ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا)
اچھا ٹھیک ہے نہیں بولتی
امن تھوڑا سا بولنے دیں ۔۔۔
امن پسند کے معاملے میں کیا مستقل مزاجی دکھانی۔۔۔ خُدا نے یہ کائنات اتنی وسیع بنائی ہے اتنے رنگ رکھے ہیں اس میں تو ہر چیز کا اپنا ایک حُسن ہے۔۔۔
پسند اہم نہیں ہوتی ہمارے آس پاس جو نام ہوں وہ اہم ہوتے ہیں۔۔۔ رشتے اہم ہوتے ہیں تو جو ان کی پسند ہو وہی مجھے بھی پسند آ رہا ہوتا ہے۔۔۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مجھے پسند میں اپنی رائے دینی۔۔۔ ورنہ کم ہی کسی کو علم ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پسند بھی دراصل خود کو محدود کر دینے کا نام ہے اور محدود ہو جانا نہیں اچھا لگتا۔ محدود ہو کر میں ان سب سے دُور ہو جاؤں گی جو نام میرے لئے اہم ہیں۔ فطرت سے دُور ہو جاؤں گی اور یہ دونوں باتیں مجھے دُکھی کر دینے والی ہیں۔۔۔ !!