انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
اور لکھائ کیسی لگی۔ سچ کہنا شمشاد بھائ؟

اچھی ہے، 10 میں سے 7 نمبر کس نے دیئے تھے؟ ایک نمبر اور بڑھا لو لیٹر پیڈ کا۔
فیضی نے سچ کہا تھا

سخن فہمئ عالمِ بالا معلوم شود :?

یہ فاؤل ہے، ترجمہ بھی ساتھ لکھنا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
نہیں ڈاکٹر بھائ ۔ غزل بٹیا کے لیے میں کچھ اور لکھ دوں گی۔ اگر یہ تحریر اس کو دے دی تو پوچھی گی کہ غالب کون ہے اور عشق کسے کہتے ہیں اور عشق کو کیا سوجھی کہ غالب کو نکما بنا دیا ورنہ وہ تو بڑے کام کے آدمی تھے۔ بازار سے سودا سلف لاتا تھا اور گھر کی صفائ وغیرہ بھی کرتا تھا:lol:
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
اور لکھائ کیسی لگی۔ سچ کہنا شمشاد بھائ؟

اچھی ہے، 10 میں سے 7 نمبر کس نے دیئے تھے؟ ایک نمبر اور بڑھا لو لیٹر پیڈ کا۔
فیضی نے سچ کہا تھا

سخن فہمئ عالمِ بالا معلوم شود :?

یہ فاؤل ہے، ترجمہ بھی ساتھ لکھنا تھا۔

شمشاد بھائ اس مصرعے کے پیچھے بڑی لمبی کہانی ہے۔ مجھے پوری یاد بھی نہیں۔ اس وقت تو بارہ بج رہے ہیں ، میں جا رہی ہوں۔ کل لکھ لوں گی
 

ظفری

لائبریرین
غالب نے تو کبھی کوئی کام گھر کا کیا ہی نہیں ۔۔ کہ وہ آدمی ہوتا کام کا ۔۔۔ اور غالب نے عشق کو تو مولویوں کے ڈر سے اپنے شعر میں شامل کیا ۔ ورنہ اسے یہ لکھنا تھا کہ ۔

شراب نے غالب نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی تھے آدمی کام کے

غالب نے تو عشق کیا ہی نہیں تھا ۔ نہ کرنے پہ یہ حال تھا تو کرتا تو کیا ہی ہوتا ۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
نہیں ظفری۔ ٹھیک ہے کہ کہ غالب کی شادی 16 سال کی عمر میں 13 سالہ امراؤ سے ہوئ تھی اور وہ عمر بھر وفادار رہے امراؤ کے۔ مگر یہ سچ ہے کہ غالب نے ایک عشق کیا تھا اور بھر پور عشق کیا تھا۔ نہ جانے وہ بی بی کیسے عین عالم شباب میں مر گئ ۔ اور غالب کا عشق نا مراد رہا۔ غالب نے اس کی موت پر وہ شاہکار غزل کہی جس کی ردیف ہے ہائے ہائے۔

پروفیسر حمید احمد خان نے اپنی کتاب مرقع غالب میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھے اس واقعے سے اتفاق ہے مگر پروفیسر حمید احمد خاں کی کتاب کے چند اقتباس پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا تھا کہ غالب نے عشق نہیں محبت کی تھی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
غالب نے عشق نہیں کیا تو یہ حال ہے۔ اگر کرتے تو دو چار دیوان اور لکھ مارتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
نہیں ظفری۔ ٹھیک ہے کہ کہ غالب کی شادی 16 سال کی عمر میں 13 سالہ امراؤ سے ہوئ تھی اور وہ عمر بھر وفادار رہے امراؤ کے۔ مگر یہ سچ ہے کہ غالب نے ایک عشق کیا تھا اور بھر پور عشق کیا تھا۔ نہ جانے وہ بی بی کیسے عین عالم شباب میں مر گئ ۔ اور غالب کا عشق نا مراد رہا۔ غالب نے اس کی موت پر وہ شاہکار غزل کہی جس کی ردیف ہے ہائے ہائے۔

پروفیسر حمید احمد خان نے اپنی کتاب مرقع غالب میں اس پر سیر حاصل بحث کی ہے۔

ظفری جیہ کے بیان کردہ حالات و واقعات من و عن مان لیں کہ یہ ان کی چشمِ دید گواہ ہے۔ بلکہ امراؤ تو اس کی پکی کچور سہیلی تھی۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اگر ایسی بات ہے تو پھر میری کیا مجال ہے کہ میں جویریہ کی کسی بات پر کسی قسم کی بحث کروں ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کوشش بھی نہ کیجیئے گا اس سے کسی بات میں اختلاف کر کے بحث کرنے کی۔ ورنہ فوراً سے پیشتر دھمکی ملے گی۔
 

ساجداقبال

محفلین
جیہ نے کہا:
یہ تو سرارس دھاندلی ہے۔ 7 نمبر بہت کم ہیں :?
اوہ :shock: میرا تو خیال تھا آپ 7 نمبر لیکر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہونگی۔ میرے براؤزر کا مسئلہ آج صحیح ہوا ہے اور پوری تصویر دکھائی دے رہی ہے۔ لیٹر پیڈ کا مزید 1 نمبر،اب خوش؟
 

شمشاد

لائبریرین
اتنے ہی نمبر میں نے دیئے تھے 7 + 1

اگر کم ہوتے تو رعایتی نمبروں کے متعلق سوچا جا سکتا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا جیہ مزید کچھ سوالات :

صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے (آنکھیں کھولنے کے بعد) کیا کرتی ہیں؟

پاکستان کے :
کون کون سے شہر دیکھنے کا اتفاق ہوا؟
کن کن شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا؟

سفر کے لیے کون سی سواری پسند ہے؟

کھانے میں کیا پسند ہے؟

کھانا اپنے ہاتھ کا پسند ہے یا سزا کے طور پر خود ہی کھانا پڑتا ہے؟

کھانا خوشی سے بناتی ہیں یا گھر کا ضروری کام سمجھ کر؟

ابھی بس اتنا ہی۔
 

ظفری

لائبریرین
میں‌ یہاں جویریہ سے کچھ سوالات پوچھنے آیا تھا ۔ مگر یہاں تو پہلے ہی سے شمشاد بھائی کے سوالات تشنہِ لب پڑے ہوئے ہیں ۔ اب جویریہ ان کے جوابات دے تو میں کچھ پوچھوں ۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
اوہو میں تو بھول ہی گئی تھی۔ اب دیتی ہوں جواب

اچھا جیہ مزید کچھ سوالات :

:)
صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے (آنکھیں کھولنے کے بعد) کیا کرتی ہیں؟

دوپٹہ اڑتی ہوں

پاکستان کے :
کون کون سے شہر دیکھنے کا اتفاق ہوا؟

بہت سے۔ ایک دفعہ میں نے بابا سے ایک لانگ ٹور لگائ تھی۔
سوات سے پشاور، پھر اسلام آباد، پھر لاہور، فیصل آباد ۔ فیصل آباد سے پھر اسلام آباد، اسلام آباد سے مری، مری سے ایبٹ آباد براستہ گلیات۔ ابیٹ آباد سے مظفر آباد براستہ گڑھی حبیب اللہ اور پھر واپس بشام بشام سوات کا ہی علاقہ ہے۔ بشام سے گھر۔

کن کن شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا؟

صرف اپنے شہر میں

سفر کے لیے کون سی سواری پسند ہے؟

موٹر کار۔

کھانے میں کیا پسند ہے؟

مغز اور مٹر قیمہ

کھانا اپنے ہاتھ کا پسند ہے یا سزا کے طور پر خود ہی کھانا پڑتا ہے؟

بس کھا لیتی ہوں

کھانا خوشی سے بناتی ہیں یا گھر کا ضروری کام سمجھ کر؟

گھر کا ضروری کام سمجھ کر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بھلا ہو کیمرے والے موبائل کا جس میں نزدیک سے فوٹو لینے کی سہولت موجو ہے۔ تو حاضر ہے ساجد کی فرمائش پر نمونہ تحریر

shear.jpg

جویریہ یہ لکھائی آپ کی ہے۔۔۔ خوشی ہوئی دیکھ کر !!
 

ظفری

لائبریرین
آپ کی ہاتھ کی لکھائی اچھی ہے ۔۔۔ یہ دیکھ کرمجھے بھی خیال آیا ہے کہ کوئی غزل اپنے ہاتھ سے لکھ کر پوسٹ کردوں ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
:D ۔۔۔۔ نہیں آپ کی لکھائی اچھی ہے ۔۔۔ مجھے تو ایسے ہی خیال آیا کہ کیوں نہ ہم سب ہی اپنے اپنے ہاتھوں کی کوئی تحریر یہاں اس اردو محفل ہر ارسال کریں ۔
 
Top