کون سی جگہ سب سے اچھی لگی اور کیوں؟
- کس جگہ بار بار جانا چاہیں گے اور کیوں؟
اندازہ درست نکلا۔ان سوالات سے کچھ deja vu کا احساس ہو رہا ہے۔ لگتا ہے جیسے ان کے پہلے بھی جواب دیئے ہیں۔ ممکن ہے آپ ہی نے کئے ہوں۔ خیر ایک بار پھر سہی۔
ان سوالات سے کچھ deja vu کا احساس ہو رہا ہے۔ لگتا ہے جیسے ان کے پہلے بھی جواب دیئے ہیں۔ ممکن ہے آپ ہی نے کئے ہوں۔ خیر ایک بار پھر سہی۔
Yellowstone National Park جو ایک آتش فشان کے بقایات پر ہے وہ زبردست جگہ ہے۔ وہاں قدرت کی خوبصورتی بھی ہے اور جنگلی جانور بھی۔ جھیل اور canyon بھی ہے اور تھرمل فیچرز بھی۔
بار بار تو پیرس جانے کو دل کرتا ہے۔ انتہائی خوبصورت شہر ہے اور پھر وہاں کا architecture اور میوزیمز۔
اس کے علاوہ کیلیفورنیا کی بھی اپنی بات ہے۔ کچھ ماہ وہاں رہا تھا اور خوب گھوما تھا۔ سمندر، پہاڑ، صحرا اور شہر!! کئی دفعہ جانا ہوا ہے اور مزید بھی چکر لگانے کا پروگرام ہے۔
مجھے بالکل بھی یاد نہیں تھا کہ میں یہ سوال پوچھ چکی ہوں۔ میرے ذہن میں آپ کے نام کے ساتھ ہی سیاحت کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ شاید اسی لئے ہر دفعہ ایک سے سوال پوچھ لئے۔ معذرت۔ اور جوابات اور ربط کے لئے بہت شکریہ۔
ایسا واقعہ بالکل یاد نہیں۔ آپ نے کس سے سنا؟ایک واقعہ یو ای ٹی ٹیکسلا الیکڑیکل ڈیپارٹمنٹ میں جب آپ پڑھا کرتے تھے اور ایک ٹیچر کی نقالی میں آپ اور چند اور طلباء جناح کیپ پہن کر کلاس میں آگئے تھے کیا یاد ہے؟
آپ کے بلاگ پر یا محفل پر ہی کہیں پڑھا تھا صحیح یاد نہیں۔ایسا واقعہ بالکل یاد نہیں۔ آپ نے کس سے سنا؟
مجھے نہیں خیال کہ میں نے ایسے کسی واقعے کا کبھی ذکر کیا اور نہ ہی میں اس بارے میں بلاگ اور محفل پر تلاش میں کامیاب ہوا ہوںآپ کے بلاگ پر یا محفل پر ہی کہیں پڑھا تھا صحیح یاد نہیں۔
کیاآپ نے حبیب اللہ جمال صاحب سے کچھ مضامین پڑھے ہیں؟ویسے میرے زمانے میں وہ یو ای ٹی ٹیکسلا نہیں بلکہ یو سی ای ٹی تھی۔
جی ہاںکیاآپ نے حبیب اللہ جمال صاحب سے کچھ مضامین پڑھے ہیں؟
کچھ عرصہ پہلے محفل پر کچھ لکھا تھازیک، ہڑپہ پراجیکٹ جس کے بارے میں آپ نے اپنے بلاگ پر بھی لکھا ہے ۔ اس پر کچھ ابتدائی معلومات یہاں دے سکتے ہیں ، مجھے بھی اس پراجیکٹ میں پڑھنے کی حد تک کافی دلچسپی ہے۔
ہر موضوع پر پانچ کتابیں تو کافی مشکل کام ہے۔ اسی انٹرویو میں کئی اہم کتب کا ذکر کیا تھا۔ اس کے علاوہ مطالعے کے فورم میں بھی کئی کا تذکرہ ہے اور میرے بلاگ پر بھی۔السلام علیکم
زیک آپ کے بارے میں تجسس تھا آج آپ کی "خاکسار، عاجز والے دھاگے میں آپ کے دستخطوں سے یہاں پہنچ گیا اور جب تک یہ سارے دھاگے پڑھ نہیں لیے چین نہیں آیا۔
آپ کے مطالعہ کی بدولت آپ سے محبت تو پہلے سے ہے اب آپ سے اُنس کچھ اور بڑھ گیا ہے۔
اگر مناسب لگے تو میرے سوال کا جواب عنایت کردیجیے۔
آپ جیسے وسیع المطالعہ شخص سے اس کے جواب کی امید ہے۔
جن موضوعات پر آپ نے مطالعہ کیا ہے ان موضوعا ت میں سے ہر موضوع پر ہمارے لیے کم از کم کوئی 5 پانچ کتابوں کی فہرست بنا دیں۔
ایسی کتب جو ریفرنس سمجھی جاتی ہوں اس خواہش کی وجہ یہ ہے کہ ایک عام بندے کے لیے خصوصا جو انگریزی پر زیادہ گرفت نہ رکھتا ہواچھی کتاب ڈھونڈھنا کاانتہائی مشکل ہے۔
اکثر کتاب پڑھنے کے بعد گڈریڈز پر بھی ریٹ کرتا ہوںیہ کیا بات ہوئی
ہماری فرمائش کو ٹاسک بنا کر ہمیں ہی سونپ دیا
کوئی بات نہیں اس طرح کے کام ہمارے لئے بہت ہی دلچسپ ہوتے ہیں سو ضرور کریں گے۔