انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

دھنک

معطل
بہت سی خواہشات ہیں۔ پھرنے پھرانے کی،










تو کس نے روکا ہے ۔ :?: اٹھکر پھر پھرا لیا کریں بیٹھے بیٹھے تو بندہ موٹا ہی ہوگا نا :p تو ذرا ادھر ادھر پھر پھرا لیا کریں نو پرابلم ۔ :lol: :p :idea:
 

امن ایمان

محفلین
زیک میں ایک بار پھر یہاں۔۔۔لیکن خالی ہاتھ :wink:

جانے کیوں لگتا ہے کہ زندگی میں کچھ خاص achieve نہیں کیا حالانکہ خوش ہوں اور بہت کچھ ہے۔ مگر سب عام سا لگتا ہے جسے سب کرتے ہیں۔

آپ کو پتہ ہے کیوں ایسا لگتا ہے۔۔شایداس لیے کہ آپ کی زندگی میں کوئی کمی نہیں ہے۔۔کوئی خواہش ادھوری رہ جانے کا ڈرنہیں ہے۔اس لیے آپ کو اس مقام پر پہنچ کر بھی یہی لگتا ہے کہ کچھ خاص نہیں کیا۔ ( یہ میرا ذاتی خیال ہے، آپ چاہے اس سے متفق نہ ہوں :) )


بہت سی خواہشات ہیں۔ پھرنے پھرانے کی، کچھ “اچھا کام“ کرنے کی، وغیرہ۔

اس خواہش کو پورا کرنے میں صرف وقت کی کمی ہی سب سے بڑی روکاوٹ ہوگی۔ ہیں نااا؟؟؟


ہمممم۔ You are a nice boy, Dad! جو آجکل میری بیٹی کا فیورٹ جملہ ہے۔

ابھی سے اپنے بابا کو idealize کرنے لگی ہے۔ :) زیک وہ اپنی عادتوں میں آپ جیسی ہے یا آپی جیسی۔۔؟؟


دوستوں کو پیغام تو بذاتِ خود ہی دینا چاہیئے یہاں لکھنا تو اچھا نہیں لگتا۔ میں تو دوستوں کو mass email بھی کرنا پسند نہیں کرتا۔

زیک میں نے خاص دوستوں کو تو پیغام دینے کا نہیں کہا تھا :p میں نے کہا تھا کہ سب دوستوں کے لیے کوئی خاص پیغام۔۔:) لیکن اونسٹلی کہہ رہی ہوں۔۔ مجھے آپ کی کیئر اچھی لگی ہے۔ آپ سے مجھے اس طرح کے جواب کی توقع ہرگز نہیں تھی۔


کیا میں کہیں جا رہا ہوں؟ اور مجھے علم ہی نہیں!! آپ کو کیسے پتہ چلا؟؟ ایک تو یہ کہ یہ اردو محفل ہے اکھاڑا نہیں۔ دوسرے یہ کہ یہاں ہمارا نیٹ کا تعلق ہے خون کا نہیں۔ تیسرے ماوراء والی بات کہ نئی نئی آئی‌ڈی بنا کر آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بہتر ہے کہ ایک ہی آئی‌ڈی کو اپنی پہچان بنائیں۔

نہیں زیک آپ تو کہیں نہیں جارہے ۔۔ہوسکتا ہے کہ میں کچھ مہینوں بعد کہیں چلی جاؤں ۔۔ :D اور اپنا کام میں ادھورا نہیں چھوڑتی۔۔اس لیے ابھی سے پوچھ لیا۔ :) ۔۔ویسے آپ مزید اس اطلاع کا اضافہ بھی کردیتے نا کہ آپ ایڈمن ہیں۔۔۔اور ایڈمن ip سے یوزر آئی-ڈی پہچان لیتے ہیں۔۔نک چاہے جتنے مرضی بدل لیے جائیں۔ :)


پہلی بات: میں اور بہادر؟ اور آصف اور نبیل کس لحاظ سے بہادر نہیں ہیں؟ ویسے منتظمین سے مجھے کوئی شکایت نہیں سوائے ایک کے کہ ایک صاحب ہیں جن کے پاس وقت کی قلت ہے۔ اگر ان منتظم کے پاس کچھ وقت ہو تو شاید اردوویب کا کوئی کام کر لیا کریں۔

آپ اس سینس میں daring ہیں کہ بغیر lame excuses دیے آپ نے اس تھریڈ کو آگے بڑھایا۔۔اپنی فورم کے لوگوں کے سامنے پیش ہوئے۔۔۔:) بہت صبر اور حوصلے سے بات کی اور بات سنی۔ یہ وقت کی قلت والی بات آپ رہنے دیں۔۔۔آج کل وقت کس کے پاس ہوتا ہے۔۔۔؟ وقت ملتا نہیں خود نکالنا پڑتا ہے۔

محظوظ ہوں گا۔ اچھا مزے کا انٹرویو رہا۔ اور شاید حیران بھی ہوں کہ میں نے اتنا لمبا انٹرویو کیسے دیا۔

زیک ویسے حیران تو میں بھی ہوں کہ میں نے اتنا زیادہ کیسے بول لیا۔۔۔اور وہ بھی آپ کے ساتھ۔ :)


دبئی کے شعیب کا مگر وہ آجکل ادھر آتا ہی نہیں ہے۔ رضوان بھی غائب ہے۔

یہ شعیب۔۔شیعب صفدر ہیں یا کوئی اور۔۔؟؟؟؟


میرا خیال تھا کہ آپ مذہب وغیرہ پر زیادہ سوال کریں گی مگر آپ نے جلدی چھوڑ دیا۔ خیر اچھا ہی ہوا۔

ہممم یقین کریں کہ میرے پاس اس بارے میں بہت سارے سوالات تھے۔۔۔لیکن ایک تو میں نے اپنے جذباتی پن کی وجہ سے بات نہیں کی۔۔دوسرا اس موضوع پر بات کرتے ہوئے خود اپنے پاس بھی کافی علم ہونا چاہیے ۔۔اور تیسری مین ریزن۔۔۔میں اپنی بات منوا نہیں سکتی تھی۔۔اس لیے چھوڑ دیا۔

اردوویب پراجیکٹس والا سیکشن سب سے پسند ہے کہ میں اسے ہی اردوویب کا مقصد سمجھتا ہوں۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ اس سوال کا جواب میں پہلے دے چکا ہوں۔

جی بالکل! لیکن اس لسٹ میں ایک دو سوالات ایسے ہیں جو میں نے پھر سے شامل کیے تھے۔۔تانکہ مکمل خلاصہ کی شکل بن جائے۔


اس کا انجام آج سے بہت پہلے بھی ہو جاتا تو بھی کوئی حرج نہیں تھا مگر آج بھی صحیح ہے۔ ہاں اگر یہ آخری سوال کچھ آسان ہوتے تو کیا ہی بات تھی۔

انجام بہت پہلے سے اس لیے نہیں کیا تھا کہ ہوسکتا ہے باقی لوگ ان تھریڈز کو آگے بڑھائیں۔۔لیکن صرف ایک دو کے علاوہ کسی نے ہمت ہی نہیں کی۔۔۔سوالات تو ابھی اور بھی تھے۔۔بس بڑی مشکل سے ہاتھوں کو کنٹرول کیا تھا۔ :)

ویب پیجز سے ڈرا نہ کریں۔ آنکھیں کان کھلی رکھیں اور ہر بات کا جائزہ کھلے دل سے کریں۔ باقی آپ نے انٹرویو بہت خوبی سے چلایا ہے جس کے لئے آپ کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔

میں اس مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔:) اور ایسا صرف آپ کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ورنہ میرے جیسی untalkative لڑکی کہاں اتنا بول سکتی تھی۔
 

امن ایمان

محفلین
شاید ایک دو سوال میں نے چھوڑ دیئے ہیں ان کے جواب بعد میں دیتا ہوں۔

جی۔۔آپ ایک سوال چاہے رہنے دیں لیکن پرسنالٹی sketch کرنے والے سوال کا جواب ضرور دیجیئے گا۔ :)
 

تعبیر

محفلین
اف بڑا مشکل انٹرویو تھا ۔ دینا نہیں پڑھنا :grin: اتنا تفصیلی اور کھرا۔سچا انٹرویو مین نے سچ مین کبھی نہین پڑھا۔ ہر سوال میں اتنے links پھر بھی کافی مزا آیا اور حیرت بھی کہ آپ اتنا بولتے بھی ہیں :eek:
اس تھریڈ میں سب کچھ تھا معلومات، تھرل اور بہت کچھ
مین آپ کو تھوڑا rude سمجھی تھی پہلے :( اور تھوڑا خود کو سمجھنے والا بھی۔ سوری ہاں۔ مجھے اپ کا سب سے زبردست جواب وہ لگا جہاں اپ نے سب کے بارے مین بتایا ہے کہ اب نے والدین۔استاد۔کتابوں سے کیا کیا سیکھا ۔

میری عادت ہے کہ مین سوال ضرور پوچھتی ہوں سو حاضر ہیں کچھ سوال :) انٹرویوز مین تو سوال کرنا ویسے بھی مجھے بہت پسند ہے۔

* انٹرویو میں لکھا ہے کہ انٹرویو ود زکریا جب کہ اب اپکا نک زیک ہے۔ اسکی وجہ

* آپ نے اپنے انٹرویو مین کہا کہ آپ پاکستان بھی نہیں جائینگے اور بہت کچھ ،تو پھر سائٹ کا مقصد اور آپ اس سے کیوں جڑے ہوئے ہیں۔اردو سے لگاؤ کی کوئی خاص وجہ

*اتنا مطالعہ کیا ہے اتنا وسیع نالج ہے کہ میں نے تو آپ کو book of knowledge کا ٹائٹل بھی دے دیا ہے۔ پھر کیا آپ کا کبھی دل نہیں کیا کہ وہ سب اپ یہاں شیئر کریں۔کیا وجہ ہے کہ آپ کہیں بھی کسی بھی جگہ reply نہیں کرتے۔ ویسے کیا آپ پڑھتے بھی ہیں کوئی پوسٹس کہ نہیں۔

* کہتے ہیں کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ کیا آپ اسے سچ مانتے ہیں یا انسان دوستی زیادہ اہم ہے اور کیوں؟

*آپ پہلے ہی یہاں کہ چکے ہیں کہ انتطار آپ کو نہیں پسند۔انتظار بہت برا ہوتا ہے اس کے باوجود آپ کو کس چیز/بات کا انتطار رہتا ہے

پیشگی شکریہ :)
 

زیک

مسافر
شکریہ تعبیر اور یونس۔

انٹرویو میں لکھا ہے کہ انٹرویو ود زکریا جب کہ اب اپکا نک زیک ہے۔ اسکی وجہ

کوئی خاص وجہ نہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں اکثر زیک کے نام سے جانا جاتا ہوں۔ ایک دن ویسے ہی محفل پر مٹرگشت کر رہا تھا کہ نام تبدیل کر دیا۔

آپ نے اپنے انٹرویو مین کہا کہ آپ پاکستان بھی نہیں جائینگے اور بہت کچھ ،تو پھر سائٹ کا مقصد اور آپ اس سے کیوں جڑے ہوئے ہیں۔اردو سے لگاؤ کی کوئی خاص وجہ

اردوویب کی کہانی یہاں لکھی تھی۔

*اتنا مطالعہ کیا ہے اتنا وسیع نالج ہے کہ میں نے تو آپ کو book of knowledge کا ٹائٹل بھی دے دیا ہے۔ پھر کیا آپ کا کبھی دل نہیں کیا کہ وہ سب اپ یہاں شیئر کریں۔کیا وجہ ہے کہ آپ کہیں بھی کسی بھی جگہ reply نہیں کرتے۔ ویسے کیا آپ پڑھتے بھی ہیں کوئی پوسٹس کہ نہیں۔

محفل پر زیادہ‌تر پوسٹس پڑھتا ہوں۔ جواب کی کبھی ضرورت نہیں ہوتی اور کبھی وقت نہیں ہوتا۔

باقی معلومات وغیرہ شیئر کرنے کے بارے میں شاید اسی انٹرویو میں بدتمیز کے ساتھ بات ہو چکی ہے۔

* کہتے ہیں کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ کیا آپ اسے سچ مانتے ہیں یا انسان دوستی زیادہ اہم ہے اور کیوں؟

دوستی تو انسان سے ہی ہوتی ہے کہ کتاب کچھ حد تک یکطرفہ ہے۔ آپ کتاب سے بہت کچھ سیکھتے ہیں مگر کتاب پر آپ کا اثر آپ کے تخیل ہی میں ہوتا ہے۔

*آپ پہلے ہی یہاں کہ چکے ہیں کہ انتطار آپ کو نہیں پسند۔انتظار بہت برا ہوتا ہے اس کے باوجود آپ کو کس چیز/بات کا انتطار رہتا ہے

سیر سپاٹے کا منتظر رہتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
ڈبل کنفیوزڈ :confused: :confused: اب اتنے عرصے کے بعد پوچھیں گے تو کیا یاد رہے گا
اب بھی یہی بات کہوں گی کہ یہ بات یاد نہین رہی :grin:

زیک نیا سوال
اب اچانک جوان،یعنی بوڑھے سے جوان کیسے ہو گئے جبکہ جوان سے بوڑھے ہو تے ہیں :eek:
 

زیک

مسافر
کوئی بات نہیں۔

دل جوان ہو اور جادو کی چھڑی ہاتھ میں ہو تو بوڑھے سے جوان ہونا کوئی مشکل نہیں۔ ہو سکتا ہے کل کو مزید چھوٹا ہو جاؤں۔ :cool:
 

زونی

محفلین
کوئی بات نہیں۔

دل جوان ہو اور جادو کی چھڑی ہاتھ میں ہو تو بوڑھے سے جوان ہونا کوئی مشکل نہیں۔ ہو سکتا ہے کل کو مزید چھوٹا ہو جاؤں۔ :cool:




ہاہاہا مجھے اس بات پہ خوش گوار حیرت ہو رہی ھے کہ محفل پہ اکثر لوگ عمر کا سفر آگے کی بجائے پیچھے کی سمت طے کر رہے ہیں :grin::grin:
 

تعبیر

محفلین
ہمیں بھی اس آب حیات کا نسخہ دینگے

السلام علیکم زونی ہمارا شمار بھی محفل کے لوگوں میں ہی ہوتا ہے ;)
 

زیک

مسافر
ہاہاہا مجھے اس بات پہ خوش گوار حیرت ہو رہی ھے کہ محفل پہ اکثر لوگ عمر کا سفر آگے کی بجائے پیچھے کی سمت طے کر رہے ہیں :grin::grin:

اس سے تو آپ نے ڈین سمنز کے ہائیپریون ناولوں کی سیریز یاد کرا دی۔

کیا آپ بھی چھوٹا ہونا چاہتی ہیں؟ کتنا چھوٹا؟
 

زیک

مسافر
ہمیں بھی اس آب حیات کا نسخہ دینگے

مگر اس کے لئے آپ کو کچھ امتحانات سے گزرنا ہو گا۔

رححححححححححححححم کریں کہ ابھی بھی عرصے کے بعد تو آپ کے دو لفظ سننے کو ملتے ہیں ۔بچہ بننے کے بعد آپ تو وہ بھی نہین بول پائیں گے

اب بے‌بی تو نہیں بننا۔ اور preschoolers تو مسلسل بولتے چلے جاتے ہیں۔
 

زونی

محفلین
ہمیں بھی اس آب حیات کا نسخہ دینگے

السلام علیکم زونی ہمارا شمار بھی محفل کے لوگوں میں ہی ہوتا ہے ;)






وعلیکم السلام تعبیر کیا حال احوال ہیں:) ،


بلکل آپکا شمار بھی ہوتا ھے بلکہ بے شمار ہوتا ھے:grin: اسی لئے تو کہا تھا ;)
اور زیک کے پاس تو چھڑی وغیرہ کا بندوبست ھے ،آپ کہیں تو میں چھڑی کے بغیر والا نسخہ سمجھا دوں لیکن نتائج کی ذمہ دار آپ خود ہونگی;):grin:
 
Top