انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
ماوراء
اور سن کیا تھا؟ :lol:



:roll: ننھی منی کے سن کو آپ نے کیا کرنا ہے ۔؟ :p سمجھ لیں آپ سے دو سال چھوٹی ہوں بڑے بھیا ۔ :D ،

اب کوئی سوال کیا تو لڈو نہں ملنے والے ۔ 8) آپکی تیاری ہوگئی تو جب تین دن رہ گئے تو مجھے یاد کروائیے گا ۔
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
تفسیر نے کہا:
ماوراء
اور سن کیا تھا؟ :lol:
سال تو باجو نے کبھی بتایا ہی نہیں۔ :D



ہر سال ۔ ابھی تو میں خود بچی ہوں ۔ دیکھو ۔ :p
DSCF0278.jpg



کھیلنے کودنے کے دن ہیں میرے ۔ :p
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، پلیز پلیز۔۔ پہلی فرصت میں اس بچھو کی تصویر کو ہٹا دیں۔ یہ میری نظروں کے سامنے کل اتنا آیا۔۔ کہ رات کو خواب میں آ گیا۔اور میں خواب میں اتنا ڈری تھی۔ :cry: :cry:
پلیز اسے ہٹا دیں۔ مجھے اب اس سے مزید خوف آنے لگا ہے۔ :(
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء آپ تیار ہیں ناااا؟؟ میں ایک بار پھر آپ کا ضبط آزمانے آگئی ہوں۔:)

ہ ایک دن کی بادشاہت اگر مل جائے تو۔۔۔؟

ہ سیاحت کے لیے کس ملک کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟

ہ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول اور سمجھ سکتے ہیں؟

ہ شمشاد چاء میں نے سنا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے عربی لوگ کھانا کھاتے ہوئے اپنا بایاں ہاتھ کسی صورت بھی ساتھ نہیں لگاتے۔۔یہ بات کس حد تک درست ہے؟

ہ آپ کا موڈ خوشگوار کرنے کا باعث بننے والے عوامل ( اچھی کتاب، اچھا دوست، اچھا موسم) سب کچھ یا ان میں سے کوئی ایک۔۔؟

اس سوال کا جواب آج۔۔۔باقی چاہے کل،پرسوں۔۔ :)

ہ آج پاکستان اور سری لنکا کا ون ڈے میچ ہے۔۔کون جیتے گا؟ :p

(اتنے سارے سوال پوچھے تھے۔۔اب بس یہی یاد رہ گئے :( )
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا موڈ خوشگوار کرنے کا باعث بننے والے عوامل ( اچھی کتاب، اچھا دوست، اچھا موسم) سب کچھ یا ان میں سے کوئی ایک۔۔؟

سب کچھ

آج پاکستان اور سری لنکا کا ون ڈے میچ ہے۔۔کون جیتے گا؟

جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔

تمہارے کہنے کے مطابق باقی جوابات بعد میں
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء۔۔۔۔آپ میچز اتنے شوق سے دیکھتے ہیں۔۔۔کوئی چھوٹا موٹا ماہرانہ تبصرہ ہی کردیتے ۔۔عمران نذیر تو آؤٹ بھی ہوگیا۔۔:( ۔۔دراصل میری سعد سے شرط لگی ہوئی ہے۔۔۔میں یہ کہہ رہی ہوں کہ انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔۔۔اور آپ۔۔؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بری بات شرط نہیں لگانی چاہیے، ویسے یہ سعد کون ہیں؟

اور دیکھو جس نے زیادہ محنت کی ہو گی، جو اچھا کھیلے گا، وہی جیتے گا ناں۔

عمران کی ٹانگ میں تکلیف تھی، آفریدی کو بلایا تھا رنر کےلیے پھر بھی رن آؤٹ ہو گیا۔

میں “ون ڈے سیریز“ میں ساتھ ساتھ لکھتا جا رہا ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
:oops: شرط پیسوں والی نہیں لگائی ہے ۔۔۔سعد میرا بھائی ہے۔۔۔جی ٹھیک ہے چاء میں اس تھریڈ کو پڑھتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر کون سی والی شرط تھی اور ہاں یہ سعد تم سے چھوٹے ہیں کہ بڑے؟

ویسے یاسر حمید بھی آؤٹ ہو چکا ہے۔ اب یوسف ہے سلمان کے ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہ ایک دن کی بادشاہت اگر مل جائے تو۔۔۔؟

آج کل وہ دور نہیں رہا کہ بادشاہ کسی بھی حال میں خوش ہو کر ایک گھنٹے کے لیے بھی بادشاہت کسی کو دے دے۔ بالفرض مل بھی جائے تو پاکستان میں ایک دن میں کچھ سدھرنے والا نہیں۔ اگر ہمارے ملک کی پولیس صحیح ہو جائے تو ہمارا ملک دنیا میں نمبر ایک ملک بن سکتا ہے۔

ہ سیاحت کے لیے کس ملک کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟

میں نے تو اپنا ملک ہی پوری طرح نہیں دیکھا ہوا۔ پڑھا اتنا کچھ ہے اس کے متعلق کہ اتنا خوبصورت ہے۔ کاغان، ناران سوات، گلگت، بلوچستان، جھیلیں، پہاڑ اتنا خوبصورت کہ دنیا میں کم ہی ایسے ملک ہوں گے۔ کیا نہیں ہے میرے ملک میں، تو میں تو یہی چاہوں گا کہ کم از کم اپنا ملک ہی اچھی طرح دیکھ لوں۔

ہ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول اور سمجھ سکتے ہیں؟

پنجابی کہ مادری زبان ہے۔
اردو کہ پاکستان کی قومی زبان ہے۔
انگریزی کہ ذریعے تعلیم بھی رہی اور دفتری زبان بھی ہے۔
تھوڑی بہت عربی بھی جانتا ہوں کہ مقامی زبان ہے۔
اس کے علاوہ کچھ عرصہ پہلے بنگالیوں سے واسطہ پڑا تھا تو تھوڑی بہت بنگالی بھی آ گئی تھی۔ صرف بولنے کی حد تک۔

کیمو ناچھے؟ کیا حال ہے؟
بھالو اچھے۔ میں اچھا ہوں۔


ہ شمشاد چاء میں نے سنا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے عربی لوگ کھانا کھاتے ہوئے اپنا بایاں ہاتھ کسی صورت بھی ساتھ نہیں لگاتے۔۔یہ بات کس حد تک درست ہے؟

تم نے بالکل صحیح سنا ہے۔ بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطانی کام ہے۔ یہ لوگ حتی الوسع کھانے پینے میں بایاں ہاتھ استعمال نہیں کرتے اور مزید یہ کہ کھانے کے لیے چمچ بھی استعمال نہیں کرتے۔ ان کی پسندیدہ خوراک جو کہ مندی اور کبسہ ہے، یہ چاول اور گوشت پر مشتمل ہوتی ہے۔ تو یہ چاول ہاتھ سے ہی کھاتے ہیں۔ ساتھ میں پیپسی یا کوک یا کوئی بھی کولڈ ڈرنک۔ آخر میں کوئی نہ کوئی پھل۔

ہ آپ کا موڈ خوشگوار کرنے کا باعث بننے والے عوامل ( اچھی کتاب، اچھا دوست، اچھا موسم) سب کچھ یا ان میں سے کوئی ایک۔۔؟

اچھی کتاب + اچھی چائے
اچھا دوست + اچھی چائے
اچھا موسم + اچھی چائے
اچھی کتاب + اچھا موسم = کیا ہی بات ہے، ساتھ میں چائے ہو تو
اچھا دوست + اچھا موسم = یہ بھی زبردست ہے، ادھر بھی چائے چلے گی۔
اچھی کتاب + اچھا دوست = یہ نہیں چلے گا، اب کتاب پڑھوں یا دوست سے باتیں کروں؟


بس کہ باقی بریک کے بعد
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ نے بہت اچھے جوابات دئے ہیں۔ مزہ آگیا مگر مجھے آپ نے شیطان بنادیا ۔ کیوں کہ میں ہر کام بائیں ہاتھ سے کرتی ہوں حتی کہ کھانا بھی :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لوگ واقعی میں بائیں ہاتھ سے کچھ بھی کھانے پینے کو بہت برا سمجھتے ہیں، کہ یہی اسلامی طریقہ بھی ہے۔

تم بھی کوشش کر کے اپنی عادت بدل لو، جلدی نہ سہی، آہستہ آہستہ ہی سہی۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
تو پھر کون سی والی شرط تھی اور ہاں یہ سعد تم سے چھوٹے ہیں کہ بڑے؟

ویسے یاسر حمید بھی آؤٹ ہو چکا ہے۔ اب یوسف ہے سلمان کے ساتھ۔

شمشاد چاء سعد مجھ سے چھوٹا ہے۔۔شمشاد چاء وہ شرط :oops: یہ تھی کہ اگر پاکستان جیت گیا تو سعد مجھے مارکیٹ لے کر جائے گا۔۔۔اور جلدی واپسی کے لیے شور نہیں مچائے گا۔ اور اگر پاکستان ہار گیا۔۔تو میں اس کے سارے کپڑے پریس کروں گی۔ اور میں جیتتت گئی۔۔۔ 8)


آپ کے جوابات میں نے پڑھ لیے ہیں۔۔۔لگتا ہے جواب لکھتے وقت اچھی چائے ساتھ تھی۔۔۔بہت دیر بعد میں نے ایک خوشگوار تبدیلی نوٹ کی ہے۔ :)
 
Top