سوری نایاب آپ کی پوسٹ ابھی دیکھی۔
بہت شکریہ اتنی تعریف کا۔
بچوں کی اچھی تربیت کے تجربے تو میں خود آجکل کر رہا ہوں۔ اب معلوم نہیں میری چار سالہ بیٹی پر میرے تجربات کیا اثر کرتے ہیں۔ شاید میرے والدین بہتر رہنمائ کر سکیں۔
پھر بھی کچھ کوشش کرتا ہوں: پڑھائ اچھی چیز ہے۔ سکول میں اچھی طرح سیکھنا ضروری ہے مگر ساتھ ساتھ شوق سے کتابیں پڑھنا انتہائ ضروری ہے۔ میں نے بھی والدین سے چھپ کر بہت کہانیوں کی کتابیں پڑھی ہیں بچپن میں۔
زیک ، آپ کا اتنا لمبا انٹرویو چل بھی گیا اور مجھے اب خبر ہو رہی ہے۔
سچی بات یہ ہے کہ جب میں محفل کا رکن بنا تو شروع شروع میں آپ کے بارے میں جو تصور ابھرا وہ یہ تھا کہ آپ مغرب زدہ ہیں اور پاکستان اور اسلام کے بارے میں آپ کے نظریات "گمراہ کن" ہیں لیکن آپ کو ہی یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ آپ کی رواداری اور برداشت کی صفت نے میرے ذہن کو ایک نئے زیک سے متعارف کروایا۔ یہ زیک اتنا coolہے کہ شمشاد بھائی کے ایک ڈائیلاگ کے مطابق "الفاظ کا کنجوس" ہونے کے باوجود محض چند الفاظ پہ مبنی دلیل کے بل بوتے پہ ہی بہت سے لوگوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ یہ آپ کے وسیع تر مطالعہ کا پرتو ہے کہ آپ کی وجہ سے محفل کے ممبران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا امریکہ میں آپ کی جاب بھی کمپیوٹر اور آئی ٹی سے متعلقہ ہے؟
اور ضمناً یہ بھی بتا دیں کہ آپ سیاست ، مذہب ،اور اکانومی جیسے خشک موضوعات پر معلومات جمع کرتے اورناقدین کے بھانت بھانت کے خیالات کے ہجوم سے کبھی تنگ آ جاتے ہیں تو خود کو کیسے راحت دیتے ہیں؟
یعنی اتنے سالوں میں آپ نے پورا انٹرویو پڑھا ہی نہیں؟یہ انٹرویو تو اب پورا پڑھنا پڑے گا ۔۔۔ ۔۔
یعنی اتنے سالوں میں آپ نے پورا انٹرویو پڑھا ہی نہیں؟
یہ تو آپ پر منحصر ہےزیک آپ کا انٹرویو ابھی چل رہا ہے یا ختم ہو گیا؟
زیک آپ کا انٹرویو ابھی چل رہا ہے یا ختم ہو گیا؟
جی ابھی کرتی ہوں۔سب کے سب انٹرویو کھلے ہوئے ہیں۔ آپ شوق سے کسی سے بھی کوئی بھی سوال کر لیں۔
ویسے تو canyons دنیا میں بہت ہیں اور کئی دیکھی ہیں مگر سکیل کے اعتبار سے جو بات گرینڈ کینین Grand Canyon کی ہے وہ کہیں اور کی نہیں۔ عجب منظر ہے کہ آپ کینین کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک میل نیچے دریائے کولوراڈو بہہ رہا ہے۔آپ سیاحت کے بھی بہت شوقین ہیں۔ اتنی ساری جگہوں میں سے کون سی ایسی جگہ ہے جو آپ کو سب سے مختلف لگی اور کیسے؟
فرحت کیانی والدین والا سوال پہلے ہو چکا ہے. جب تک آپ وہ تلاش کریں میں باقی جواب دیتا ہوں
بہت شکریہ۔ میں وہ سوال تلاش کرتی ہوں۔ باقی جوابات کا انتظار رہے گا۔ویسے تو canyons دنیا میں بہت ہیں اور کئی دیکھی ہیں مگر سکیل کے اعتبار سے جو بات گرینڈ کینین Grand Canyon کی ہے وہ کہیں اور کی نہیں۔ عجب منظر ہے کہ آپ کینین کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک میل نیچے دریائے کولوراڈو بہہ رہا ہے۔