انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
خیر۔۔۔ ویسے شگفتہ۔۔ ایک بات کہنی ہے؟؟ کہہ دوں کیا؟؟ :roll:

بالکل کہہ دیں ماوراء
:oops: :oops: :oops:

اس بات کو تو کافی دن ہو گئے۔ بھول ہی گئی۔ :?
یاد آنے پر ہی کہوں گی۔ :(

اور وہ یاد کیسے آئے گی؟ :cry:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، یاد تو آ گئی لیکن اس بات کا اب وقت گزر گیا۔ وقت پر بات نہ کہ جائے تو اس کا مزہ نہیں آتا۔ :cry:
 

زیک

مسافر
شگفتہ بہت عمدہ۔ مائیکروبیالوجی اور ادب! یہ بتائیں کس میں آپ کا زیادہ interest ہے؟

Microbiology کو آپ نے کیوں چنا اور اس فیلڈ میں آپ کو کیا اچھا لگتا ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟
۔۔


السلام علیکم

امن، سو فیصد ایسا نہیں لیکن نام کی اہمیت ضرور ہے دوسرے افراد بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے نام کا اثر ان کی شخصیت پر ہے یا نہیں، البتہ میرے نام کا اثر ضرور ہے مجھ پر :)

ایک بات اور بھی اضافہ کروں گی نام کے علاوہ بعض نک یا آئی ڈیز بہت مختلف ہوتی ہیں، دلچسپ بھی اور عجیب و غریب بھی میری انٹرنیٹ کی دنیا کافی محدود ہے انٹر نیٹ پر دو طرح کے افراد دیکھے ہیں، ایک وہ جو اپنا اصل نام ظاہر کرتے ہیں دوسرے وہ جو نہیں کرتے۔ جنھوں نے اپنا اصل نام ظاہر کیا ہوا تھا ایسے افراد کو اپنے کام سے مخلص دیکھا، ان کی سوچ کو مثبت ، انداز پروفیشنل اور ایسے ناموں کو با اعتماد پایا ۔

اوکے۔۔۔ کچھ آئی ڈیز یا نک میری اس تقریر سے مستثنٰی ہو سکتے ہیں بلکہ ہیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شگفتہ پھر اُس ویب سائٹ کا کیا بنا۔۔؟

دراصل امن میں اپنی دلچسپیاں دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی، جیسے مجھے فوٹوگرافی کا شوق رہا ہے اور میرے پاس کچھ یادگار کولیکشن ہے لیکن اب ارادہ نہیں رہا ۔۔۔

۔
 

AMERICAN

محفلین
سیدہ شگفتہ امن ایمان کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟



السلام علیکم

امن، سو فیصد ایسا نہیں لیکن نام کی اہمیت ضرور ہے دوسرے افراد بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے نام کا اثر ان کی شخصیت پر ہے یا نہیں، البتہ میرے نام کا اثر ضرور ہے مجھ پر :)

ایک بات اور بھی اضافہ کروں گی نام کے علاوہ بعض نک یا آئی ڈیز بہت مختلف ہوتی ہیں، دلچسپ بھی اور عجیب و غریب بھی میری انٹرنیٹ کی دنیا کافی محدود ہے انٹر نیٹ پر دو طرح کے افراد دیکھے ہیں، ایک وہ جو اپنا اصل نام ظاہر کرتے ہیں دوسرے وہ جو نہیں کرتے۔ جنھوں نے اپنا اصل نام ظاہر کیا ہوا تھا ایسے افراد کو اپنے کام سے مخلص دیکھا، ان کی سوچ کو مثبت ، انداز پروفیشنل اور ایسے ناموں کو با اعتماد پایا ۔

اوکے۔۔۔ کچھ آئی ڈیز یا نک میری اس تقریر سے مستثنٰی ہو سکتے ہیں بلکہ ہیں :)

حقیقت میں بہت ہی اچھی اچھی اچھی سوچ ہے محترمہ آپکی۔ شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر کم
 

امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

امن، سو فیصد ایسا نہیں لیکن نام کی اہمیت ضرور ہے دوسرے افراد بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے نام کا اثر ان کی شخصیت پر ہے یا نہیں، البتہ میرے نام کا اثر ضرور ہے مجھ پر :)

ایک بات اور بھی اضافہ کروں گی نام کے علاوہ بعض نک یا آئی ڈیز بہت مختلف ہوتی ہیں، دلچسپ بھی اور عجیب و غریب بھی میری انٹرنیٹ کی دنیا کافی محدود ہے انٹر نیٹ پر دو طرح کے افراد دیکھے ہیں، ایک وہ جو اپنا اصل نام ظاہر کرتے ہیں دوسرے وہ جو نہیں کرتے۔ جنھوں نے اپنا اصل نام ظاہر کیا ہوا تھا ایسے افراد کو اپنے کام سے مخلص دیکھا، ان کی سوچ کو مثبت ، انداز پروفیشنل اور ایسے ناموں کو با اعتماد پایا ۔

اوکے۔۔۔ کچھ آئی ڈیز یا نک میری اس تقریر سے مستثنٰی ہو سکتے ہیں بلکہ ہیں :)


ہممم نام واقعی اثر رکھتا ہے۔۔اب مجھے دیکھ لیں آج سے پہلے تک میں اسی خوش فہمی میں تھی کہ میرے نام کا مجھ پر اثر ہے ۔۔لیکن پھر میرے نام کا مطلب ہی غلط نکلا ۔۔ویسے یہ ضرور ہے کہ نام یونیک ہو۔۔کامن نہ ہو تو انسان خود ہی خود کو یونیک یونیک سمجھنے لگتا ہے۔۔۔ :oops:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
شگفتے اب تک بچوں‌کی کہانیاں‌ہی پڑھ رہی ہیں‌ یا آپ کے ساتھ آپ کا میعار مطالعہ بھی کچھ بڑا ہوا ہے ۔ اب ڈائجسٹوں کی کہانیاں سمجھ آنے لگی ہیں یا اب بھی سر کے 10 فٹ اوپر سے گزر رہی ہیں۔

معیارِ مطالعہ کے بارے میں تو کوئی دعوٰی نہیں کر سکتی البتہ بچوں کی کہانیاں اب بھی پڑھتی ہوں اب سنانی بھی تو پڑتی ہیں کبھی کبھی اپنے لئے بھی دل چاہتا ہے پڑھنے کو لیکن بچوں کی کہانیوں کے ساتھ دوسری کتب بھی۔
بڑے ہونے سے بھیا لوگ ساتھ ساتھ مجھ سے زیادہ بڑے ہوتے گئے پھر ہوا یہ کہ ڈائجسٹ کم ہوتے ہوتے ختم ہوگئے گھر میں آنا تو پھر پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔ پھر اس کے بعد خواتین ڈائجسٹ اور شعاع پڑھنے کو ملے دوستوں سے۔ پہلے سب نظر رکھتے تھے کہ کیا پڑھا جا رہا ہے لیکن پابندی نہیں لگی گھر میں نہ امی ابو کی جانب سے نہ ہی بھیا لوگ بلکہ غیر محسوس طرح سے رہنمائی ملتی رہی ۔ سب سے بڑے بھائی سب سے زیادہ مطالعے کے عادی ہیں اور بھابھی بھی ذوق رکھتی ہیں مطالعے کا۔ پھر اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں بھی خوش قسمتی سے ایسے اساتذہ ملے ہیں مطالعے کا ذوق و شوق رکھنے والے۔

-------------------------------------------------------
ایک ای میل ملی ہے جس میں یہ پوسٹ ایڈٹ کرنے کو لکھا ہے، کچھ عجیب لگی یہ بات اور دلچسپ بھی، بہرحال میں مدون کر دیا ہے پوسٹ کو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
شگفتے پہلی کہانی کون سی پڑھی تھی بچپن میں جو یاد رہ گئی ؟؟


جب ہجے کر کے پڑھنا آنے لگا تو خود سے پڑھنا بہت اچھا لگتا تھا، اتنی بہت سی کتابیں، میں کئی کئی دیر ہاتھ میں لے کر بیٹھی دیکھتی رہتی۔ کتابوں میں کہانیوں میں تصویریں بہت اچھی لگتیں تھیں۔ پڑھنا نہیں آتا تھا تو تصویریں دیکھتی رہتی۔

چھوٹی بڑی بہت سی کہانیاں موجود تھیں گھر میں نونہال (بچوں کا رسالہ) شروع سے آتا رہا ہے سب سے پہلے بڑے بھائی پھر جیسے جیسے ہم باقی بھائی بہن بڑے ہوتے گئے تو اس کے حقوق ہمارے نام منتقل ہوتے رہے۔ حکیم محمد سعید کا بہت بڑا احسان ہے کہ انھوں نے نونہال جیسا بچوں کا رسالہ اجراء کیا۔ یہ میرا پسندیدہ ترین بچوں کا رسالہ رہا ہے اس میں کہانیاں اور معلومات دونوں ہی۔ ایک دن بھیا لوگ کا نونہال رسالہ ہاتھ میں آگیا۔ اس میں کوئی کہانی تھی بڑا لمبا سا نام تھا اور ساتھ تصویر بھی۔ اس تصویر مین ایک درخت بھی تھا بنا ہوا مجھے یاد ہے۔ کہانی سے زیادہ مجھے اس کا نام یاد ہے اور کس طرح پڑھا یہ اس سے بھی زیادہ اچھی طرح سے۔ میں ہجے کرنے شرع کئے۔

یَ + ہ = ی زبر ہ یہ
کَ + س = ک زبر س کَس
کِ + س = ک زیر س کِس

یہ کَس ۔۔۔ یہ کَس ۔۔۔۔ یہ کِس۔۔۔

کِ + ی = کی

یہ کَس کی ۔۔۔۔ یہ کِس کی۔۔۔

کَ + ا + ر = ک زبر الف = کا۔۔۔ ر ساکن = کار ۔۔۔۔۔ یہ کس کی کار

س+ت+ا+ن+ی= س زبر سَ ۔۔۔ ت زبرالف تا۔۔۔ستا۔۔۔ن زیر ی۔۔نی۔۔ستانی

یہ کس کی کار۔۔۔۔ستانی ہے

اچھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ کارستانی ایک ہی لفظ ہے۔ میں کار اور ستانی الگ الگ پڑھا۔ اب مجھے اس کا مطلب نہیں سمجھ میں آرہا ہو کہ کیا مطلب ہے۔۔۔ یہ کس کی کار۔۔۔ ستانی ہے۔

میں سوچتی رہی۔ کار تو سمجھ میں آ رہی تھی لیکن ستانی کا پتہ نہیں چل رہا تھا۔ سوچ سوچ کے یہی سمجھ میں آیا کہ یہ کوئی کار ہوگی جو ستاتی رہتی ہوگی۔۔۔ :oops: خیر میں کہانی پڑھتی رہی ہجے کر کر کے۔۔۔ اتنی مشکل سے پڑھا، یہ پہلی کہانی تھی جو میں پوری پڑھی خود سے اور جو سمجھ بھی نہیں آ رہی تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



نہ گنجائش کو دیکھ اس میں نہ تو مردم شماری کر
لنگوٹی کس خدا کا نام لے گھس جا سواری کر

عبث گننے کی یہ کوشش کہ ہیں کتنے نفوس اس میں
کہ نکلے گا ذرا تو دیکھ تیرا بھی جلوس اس میں

وہ کھڑکی سے کسی نے مورچہ بندوں کو للکارا
پھر اپنے سر کا گٹھڑ دوسروں کے سر پہ دے مارا

یہ سارے کھیت گنے کے کٹا لایا ہے ڈبے میں
وہ گھر کی چارپائی تک اٹھا لایا ہے ڈبے میں

وہ اک رسی میں پورا لاؤ لشکر باندھ لائے ہیں
یہ بستر میں ہزاروں تیر و نشتر باندھ لائے ہیں

صراحی سے گھڑا ، روٹی سے دستر خوان لڑتا ہے
مسافر خود نہیں لڑتا مگر سامان لڑتا ہے

وہ حضرت جو عوام الناس میں گُھل مل کے بیٹھے ہیں
رضائی میں وہ یوں بیٹھے ہیں گویا سِل کے بیٹھے ہیں

وہ آ پہنچا کوئی چمٹا بجا کر مانگنے والا
بہت مقبول ہے لوگوں میں گا کر مانگنے والا

بہم یوں گفتگو میں آشنائی ہوتی جاتی ہے
لڑائی ہوتی جاتی ہے ، صفائی ہوتی جاتی ہے


کلام : سید ضمیر جعفری


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہممم یعنی کہ آپ بھی جو سوچ لیں وہ پوراکرکے ہی چھوڑتی ہیں۔۔چاہے دعاؤں کے بل بوتے پر یا پھر اپنے زور بازو سے :)


دعاؤں کے سبب بھی۔ جو بھی خواہش ہو تو اس کے لئے کوشش کرتی ہوں اور نتیجہ کے لئے خدا سے دعا کرتی رہتی ہوں چلتے پھرتے سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے، خدا کی التجا اور منت کرتی رہتی ہوں۔۔۔ دھمکیاں بھی دے دیتی ہوں جب کبھی بھی دل چاہے۔۔۔ :) البتہ دوسروں کی دعائیں ہی کام آتی ہیں۔ والدین ، بہن بھائی، دوست ، عزیز و اقارب، اور یہاں محفل پر بھی بہت سے نام ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے میں ان سب کے بارے میں الگ الگ لکھوں تفصیل کے ساتھ

اچھا امن آپ نے دعا کی طاقت کی بات کی تو ایک تجربہ کرتے ہیں آزماتے ہیں ذرا خدا کو۔۔۔ میں ایک دعا مانگی ہے، آپ دعا کریں کہ خدا یہ دعا سن لے
 

شمشاد

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی، میں یہ ربط ضرور پڑھتی ہوں۔ دعا میں بہت کشش محسوس ہوتی ہے، ہر وقت خدا سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہنے کو دل کرتا ہے۔ اور دعا کے بارے میں اور زیادہ جاننے کو دل چاہتا ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ایک سوال میرا بھی :کیا اردو محفل کے کسی رکن سے بالمشافہ ملاقات ہوئی؟

ذیلی سوال : اگر اردو محفل کے اراکین میں سے کسی سے ملنے کی سہولت ملی تو سب سے پہلے کس سے ملنا پسند کریں گی؟

دو اراکین سے ملاقات ہے ایک حمزہ سے اور ایک میری بہن۔

محفل پر اور کئی نام بھی ایسے ہیں جن سے ملنا اچھا لگے گا۔ اردو محفل سے پہلے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اور نام بھی ہے۔ (-----) بھائی، دوسرے ملک میں رہتے ہیں اور بہت متوازن شخصیت ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ وہ جب یہاں آئے تو ہمارے گھر بھی آئے تھے ملنے۔ محفل پر تو کئی نام کے علاوہ میں دو اور ناموں سے بھی ملنے کو میرا دل چاہتا ہے، نبیل بھائی کے والدین۔
شمشاد بھائی ایسا کرتے ہیں کسی ایک جگہ پر ایک ساتھ سب اراکین کے ملنے کا پروگرام رکھ لیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے علاوہ اردو محفل کے سب سے زیادہ اراکین سعودی عرب میں ہیں۔ تو سب کے سب عمرہ ادا کرنے کا پروگرام بنا لیں۔ ایک پنتھ دو کاج ہو جائیں گے۔
 
Top