ہے۔ ویسے کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ ایک طوطا ہوتا گھر میں تو سناٹا اتنا نہ کاٹتا۔

جیہ یہ صحیح کہا۔۔جانور پالنا واقعی بہت مشکل کام ہے۔۔لیکن طوطے سے بہت سرکھپانا پڑتا ہے۔۔۔اگر کبھی موڈ ہو تو بلی رکھیے گا۔۔۔۔بہت اچھی دوست ثابت ہو گی۔ :)

5۔آپ کا ہمراز کون ہے۔
میں خود۔۔۔ بقولِ غالب
ہے آدمی بجائے خود اک محشرِ خیال
ہم انجمن سمجھتے ہیں، خلوت ہی کیوں نہ ہو

ہمممم آپ بھی دل کی دل میں رکھنے کی عادی لگتی ہیں۔۔۔جیہ ویسےکیا دوست شیئرنگ کے لیے مناسب نہیں ہوتے۔۔؟

باقی آپ کے ڈاکو پر اتنے مفصل تبصرہ جات ہوچکے ہیں کہ اس پر مزید بات نہ ہی کروں تو اچھا ہے ۔۔

یہ بتائیں۔۔۔۔

ہ روزے کیسے جا رہے ہیں؟

ہ جیہ آپ کس حد تک مذہبی ہیں۔۔؟
 
جیہ

لائبریرین
آج بڑی ہمت کرکے لکھنے کے لیےتھوڑا وقت نکالا ہے ۔۔۔ جیہ ویسے بھی اچھا ہوا جو میں نے اتنے دن یہاں نہیں جھانکا۔۔ پچھلے سارے جوابات پڑھ کے یہاں امن و امان کا قیام واقع بہت مشکل تھا ۔۔۔

خیر جناب شمشاد چا اور حجاب کی باتیں بہت اچھی لگیں۔۔ کچھ ان سوالات پر بات۔۔۔

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے جیولری اتنی پسند نہیں۔ پھر بھی مگر پازیب ہمیشہ پہنتی ہوں۔ اور نیکلس بھی

واؤ۔۔۔ جیہ میں بھی آپ کے جیسی ہوں۔۔آپ کو تو پھر یہ دو چیزیں اچھی لگتی ہیں جبکہ مجھے کوشششش بھی نہیں

ہ جیہ کسی فنکشن میں جانا ہو تو آپ تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟

پانچ منٹ یا زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 15 منٹ یا شاید ایک گھنٹہ :wink:

جانور نہیں پال سکتی۔ اپنے آپ کو سنبھال لوں، غنیمت ہے۔ ویسے کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ ایک طوطا ہوتا گھر میں تو سناٹا اتنا نہ کاٹتا۔

جیہ یہ صحیح کہا۔۔جانور پالنا واقعی بہت مشکل کام ہے۔۔لیکن طوطے سے بہت سرکھپانا پڑتا ہے۔۔۔اگر کبھی موڈ ہو تو بلی رکھیے گا۔۔۔۔بہت اچھی دوست ثابت ہو گی۔

اچھا مشورہ ہے ایمان

5۔آپ کا ہمراز کون ہے۔
میں خود۔۔۔ بقولِ غالب
ہے آدمی بجائے خود اک محشرِ خیال
ہم انجمن سمجھتے ہیں، خلوت ہی کیوں نہ ہو

ہمممم آپ بھی دل کی دل میں رکھنے کی عادی لگتی ہیں۔۔۔جیہ ویسےکیا دوست شیئرنگ کے لیے مناسب نہیں ہوتے۔۔؟

ہوتے ہیں مگر سارے نہیں بقول شاعر

وہ ساتھی تو ہے مگر محرم نہیں ہے

باقی آپ کے ڈاکو پر اتنے مفصل تبصرہ جات ہوچکے ہیں کہ اس پر مزید بات نہ ہی کروں تو اچھا ہے ۔۔

یہ بتائیں۔۔۔۔

ہ روزے کیسے جا رہے ہیں؟

الحمد للہ بہت اچھے جارہے ہیں۔ بس تھوڑی سی پیاس تنگ کرتی ہے دوپہر کے بعد

ہ جیہ آپ کس حد تک مذہبی ہیں۔۔؟

نماز روزہ تو پٹھان رواجاّ رکھتے ہیں۔ میں بھی۔۔۔۔ مگر میں ایک بات کہوں۔۔۔۔ بلکہ قدرت اللہ شہاب کی بات کو دوہراؤں جو اس نے شہاب نامہ کے دیباچہ میں کی تھی۔۔۔۔۔ دین کے بارے میں میرا علم محدود اور عمل محدود تر ہے۔۔۔ مگر دین کے حوالے سے کبھی بھی میرے ذہن میں شبہات اور شکوک نہیں آئے۔ اللہ اور رسول پر میرا کامل ایمان ہے۔ تھوڑا بہت سٹڈی بھی کیا ہے۔ اور شاید اسی وجہ سے سہیلیاں اور محلے کی عورتیں مجھ سے مسئلے مسائل پوچھتی رہتی ہیں۔
 
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت پیاری بات اور بہت اچھا جواب ہے۔۔

اچھا جیہ۔۔۔۔پہلے تو آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ( اوتار کی بات کر رہی ہوں) میں اگر ان دنوں اپنی تصویر اوتارمیں لگاؤں تو ڈھیر ساری سبزیوں اور پھلوں کے درمیان میں منہ پر چٹنیاں لگائے ۔۔ہاتھ جلائے نظر آؤں گی۔۔۔کیا آپ کی طرف بھی صورتِ حال یہی ہے یا حالات قابو میں ہیں۔۔؟:D
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ کی طرف سے میں لکھ دیتا ہوں۔

امن اس نے کیا افطاری بنانی ہوتی ہے؟ صرف بابا ہی تو ہیں اس کے جن کے لیے بنانی پڑتی ہو گی، خود تو یہ چائے اور فرنچ ٹوسٹ پر گزارہ کرتی ہے۔ ہاں کسی کسی دن بنا بھی لیتی ہو گی لیکن صرف دو کی افطاری میں کیا دیر لگتی ہو گی اور کتنے پھل اور سبزیاں کاٹتی ہو گی، خود ہی اندازہ لگا لو۔

ویسے یہ خود سے ہے کہاں؟؟؟ نظر نہیں آئی۔ اللہ کرئے خیریت سے ہو۔ مجھے تو اس کا دھڑکا ہی لگا رہتا ہے۔ کہیں روزے رکھ رکھ کے لڑھک ہی نہ گئی ہو۔
 
Top