انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

تیشہ

محفلین
میں‌ تو سوچ رہی ہوں، کہ آپ کی جگہ میں پاکستان چلی جاؤں اور آپ میری جگہ یہاں آ جائیں۔ مجھے برف باری کھڑکی میں کھڑے ہو کر دیکھنے سے تو اچھی لگتی ہے۔ لیکن ویسے بالکل بھی پسند نہیں۔

اچھا شگفتہ، آپ کے برفباری کے بارے میں خیالات پڑھ کر ذرا حیرت سی ہو رہی ہے۔ آپ نے کہا کہ "دُور دُور تک کوئی نہ ہو اور میں برف پر چلتی جاؤں، چلتی جاؤں۔۔۔۔ چلتے چلتےگُم ہو جاؤں" چلتے چلتے گم ہو جاؤں؟ اس کا کیا مطلب ہے؟ آپ کو پتہ ہے برف پر زیادہ دیر چلا بھی نہیں جا سکتا، بندہ تھک جاتا ہے۔، ویسے یہ سارا منظر ذہن میں لائیں تو واقعی اچھا لگتا ہے، لیکن آپ کو نہیں لگتا یہ منظر کچھ ان رئیل سا ہے؟ یا یہ آپ کا ایک خیالی منظر تھا؟ اور آپ نے برفباری پہلی بار کہاں دیکھی تھی؟
__________________



اور کیا مجھے تو خود پسند نہیں ہے ۔ چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے پیر کہیں،
کسی بھی وقت سلپِ ہو اور بندے کی ہڈی پسلی ایک ہوئی ہو :( میں تو کئی بار گرچکی ہوں :rolleyes: اب چھتری کو یا سٹک لے کر ،
ٹیک ٹیک چلتی ہوں منہ میں قلُ ہو اللہ ۔ ۔
مجھے بلکل پسند نہیں برفباری :( ۔ ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
میں خود مرتے مرتے بچی تھی ایک بار۔ اس دن کے بعد سے ہی مجھے اتنا ڈر لگتا ہے کہ مجھے اتنے دھیان سے چلنا پڑتا ہے۔ اور اگر کوئی ساتھ ہو تو بس اس کے بازو کو تو میں اچھی طرح دبوچ لیتی ہوں۔ اور اس کے بعد جو گند پڑتا ہے۔ :eek:
 

تیشہ

محفلین
تم تو مرتے مرتے بچی ھو نا :confused: میں تو مین روڈ ساری ٹریفک کے سامنے گری ہوں
zczcz.gif
سارے دیکھ رہے تھے ۔ :( اب میں چھتری کو لے کر ٹیک کر چلتی ہوں ۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔۔۔اف۔۔۔بس اسی ڈر کی وجہ سے مجھے بھی احتیاط کرنا پڑتی ہے۔ کہ سب کے سامنے گر گئی تو بڑی بے عزتی ہو گی۔:p :grin:
 

تیشہ

محفلین
:grin: جب میں گری تھی آس پاس کے چلتے لوگ رک گئے تھے دیکھنے ۔ :(
zzzbbbbnnnn.gif
میرا دل کرے اب میں وہی پڑی رہوں اٹھوں ہی نا ۔ ۔
 

فضہ کاظمی

محفلین
اتنے عرصے کی غیر حاضری کے بعد شگفتہ میں ایک بار پھر حاضر۔۔۔اس دیر میں جہاں کچھ میرا ہاتھ تھا، وہاں وقت کی کمی بھی بہت اہم وجہ تھی۔۔۔لیکن اب انشاءاللہ اس تھریڈ کو حتمی شکل میں لانے کی کوشش کرتی ہوں۔
شکفتے میں نے پچھلے سارے صفحات پڑھے ہیں۔۔کچھ جگہ آپ کے جوابات دینے ابھی باقی تھے۔۔۔لیکن ایسا کرتے ہیں کہ بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔۔میں وہ سوال کسی اور طرح سے دوبارہ پوچھ لوں گی۔۔بس آپ نے اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔۔آپ اب ریگولر نظر آنے لگی ہیں۔۔اس لیے اب اچھے بچوں کی طرح فوری جوابات لکھنے ہیں ۔۔ٹھیکککک :)


ہ شکفتےآپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ رنگ؟

ہ پسندیدہ موسم؟

ہ دن اور رات میں پسندیدہ پہر؟

ہ پسندیدہ رشتہ؟

ہ پسندیدہ لباس؟

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟

ہ پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟

ہ پسندیدہ کھانا؟

ہ میٹھے میں کیا پسند ہے؟

ہ پسندیدہ مشغلہ؟

ہ پسندیدہ ڈرامہ، فلم، ایکٹر ،ایکٹرس؟

ہ آل ٹاءم فیورٹ سانگ،غزل، گلکار؟

ہ نثر اور شاعری میں پسندیدہ شخصیات کونسی ہیں اور کیوں؟ ( یہ سوال محب نے پچھلے صفحات پر پوچھا تھا)

ہ پسندیدہ کتابیں کونسی ہیں ، کم از کم پانچ بتانی ہیں ؟ ( یہ بھی محب کا سوال ہے)

ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا) :)

اب ذرا آنکھیں بند کرکے اپنی پسند سوچتی جائیں اور آنکھیں کھول کر یہاں ٹائپ کرتی جائیں۔ :)



پسندیدہ ؟ موضوع ؟ کوئی ایک !!!!!!!!!! کون سا ہے جو نہیں ہے بلکہ موضوع کی ضرورت ہی کسے ہے :) ;)
 

فضہ کاظمی

محفلین
حجاب بالکل بھی انتظار نہیں، ذرا سا بھی نہیں :)

دراصل ہوا یہ کہ

ایک دن امی اپنی ایک دوست سے ملنےگئیں ، میں بھی ساتھ تھی۔ امی کی دوست کا بیٹا میرا ہی ہم عمر تھا ، ایک دم کھڑونس اور بد مزاج سا۔۔۔

تو وہاں ان کے یارڈ میں مجھے ایک بلب پر نظر پڑی۔ اتنا چمکتا ہوا بلب۔۔۔ مجھے حسب عادت ایڈوینچر سُوجھا جو کچھ یوں تھا کہ اگر اس بلب پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیا ہوگا ، بس میں نے فوراً سے پیشتر زور سے اپنا پاؤں اس بلب پر دے مارا۔۔۔ بلب ایک زور دار آواز سے تڑخ گیا اور ڈیڑھ انچ کانچ جوتے کے تلوے کو باآسانی کراس کرتا اپنی گولائی سمیت میرے پاؤں میں۔۔۔

اب آواز سے سب متوجہ ہو گئے اور ایک شور برپا ، جلدی جلدی سب میرے گرد کیونکہ خون کافی بہہ رہا تھا اور کانچ ٹیڑھا پاؤں میں اندر تک اُترا ہوا۔۔۔ اچھا مجھے اس وقت تکلیف سے زیادہ ایک تو خون کا لال رنگ بہت اچھا لگ رہا تھا اپنے پاؤں پر اور دوسرے مجھے یہ تجسس کہ اب یہ کانچ پاؤں سے کس طرح نکلے گا تو پھر کیسے لگے گا؟ اور کیا اور زیادہ خون نکلے گا یا بس یہی؟ مجھے اس وقت وہ خون بھی کم لگا ہوگا یقیناً :)

اب کتنی مشکلوں سے وہ کانچ نکالا گیا اور پھر کئی ہفتوں تک مزے

اچھا اس وقت سب پوچھ رہے کہ وہ بلب کہاں سے آگیا کیونکہ کسی کو بھی خیال نہیں تھا کہ یہ حرکت میں جان بوجھ کے کر سکتی ہوں اور اس وقت پھر شامت آئی اس کھڑونس کی کہ ضرور اُسی نے بلب پھینکا ہوگا اور بے دھیانی میں میرا پاؤں اس بلب کے اُوپر آ گیا ہو گا۔ ملزم نے عین کچھ دیر پہلے بد مزاجی کا نہایت عالی شان مظاہرہ کیا تھا جس کے سامنے مجھے اس کی یہ درگت جو بلب گرانے کا الزام لگنے کے بعد بنی بہت کم لگی اس وقت سب نے حسبِ مقدور اس کی خبر لی جو میرے حساب سے بہت کم تھی، اس سے کہیں زیادہ لی جانی چاھئے تھی۔۔۔کیونکہ بلب واقعی اسی نے وہاں پہنچایا تھا (تاہم باقی کی ساری ہوشیاری میں نے ہی دکھائی تھی )

بہر حال یہ معلوم ہو گیا کہ اگر ایک بلب فرش پر گرا ہوا چمک رہا ہو اور اس پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیسا لگتا ہے :)

آپکی تحریر کو پڑھ کر ہمیشہ ہی مزا آتا ہےاس دفعہ بھی آیا۔بہت سی باتین تو پہلے سے علم میں تھیں جیسے بلب والی شرارت مگر پڑھنے کا اپناہی مزا آیا
 

امن ایمان

محفلین
بالکل باکل شکفتے، میں اور آپ کے منع کرنے کے بعد یقین کروں ۔۔نو وے :)

ہممممم فضہ کچھ اوربھی بتائیں ناااا :grin: :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟


انسان
خدا
محبت
عزتِ نفس
تنہائی
ضمیر
نفرت
انجمن
فرقہ واریت کا زہر۔۔۔ کیوں۔۔۔ کس لئے۔۔۔کس طرح۔۔۔ !!
عدل
دنیا میں انسان کم ہیں۔۔۔ !
لڑکیاں نہیں، دراصل مرد ایج کانشس ہوتے ہیں۔۔۔ !
دولے شاہ کے چوہے
معذوری
انا
مسابقہ
دنیا میں مسلمان مرد بہت کم ہیں بالخصوص مسلم ممالک میں۔۔۔ !!
پیاس
کرب
پَتّے
کپ
کفن
پرس
م س ن
کائی
آندھی
قبرستان
مائکروبز انسان دوست
زندگی
قطرہ
نِب
اسپیکر
خُطبہ جمعہ
تمیز۔۔۔؟ بد تمیزی۔۔۔؟
صحرا
سیڑھی
گیند
آنکھیں
ظلم
خود کُشی
نفسِ مطمئنہ
برف
کُمہار
علم
عقل
رگ
at the edge
عبدیت
معبودیت
صُم بُکم عُم
بُھوک
مصلّیٰ
گِرنا
کتاب
سچ
کیکر
ادب
ڈسٹ بن
شعور
بے بسی
۔۔۔
۔۔۔


۔۔۔ امن، یہ فہرست بس فضہ کے احترام میں اتنی طویل ہو گئی ہے ورنہ میں کم بولتی ہوں۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

یہ سوال تو امن مجھ سے نہیں بلکہ امی سے کرنا تھا :) یہاں انصاف صرف امی کر سکتی ہیں اس سوال کے جواب میں۔۔۔

مجھے چاول کی بہت سی ڈش پسند ہیں بریانی چاہے پلاؤ، کھچڑی ، دال چاول ، rainbow rice ۔
مچھلی۔ اسی طرح آلو۔۔۔۔ کچھ بھی بنا ہو آلو سے۔ ڈھوڈا (نہیں معلوم اسے کیسے لکھتے ہیں)، چاول کی روٹی (اس کا نام یاد نہیں آ رہا کچھ عجیب سا نام ہوتا ہے) ۔ بگھارے بینگن ، فیسنجان ، استنبولی ، آش ، چلو کباب ، ہری مرچ و دھنیا اور نمک کے ساتھ لسی میں بنی چٹنی ۔ قیمہ بھری سبزیاں ، سلاد کسی بھی قسم کا ہو، گرم تندوری روٹی پر مکھن،
پیاز کا سالن ، کُنّہ ، ۔۔۔۔ ، ۔۔۔۔ ، ۔۔۔۔ ، ۔۔۔۔۔

بلکہ چند ایک نام چھوڑ کر سب پسند ہیں۔۔۔ دراصل کھانے کی پریزینٹیشن اچھی ہو چاہے ذائقہ سادہ ہو۔۔۔ اگر کھانا اچھے انداز میں پیش کیا جائے تو اچھا لگتا ہے ورنہ لذیذ بنا کھانا بھی زیادہ مزہ نہیں دیتا۔

امی اگر میری یہ تقریر پڑھ لیں تو مجھے صحیح کی صلواتیں پڑنی ہیں۔۔۔ :)
 

تیشہ

محفلین
پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟



انسان
خدا
محبت
عزتِ نفس
تنہائی
ضمیر
نفرت
انجمن
فرقہ واریت کا زہر۔۔۔ کیوں۔۔۔ کس لئے۔۔۔کس طرح۔۔۔ !!
عدل
دنیا میں انسان کم ہیں۔۔۔ !
لڑکیاں نہیں، دراصل مرد ایج کانشس ہوتے ہیں۔۔۔ !
دولے شاہ کے چوہے
معذوری
انا
مسابقہ
دنیا میں مسلمان مرد بہت کم ہیں بالخصوص مسلم ممالک میں۔۔۔ !!
پیاس
کرب
پَتّے
کپ
کفن
پرس
م س ن
کائی
آندھی
قبرستان
مائکروبز انسان دوست
زندگی
قطرہ
نِب
اسپیکر
خُطبہ جمعہ
تمیز۔۔۔؟ بد تمیزی۔۔۔؟
صحرا
سیڑھی
گیند
آنکھیں
ظلم
خود کُشی
نفسِ مطمئنہ
برف
کُمہار
علم
عقل
رگ
at the edge
عبدیت
معبودیت
صُم بُکم عُم
بُھوک
مصلّیٰ
گِرنا
کتاب
سچ
کیکر
ادب
ڈسٹ بن
شعور
بے بسی
۔۔۔
۔۔۔


۔۔۔ امن، یہ فہرست بس فضہ کے احترام میں اتنی طویل ہو گئی ہے ورنہ میں کم بولتی ہوں۔۔۔
،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یااللہ میری توبہ :grin: شگفتہ دیکھ لیں ۔ ۔ سوچ لیں کہیں کچھ باقی رہ نہ گیا ہو :grin:
 

تیشہ

محفلین
پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟


اب میرا سوال ہے کہ


ایسا کوئی موضوع :confused: ؟ جس پر آپ نہیں بول پاتیں ۔؟

:grin:تاکے پھر میں اس پر بات کیا کروں گی آپ سے ۔ :grin::grin:
 
Top