شمشاد نے کہا:
یہ لیجیئے اس دھاگے کا قفل کھول دیا ہے۔
اب سب سے پہلا سوال بھی میرا۔
ہاں تو جیہ اتنے دن محفل کے بغیر کیسے جی لیا؟
شکریہ قفل کھولنے کا، مگر سب سے پہلے تو ماؤرا اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کروں کہ انہوں نے اس تانے بانے کی مقفل کرنے کی مخالفت کی۔
سسٹر ماؤرا تھینک یو
عباس بھائ بہت شکریہ
اب آتی ہوں شمشاد بھائ کے سوال کی طرف۔۔
شمشاد بھائ محفل کے بغیر میں کیسی رہ سکتی تھی۔۔۔ راز کی بات بتاؤں کسی کو کہنا نہیں۔۔۔۔ پہلے تو صاحب کے مردانہ نام سے نئ رجیسٹریشن کی ۔ مگر کسی نے خاص لفٹ نہیں دی تو پھر خفیہ ہوکر ہر روز آتی اور آپ سے کی باتیں پڑھ کر محظوظ ہوتی۔( ایک دن تو نبیل بھائ نے خفیہ حالت میں دیکھ بھی لیا تھا اور ذ پ بھی بھیجا تھا) اور افسوس بھی ہوتا کیوں کہ میں آپ سب سے بات نہیں کر سکتی تھی۔ پابندی جو تھی مجھ پر۔ اب بابا نے اجازت دے دی ہے۔ مگر ایک فائدہ ہوا کہ اس غیر حاضری میں نسخہ حمیدیہ پر دل جمعی سے کام کرنے کا موقع ملا۔
سچی بات تو یہ ہے کہ میں اہل محفل کو نہیں بھلا سکتی تھی۔