ایمان اس میں شکریے کی کوئ بات نہیں۔ مگر آپ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں؟
میں یہاں آپ سب کی بات کر رہی تھی۔۔۔جیسے قیصرانی۔۔محب۔۔اعجاز انکل۔۔ماوراء اور آپ ۔۔جن سب کے بارے میں میں نے کچھ نہ کچھ اندازہ ضرور لگایا۔۔۔اور شکر ہے کسی نے میری کسی بات کا بُرا نہیں مانا۔
لیں جی۔۔آپ کے بارے میں کچھ کہنا توپہلے ہی سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ۔۔ماشاءاللہ سے آپ ہر لحاظ سے قابلِ تعریف ہیں : )
واقعی؟
سچی مچی۔۔۔۔
۔۔۔ اب آپ خود دیکھ لیں۔۔۔تفسیر بھائی نے آپ کو اس محفل کی شہزادی کہا ہے۔۔۔ اور شاہ نے بھی آپ کی تعریف کی ہے۔: )
ارے کوئ ہے جو مجھے ہواؤں میں اڑنے سے روک سکے
آپ نے پروین شاکر کی بات کی ان کے چند ہی مجموعے پڑھے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری مجھے اتنی پسند نہیں
وہ تو مجھے بھی بالکل بھی اچھی نہیں لگتیں۔۔کیونکہ میرے خیال سے پروین شاکر کی شاعری صرف ادھورے لوگ ہی پسند کرتے ہیں۔۔مجھے ویسے تو شاعری اچھی ہی نہیں لگتی۔ خیر۔۔۔اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ کو بھی یہ اچھی نہیں لگتیں۔
اور آپ کا پشتو شاعری میں بھی یقننا اچھا ذوق ہوگا : )
مشکل سوال۔۔۔۔ زمان و مکان کے ساتھ ساتھ اچھائی کے معیار بدلتے رہتے ہیں۔ بس میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جس کے دل میں کچھ نہ کچھ خوفِ خدا ہو۔
نرم مزاجی کا ثبوت : )
جو دوستی شرائط پر استوار ہو وہ دوستی نہیں خود غرضی ہوتی ہے۔ دوستی تو بس ہو جاتی ہے۔۔۔۔ پھر بھی میرے خیال میں دو طرفہ ایثار دوستی کے لیے اولیں شرط ہے۔
ویری نائس۔۔۔ جیہ شرائط سے میری مراد یہ تھی کہ آپ دوستی کرنے سے پہلے کچھ آگاہی حاصل کرتی ہیں یا نہیں۔۔
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلا وجہ دوسروں کا ہتک، بے عزتی کرتے ہیں، ایسے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں۔
ایک بار پھر ویری نائس۔۔۔۔ آپ بہت حساس ہیں۔۔۔بلکہ ایک حد سے زیادہ۔۔۔ہیں نا ۔؟؟؟
رجائیت پسند ہوں۔ مجھے پیالہ آدھا بھرا نظر آتا ہے نہ کہ آدھا خالی۔
یعنی وہ جس حال میں بھی رکھے۔۔۔شکر ہے ۔۔قناعت پسند ہونے کی نشانی : )
خوش فہم ہوں۔
اس کی وضاحت کریں گیں۔۔۔کیا آپ کسی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلیتی ہیں۔۔؟
ایک عام لڑکی
آپ کے بارے میں اتنا جان کر اب میں تو آپ کو عام لڑکی ہرگز نہیں کہوں گی۔
کچھ اور پوچھنے کی اجازت ہے نا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہ جیہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
ہ جیہ آپ کو کم گو تومیں نہیں کہوں گی۔۔لیکن کیا آپ عام زندگی میں بھی زیادہ بولتی ہیں یا ۔۔؟
ہ جیہ آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟
ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتی ہیں؟
ہ جیہ کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتی ہیں؟
ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
ہ آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
ابھی کے لیے۔۔۔۔ بس