بالکل بوچھی ۔۔۔ پہلے ہی سے یاد ہے آپ کا نام تو ۔۔۔
جی پیشگی شکریہ ، ۔ ۔ مگر کتنا انتظار کرنا پڑے گا اور ؟
بالکل بوچھی ۔۔۔ پہلے ہی سے یاد ہے آپ کا نام تو ۔۔۔
خزان کے پتے آپ کو اپنے جیسے لگتے ہیں۔۔۔۔؟؟ ایسا تو نہیں کہیں شگفتہ۔۔۔۔!! وہ تو ہر طرف بکھرے ہوتے ہیں اور ان کو سمیٹنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور آپ تو بکھری بھی نہیں۔۔۔اور سمیٹنے والے پہلے سے تیار ہیں۔۔۔!!
مجھے بھی بہت خوشی ہوئی امن یہ پڑھ کر۔۔۔ اور درست کہا ۔۔۔ میں جب بھی یہاں اس دھاگے پر لکھنے آتی ہوں تو ایک پینڈورا باکس کھل جاتا ہے اتنی بہت سی باتیں اور یادیں سامنے آجاتی ہیں میرے لئے مشکل ہو جاتی ہے کہ کیسے مختصر کروں ۔۔۔ واقعی یاد میں واپس پہنچنا بہت اچھا ہے ۔۔۔ دلچسپ ہے ۔۔۔ مجھے کتنی باتیں یاد آ گئی ہیں آتی جا رہی ہیں۔۔۔ اور یہاں اس کا سہرا آپ کے سر ہے ۔۔۔ خوش رہیں
کیا دل دہلا دینے والے سوال جواب کئے جارہے ہیں ۔
خزان کے پتے آپ کو اپنے جیسے لگتے ہیں۔۔۔۔؟؟ ایسا تو نہیں کہیں شگفتہ۔۔۔۔!!
: )
بوچھی ۔۔۔ آپ کا دل مضبوط تھا مجھے معلوم !
ویسے دل پاس ہی نہیں رکھنا چاہیے ۔۔۔ نہ ہوگا نہ دہلے گا !
جی پیشگی شکریہ ، ۔ ۔ مگر کتنا انتظار کرنا پڑے گا اور ؟
بوچھی ۔۔۔ رکھیں ہی نہیں ناں پاس نہ ہوگا نہ دہلے گا : )
زیادہ نہیں بوچھی بس آپ کی واپسی تک ۔۔۔ : )
آپ نے سن ہی رکھا ہوگا شگفتہ
جو روگ دل کو لگ جائیں وہ کوڑھ کی طرح بڑھتے ہیں اسلئے
اپنے اندر روگ مت پالئیے اس دنیا میں ''آپ ایک ہی تو ہیں ۔
اور ،
بخشا ہے ٹھوکروں نے سنبھلنے کا حوصلہ
ہر حادثہ خیال کو گہرائی دے گیا مجھے ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ جانے آپ اتنی مایوس ، دلبرداشتہ کیوں ہوتیں ہیں مجھے دیکھکر بھی ہمت ، حوصلہ نہیں آتا آپ میں
پیشگی شکریہ امن ۔۔۔ من کہ منتظر !
شکفتے آپ کے جوابات پڑھ کر میرے لیے تعریفی جملے لکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ پتہ نہیں کیوں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زیادہ تعریف پرسب کہیں اسے بناوٹ نہ سمجھ لیں۔۔۔آپ کے جواب پڑھ کر میں ہیمشہ بہت محظوظ ہوتی ہوں ۔۔پتہ نہیں آپ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتی ہیں۔۔۔کیا آپ بولتی بھی اتنا اچھا ہیں۔۔۔؟؟؟
شکفتے برف باری سے خیال آیا۔۔۔آپ کراچی سے پہلے کسی اور شہر میں رہتی تھیں۔۔؟
حق شناس!!!!!!!!
تو یہ آپ ہیں میں دو تین دفعہ اس بلاگ پر پہنچا اور تحریریں پڑھیں اور سخت شک ہوا کہ یہ شگفتہ شگفتہ تحریریں کسی جانی پہچانی ہستی کی ہیں مگر لائبریری کا ذکر کہیں نہ پا کر میں سمجھا کہ شاید کوئی اور شگفتہ ہیں ایسے ہی میں غلطی نہ کر بیٹھوں اور جوابا اپنا سا منہ لے کر رہ جاؤں۔ ویسے تبصرے کے لیے کوئی جگہ بھی نظر نہیں آئی مجھے ورنہ ہمت کرکے ایک آدھ تبصرہ ضرور لکھتا۔
اب جا کر پتہ چلا یہ تو اپنی ہی شگفتہ ہیں اور شاید بلاگ پر سکون اور تنہائی پا کر کتنا مختلف اور کتنا اچھوتا لکھا ہے ، عنوان سے لے کر تحریر کا آغاز کتنے منفرد اور دلکش ہیں۔ تفصیلی تبصرہ محفوظ رکھتا ہوں مگر یہ کہنا چاہوں گا کہ بلاگ کا ربط شامل کرنا چاہیے اپنے دستخط میں اور تبصرے کا حق کیوں نہیں دیا ہوا؟
آجکل میں ایک اورکرم فرما کے ساتھ مل کر اردو بلاگنگ کے لیے کچھ اچھے اچھے تھیمز اور مقامیانے کی مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں ، کچھ پیش رفت ہوتی ہے تو میں بتاتا ہوں وہاں ایسے خوبصورت بلاگز ہونے چاہیے جنہیں پڑھ کر ایک شگفتہ سا احساس ہوتا ہے۔