انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

فرضی

محفلین
بہت دلچسب سوالات و جوابات کا سلسہ چل رہا ہے۔ پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ امن و ایمان نے کافی دلچسب سوالات پوچھے ہیں اور جیہ نے کھل کر جواب دیا ہے۔ بیچ میں تفسیر، تیلے اور قیصرانی کی نوک جھونک نے اسے اور بھی دلچسب بنا دیا۔

میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ پشتون آریا ہیں ، ان کا بنی اسرائیل کے کسی کمشدہ قبیلے سے کوئے تعلق نہیں ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
فرضی نے کہا:
میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ پشتون آریا ہیں ، ان کا بنی اسرائیل کے کسی کمشدہ قبیلے سے کوئے تعلق نہیں ہے
جی فرضی بھائی، میں نے شروع میں ‌لکھا تھا کہ سننے میں یہ آیا ہے، یعنی میں‌نے یہ بات دوستوں سے پوچھی تھی۔ شکریہ کہ آپ نے وضاحت کر دی، اس سلسلے میں کوئی حوالہ دینا چاہیں‌گے؟
 

جیہ

لائبریرین
میں یہاں آپ سب کی بات کر رہی تھی۔۔۔جیسے قیصرانی۔۔محب۔۔اعجاز انکل۔۔ماوراء اور آپ۔۔۔ جن سب کے بارے میں میں نے کچھ نہ کچھ اندازہ ضرور لگایا۔۔۔اور شکر ہے کسی نے میری کسی بات کا بُرا نہیں مانا۔

اچھا ٹھیک! لیکن استادِ محترم کو انکل نام پسند نہیں۔ ذرا خیال رہے ( جیہ)

واقعی؟

سچی مچی۔۔۔۔ ۔۔۔ اب آپ خود دیکھ لیں۔۔۔تفسیر بھائی نے آپ کو اس محفل کی شہزادی کہا ہے۔۔۔ اور شاہ نے بھی آپ کی تعریف کی ہے۔: )

شہزادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چی خوب ۔۔۔ پشتو کی ایک کہاوت ہے۔۔۔۔ میں ہوں خانِ زماں۔۔۔۔ نہ زر ہے نہ زمین۔ (جیہ)

وہ تو مجھے بھی بالکل بھی اچھی نہیں لگتیں۔۔کیونکہ میرے خیال سے پروین شاکر کی شاعری صرف ادھورے لوگ ہی پسند کرتے ہیں۔۔مجھے ویسے تو شاعری اچھی ہی نہیں لگتی۔ خیر۔۔۔اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ کو بھی یہ اچھی نہیں لگتیں۔

آپ کو شاعری اچھی نہیں؟ یا حیرت! (جیہ)


اور آپ کا پشتو شاعری میں بھی یقننا اچھا ذوق ہوگا : )

شاید (جیہ)

جو دوستی شرائط پر استوار ہو وہ دوستی نہیں خود غرضی ہوتی ہے۔ دوستی تو بس ہو جاتی ہے۔۔۔۔ پھر بھی میرے خیال میں دو طرفہ ایثار دوستی کے لیے اولیں شرط ہے۔

ویری نائس۔۔۔ جیہ شرائط سے میری مراد یہ تھی کہ آپ دوستی کرنے سے پہلے کچھ آگاہی حاصل کرتی ہیں یا نہیں۔۔

ہاں یہ تو دیکھنا پڑتا ہے کہ اس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی ہوسکتی ہے کہ نہیں۔ مگر کبھی کبھی اندازے غلط بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔ (جیہ)

بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلا وجہ دوسروں کا ہتک، بے عزتی کرتے ہیں، ایسے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں۔

ایک بار پھر ویری نائس۔۔۔۔ آپ بہت حساس ہیں۔۔۔بلکہ ایک حد سے زیادہ۔۔۔ہیں نا ۔؟؟؟

ایمان ۔۔۔ یعنی کہ آپ مجھے نازک مزاج سمجھتی ہیں :( (جیہ)

رجائیت پسند ہوں۔ مجھے پیالہ آدھا بھرا نظر آتا ہے نہ کہ آدھا خالی۔

یعنی وہ جس حال میں بھی رکھے۔۔۔شکر ہے ۔۔قناعت پسند ہونے کی نشانی : )

الحمد للہ فی الکل الحال۔ میری تو ہو ہر وقت یہی دعا ہے کہ ہر حال میں اللہ تیرا شکر ہے (جیہ)

خوش فہم ہوں۔

اس کی وضاحت کریں گیں۔۔۔کیا آپ کسی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلیتی ہیں۔۔؟

ہم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہیں فراز (جیہ)

ایک عام لڑکی


آپ کے بارے میں اتنا جان کر اب میں تو آپ کو عام لڑکی ہرگز نہیں کہوں گی۔

ہاں ایک لحاظ سے "سپیشل" بھی ہوں ۔۔۔۔ تھوڑی سی جسمانی معذور جو ہوں :) (جیہ)

کچھ اور پوچھنے کی اجازت ہے نا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


ہ جیہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟


سچی بات تو یہ ہے کہ میرا رد عمل نارمل نہیں ہوتا ۔ میں غصے میں چیخنے چلانے لگتی ہوں (جیہ)

ہ جیہ آپ کو کم گو تومیں نہیں کہوں گی۔۔لیکن کیا آپ عام زندگی میں بھی زیادہ بولتی ہیں یا ۔۔؟

میں کم گو ہوں مگر سبھی مجھے باتونی سمجھتے ہیں ۔۔۔ یہ تو سنا ہوگا ایک نارمل آدمی دن بھر میں 5000 الفاظ بولتا ہے اور ایک نارمل عورت کوئ 6000 الفاظ بولتی ہے۔ (جیہ)

ہ جیہ آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟

ایسا موقع تو شاید ابھی نہیں آیا زندگی میں (جیہ)

ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتی ہیں؟

نہیں میں اپنی پریشانی اپنا دکھ شیئر نہیں کرتی۔ بس خاموش رہتی ہوں۔ بابا کو بھی نہیں بتاتی (جیہ)

ہ جیہ کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتی ہیں؟

میں نے کہا تھا نا کہ میں خوش فہم ہوں۔ تو اسی وجہ سے اکثر تو نہیں، کبھی کبھی لوگوں کو سمجھنے میں دھوکا کھا جاتی ہوں (جیہ)

ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟

بہت سی چیزیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے ۔۔۔ امیر مینائ (جیہ)


ہ آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟

دو میٹھے بول ہی کافی ہیں۔ میں جلدی من جاتی ہوں۔۔۔ ( جیہ)

ابھی کے لیے۔۔۔۔ بس

امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی ( غالب)
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب ۔۔ جویریہ ۔۔۔ سوالات اور جوابات کا کافی اچھا امتزاج ہے اور جوابات کافی حقیقت پسند لگ رہے ہیں ورنہ تو لوگ انٹرویو میں پتا نہیں کیا کیا چھوڑ دیتے ہیں ۔

اور امن ایمان ۔۔ آپ اس سلسلے کو جاری رکھیئے ۔ اُردو محفل کی روزمرہ کے معمولات میں یہ ایک اچھی اور منفرد تبدیلی ہے ۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ظفری بھائی۔

آپ فکر نا کریں آپ کا انٹرویؤ بھی جلد ہوگا


ایمان Point to be Noted
 

ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شکریہ ظفری بھائی۔

آپ فکر نا کریں آپ کا انٹرویؤ بھی جلد ہوگا


ایمان Point to be Noted

نہیں ۔۔۔ میں اتنے انٹرویو دے چکا ہوں کہ اب بس ۔۔۔۔۔ :wink:
ویسے بھی انٹرویو خاص خاص لوگوں کا لیا جاتا ہے ۔۔۔ میں ابھی اس قطار میں کھڑا دور دور تک نظر نہیں آتا ۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
خاص لوگوں سے کیا مراد ہے آپ کی؟ کہیں وہ والا تو ننہیں جو میں اوپر ذکر کیا۔۔۔؟
:lol:
 

ظفری

لائبریرین
پٹھان ہوں نا ۔۔۔ اس لیئے نہیں سمجھا ۔۔۔۔ مگر بعد میں سمجھ جاؤں گا ۔۔۔ آخر ماحول کا بھی تو کچھ اثر ہوتا ہے ناں ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا جویریہ ! ۔۔ چلئے آپ سے کچھ سوال :

زندگی میں فیصلوں کی کیا اہمیت ہے ۔ ؟
صیح فیصلہ اور غلط فیصلہ کیا ہوتا ہے ۔ ؟
کیا صیح فیصلہ یہ ہے کہ فیصلہ انسان کے اپنے مفاد میں ہو۔ ؟
انسان کی ساری زندگی آخر فیصلوں کے گرد ہی کیوں گھومتی ہے ۔ ؟

اور فیصلے ۔۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اتنا کافی ہے باقی بعد میں ۔۔۔
:wink:
 

جیہ

لائبریرین
سب سے پہلے تو مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان سوالات کو میں سمجھ بھی پائ کہ نہیں

پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے جوابات میرے پاس ہیں کہ نہیں

پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جوابات لکھوں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خیر میرا فیصلہ یہ ہے کہ مجھے کچھ وقت دیں۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب جیہ، جاری رکھیں، بہت مزے مزے کے انکشافات ہو رہے ہیں، جیسا کہ آپ کو شاعری پسند نہیں، لیکن غالب آپ کے پسندیدہ شاعر ہیں، آدھا دیوان یاد ہے، امیر مینائی کا مصرعہ یاد ہے، فراز کا مصرعہ یاد ہے اور یہ سب بہت برمحل استعمال بھی کر رہی ہیں، کافی نیا نیا سا لگ رہا ہے :D
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
سب سے پہلے تو مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان سوالات کو میں سمجھ بھی پائ کہ نہیں

پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے جوابات میرے پاس ہیں کہ نہیں

پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جوابات لکھوں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خیر میرا فیصلہ یہ ہے کہ مجھے کچھ وقت دیں۔۔
ایک سوال میرا بھی، فیصلہ کیا ہوتا ہے، اس کی وضاحت کریں؟
 
Top