انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

امن ایمان

محفلین
میں نے تو اپنا ملک ہی پوری طرح نہیں دیکھا ہوا۔ پڑھا اتنا کچھ ہے اس کے متعلق کہ اتنا خوبصورت ہے۔ کاغان، ناران سوات، گلگت، بلوچستان، جھیلیں، پہاڑ اتنا خوبصورت کہ دنیا میں کم ہی ایسے ملک ہوں گے۔ کیا نہیں ہے میرے ملک میں، تو میں تو یہی چاہوں گا کہ کم از کم اپنا ملک ہی اچھی طرح دیکھ لوں۔

زبردستتتت شمشاد چاء مجھے بھی جب بہت سارا گھومنے پھرنے کا موقع ملے گا تو میں بھی سب سے پہلے اپنا پاکستان ہی دیکھوں گی۔ ویسے شکر ہے کہ آپ ملک سے باہر رہتے ہوئے بھی باہر نہیں بلکہ پاکستان میں ہی ہیں۔ : )

اچھی چائے، اچھی چائے۔۔۔۔آج میں نے کمنٹس لکھنے سے زیادہ اچھی چائے کی تلاش میں وقت صرف کیا ہے۔۔۔آخرکار ایک کپ چائے مل ہی گئی۔
tea.gif

:)
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد چاء سعد مجھ سے چھوٹا ہے۔۔شمشاد چاء وہ شرط :oops: یہ تھی کہ اگر پاکستان جیت گیا تو سعد مجھے مارکیٹ لے کر جائے گا۔۔۔اور جلدی واپسی کے لیے شور نہیں مچائے گا۔ اور اگر پاکستان ہار گیا۔۔تو میں اس کے سارے کپڑے پریس کروں گی۔ اور میں جیت گئی۔۔۔ 8)
:)

یہ تو تم نے لکھا ہی نہیں کہ جیب کس کی ہلکی ہونی تھی؟ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء۔۔۔جیب بابا کی ہلکی ہوتی ہے۔ :)

اچھا جی اب مزید کچھ مزے کی باتیں۔۔۔

ہ شمشاد چاء خوشی کا ایک پل جس نے آپ کی آنکھیں نم کرڈالی ہوں۔۔؟

ہ آپ کا قیمتی اثاثہ؟

ہ آپ ماشاءاللہ بہت بذلہ سنج واقع ہوئے ہیں۔۔عام زندگی میں بھی اسی طرح ہنسی مذاق کرتے ہیں یا دیکھنے میں سیریس لگتے ہیں؟

ہ آئنیہ دیکھتے ہی جو سب سے پہلا خیال آتا ہے؟

ہ شمشاد چاء آپ کس قسم کا لباس پہنتے ہیں۔۔؟ اور کس قسم کی ڈریسنگ زیادہ پسند کرتے ہیں؟
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد بھائی اگر کسی کا صرف ایک ہی ہاتھ ہو اور وہ بھی بایاں !

شکفتے میں نے تو یہاں تک سنا ہے۔۔کہ جب عربی لوگ کچھ ایسا کھا رہے ہوں۔۔جیسے گوشت سے بنی کوئی ڈش ( گوشت بڑے بڑے پیسز ) تو اس کو توڑنے کے لیے ظاہر ہے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔۔۔ایسی صورت میں بھی ایک اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑتا ہے۔۔جب کے دوسرا اسے اپنے دائیں ہاتھ سے کھاتا ہے۔۔۔پھر دوسرے والا پکڑتا ہے۔

اب پتہ نہیں یہ رواج باقی ہے یا وہ لوگ بھی ماڈرن ہوگئے ہیں۔۔اس بارے میں بھی شمشاد چاء ہی ٹھیک بتا سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد چاء۔۔۔جیب بابا کی ہلکی ہوتی ہے۔ :)
پھر تو اسے ساتھ جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا جی اب مزید کچھ مزے کی باتیں۔۔۔

ہ شمشاد چاء خوشی کا ایک پل جس نے آپ کی آنکھیں نم کرڈالی ہوں۔۔؟
کوئی ایک ہو تو بتاؤں، پہلی دفعہ غالباً کالج میں “ تاریخ “ کے مضمون میں پہلا انعام ملنے پر۔

ہ آپ کا قیمتی اثاثہ؟
اب تو بچے ہی ہیں۔

ہ آپ ماشاءاللہ بہت بذلہ سنج واقع ہوئے ہیں۔۔عام زندگی میں بھی اسی طرح ہنسی مذاق کرتے ہیں یا دیکھنے میں سیریس لگتے ہیں؟
بالکل عام زندگی میں اس سے زیادہ ہوں۔ بلکہ قریبی دوستوں میں مشہور ہوں اور وہ میری مثال دیتے ہیں۔

ہ آئنیہ دیکھتے ہی جو سب سے پہلا خیال آتا ہے؟
یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔ :wink:

ہ شمشاد چاء آپ کس قسم کا لباس پہنتے ہیں۔۔؟ اور کس قسم کی ڈریسنگ زیادہ پسند کرتے ہیں؟[/quote]

زیادہ وقت چونکہ دفتر میں گزرتا ہے تو ظاہر ہے پینٹ قمیص، ورنہ شلوار قمیص زیادہ پسند ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد بھائی اگر کسی کا صرف ایک ہی ہاتھ ہو اور وہ بھی بایاں !

شکفتے میں نے تو یہاں تک سنا ہے۔۔کہ جب عربی لوگ کچھ ایسا کھا رہے ہوں۔۔جیسے گوشت سے بنی کوئی ڈش ( گوشت بڑے بڑے پیسز ) تو اس کو توڑنے کے لیے ظاہر ہے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔۔۔ایسی صورت میں بھی ایک اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑتا ہے۔۔جب کے دوسرا اسے اپنے دائیں ہاتھ سے کھاتا ہے۔۔۔پھر دوسرے والا پکڑتا ہے۔

اب پتہ نہیں یہ رواج باقی ہے یا وہ لوگ بھی ماڈرن ہوگئے ہیں۔۔اس بارے میں بھی شمشاد چاء ہی ٹھیک بتا سکتے ہیں۔

گوشت توڑنے کے لیے دونوں اکٹھے مل کر دایاں ہاتھ استعمال کرتے ہیں اور ٹوٹ جانے پر ظاہر ہے دائیں ہاتھ سے ہی کھاتے ہیں۔

ایک بات اور کہ یہ کھانے کے دوران باتیں بہت کرتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آئنیہ دیکھتے ہی جو سب سے پہلا خیال آتا ہے؟
یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔ :wink:

/

1-mazah.gif

السلام علیکم
آج تو میں اتنی جلدی میں ہوں کہ کہیں کچھ پوسٹ کرنے کا ارادہ بالکل نہیں تھا۔۔لیکن آپ کا یہ جواب مجھے اتنے مزے کا لگا کہ نہ پوچھیں۔۔
1-mazah.gif

( انداز ایسا بے ساختہ تھا کہ میں ابھی تک ہنس رہی ہوں۔۔۔امید ہے آپ میرے ہنسنے کا برا نہیں منائیں گے :)‌)
بہت سارا خوش رہیے ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا:

و علیکم السلام
بالکل بھی برا نہیں منایا۔ اور بہت شکریہ دعا دینے کا۔

دعا ہے کہ آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاءایک بار پھر جوابات ارسال کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ابھی میں نیند کی وادی میں جانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔۔اس لیے جوابات پر بات اور مزید۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ صبح۔۔۔ابھی صرف فرحت کو ہنستے ہوئے دیکھ کر جواب لکھنے کو دل چاہا۔۔۔۔:)
شمشاد چاء کتنا اچھا لگتا ہے نا جب ہمارے کسی چھوٹے سے عمل کی وجہ سے کوئی چہرہ کھل اٹھے۔۔۔۔: ) لگتا ہے نا اپنی محنت کی قیمت وصول گئی۔چاہے وہ محنت چند لفظوں کا ٹائپ کرنا ہی کیوں نا ہو۔۔۔۔مجھے ابھی انھیں ہنستے دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ آپ کا جواب بھی بہت بے ساختہ تھا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو یہ توقع ہی نہیں تھی لیکن کوئی تو خوش ہوا، بہت اچھا لگا۔

تمہارے سوالوں کا انتظار رہے گا۔
 
شمشاد امن تو نہیں مگر میں آ گیا ہوں سوال لے کر۔

لطف تو بہت رہے گا کہ میرے ذہن میں بھی بہت سے سوال کلبلا رہے ہیں کافی عرصہ سے اور میں سوچ رہا تھا کہ ذرا آپ امن کے سوالوں کی بوچھاڑ سے سنبھل جائیں تو میں بھی قلم دوات سنبھالوں اور سوال جواب کر لوں۔

اردو سے کتنا لگاؤ ہے ، کچھ تفصیل سے بتائیں۔
محفل پر کن اراکین پر خاص نظر رکھتے ہیں ( سوال سادہ ہے مگر جواب شاید نہ ہو)
محفل کے دو معصوم اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے )۔
پہلی دفعہ محفل پر آ کر کیسے محسوس ہوا اور پہلے چند دن میں کن اراکین سے باتیں کرکے لطف آیا یا کن اراکین سے دوستی کرنے کو دل چاہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی"] شمشاد امن تو نہیں مگر میں آ گیا ہوں سوال لے کر۔

آئیں جی آپ بھی آئیں، بسم اللہ، زہے نصیب

لطف تو بہت رہے گا کہ میرے ذہن میں بھی بہت سے سوال کلبلا رہے ہیں کافی عرصہ سے اور میں سوچ رہا تھا کہ ذرا آپ امن کے سوالوں کی بوچھاڑ سے سنبھل جائیں تو میں بھی قلم دوات سنبھالوں اور سوال جواب کر لوں۔

آپ نے اتنا انتظار ہی کیوں کیا؟ ساتھ ہی شروع ہو جاتے امن کے۔

اردو سے کتنا لگاؤ ہے ، کچھ تفصیل سے بتائیں۔

ہ - کوئی پیمانہ تو ہے نہیں کہ ناپ کر بتاؤں، بس یہ سمجھ لیں کہ اچھی کتاب، اچھی شاعری یا کوئی بھی اچھی چیز جو اردو میں لکھی ہوئی ہو، ان سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ہ - خود کبھی نہیں لکھا، غمِ روزگار، وقت اور حالات نے مہلت ہی نہیں دی کہ اس طرف توجہ کرتا۔ اس لیے کبھی کوشش بھی نہیں کی۔

ہ - مجبوری بھی کہہ لیں کہ لکھنے پڑھنے میں اور کسی زبان پر اتنی دسترس بھی نہیں رکھتا۔

ہ - بہت دیر کی بات ہے ایک دفعہ دوستوں کے ساتھ مل کر “ اردو سرکاری زبان ہو“ ایک مہم بھی چلائی تھی اور لاکھوں لوگوں کے دستخط بھی لیئے تھے۔ کاغذوں کے کاغذ سیاہ کر دیئے تھے۔ لیکن نتیجہ تو پہلے ہی پتہ تھا کہ ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔

محفل پر کن اراکین پر خاص نظر رکھتے ہیں ( سوال سادہ ہے مگر جواب شاید نہ ہو)

یہ “خاص نظر“ کی وضاحت کریں۔ میرے لیے تو سب ہی برابر ہیں۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ کے ساتھ بے تکلفی کی حد تک چلا گیا ہوں، کچھ کے ساتھ بہت محتاط رہ کر بات کرتا ہوں۔

محفل کے دو معصوم اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے )۔

ہم دو ہی تو ہیں، اور پھر آپ بھی کیا :wink:

پہلی دفعہ محفل پر آ کر کیسے محسوس ہوا اور پہلے چند دن میں کن اراکین سے باتیں کرکے لطف آیا یا کن اراکین سے دوستی کرنے کو دل چاہا۔

بہت سارے فورمز کا رکن بنا لیکن مزہ کسی بھی فورم میں نہیں آیا۔ یہاں آ کر ایسے محسوس ہوا جیسے بطخ پانی میں آ گئی ہو۔ شروع میں باجو، ماوراء اور ڈاکٹر افتخار راجہ نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور انہوں نے وہ گھمن گھیریاں دیں کہ آج تک یاد ہیں۔ گو کے اور بھی بہت سارے اراکین تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے گئے۔ اور دوستی تو سب ہی اراکین سے ہو گئی تھی۔

اور حکم جناب
 
امن ایمان

محفلین
پھر تو اسے ساتھ جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

بھائیوں کو یہی تو مصیبت پڑی رہتی ہے کہ ساتھ نہیں جاسکتے۔۔وہ کہتے ہیں کہ شاپنگ کےلیےماما یا بابا کے ساتھ جایا کروں ۔۔حالانکہ یقین کریں میری لمبی چوڑی شاپنگ لسٹ بھی آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لیتی۔۔۔اسی حوالے آپ سے بھئ لگے ہاتھوں کچھ سوال پوچھتی ہوں۔ :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے آپ کے پچھلے جوابات پر ایک مختصر تبصرہ :p

کوئی ایک ہو تو بتاؤں، پہلی دفعہ غالباً کالج میں “ تاریخ “ کے مضمون میں پہلا انعام ملنے پر۔

ہ شمشاد چاء آپ کو انعام مضمون نویسی پر ملا تھا ؟۔۔اچھا آپ نے کبھی ڈیبیٹس میں حصہ لیا۔۔؟

ہ آپ اسکول اور کالج میں کیسے اسٹوڈنٹ رہے۔۔بیک بینچر (backbencher) یا ٹیچرز کی گڈ بکس میں رہتے تھے؟

بالکل عام زندگی میں اس سے زیادہ ہوں۔ بلکہ قریبی دوستوں میں مشہور ہوں اور وہ میری مثال دیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھیں اور آپ ہمیشہ خوشیاں بانٹیں۔ اچھا اگر کبھی مزاج کسی وجہ سے برہم ہو سب پر ظاہر کر دیتے ہیں۔۔؟ اور خود کو کمپوز کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔

اس کے مطلب ہے کہ آپ بغور اپنا معائنہ فرماتے ہیں۔ :) اچھا شمشاد چاء کسی سے پہلی بار ملیں تو ظاہراً نظر آنے والی شخصیت میں آپ کا فوکس کیا ہوتا ہے؟

ہ شمشاد چاء آپ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں یا آنی اور بچے؟

ہ کسی کی لائی ہوئی چیز پسند کرلیتے ہیں یا ناک منہ بسورتے ہیں؟

ہ آنی کے ساتھ شاپنگ پر آرام سے چل پڑتے ہیں یا منتیں کرواتے ہیں؟

ہ خرید و فروخت کے دوران بھاؤ تاؤ بنواتے ہیں یا جو دکاندار کہہ دے وہ قیمت ادا کردیتے ہیں؟

ہ شاپنگ کے دوران خواتین کی کس عادت سے آپ بیزار ہوجاتے ہیں؟
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
محب علوی"]
محفل کے دو معصوم اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے )۔

ہم دو ہی تو ہیں، اور پھر آپ بھی کیا :wink: [/color]

ہیںںں :shock: تو میں ،حجاب، ماورا، شازی باجو، نیناں آپو، شکفتے، سارہ اردو محفل چھوڑ چکیں ہیں کیا ۔۔۔؟ :(

محب سوال بہت مزے کا تھا۔۔۔۔ :lol:

اچھا شمشاد چاء محفل کے دو چالاک اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے بھی۔۔۔۔:)

محب۔۔>>> آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا اور اب قلم دوات میں ہی رہنا چاہیے ۔۔۔ ہاںںں یہ بھی خیال رکھیے گا کہ کہیں دوات کی سیاہی ہی نہ خشک ہوجائے۔ :)
 
شمشاد نے کہا:
محب علوی"] شمشاد امن تو نہیں مگر میں آ گیا ہوں سوال لے کر۔

آئیں جی آپ بھی آئیں، بسم اللہ، زہے نصیب

لطف تو بہت رہے گا کہ میرے ذہن میں بھی بہت سے سوال کلبلا رہے ہیں کافی عرصہ سے اور میں سوچ رہا تھا کہ ذرا آپ امن کے سوالوں کی بوچھاڑ سے سنبھل جائیں تو میں بھی قلم دوات سنبھالوں اور سوال جواب کر لوں۔

آپ نے اتنا انتظار ہی کیوں کیا؟ ساتھ ہی شروع ہو جاتے امن کے۔

اردو سے کتنا لگاؤ ہے ، کچھ تفصیل سے بتائیں۔

ہ - کوئی پیمانہ تو ہے نہیں کہ ناپ کر بتاؤں، بس یہ سمجھ لیں کہ اچھی کتاب، اچھی شاعری یا کوئی بھی اچھی چیز جو اردو میں لکھی ہوئی ہو، ان سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ہ - خود کبھی نہیں لکھا، غمِ روزگار، وقت اور حالات نے مہلت ہی نہیں دی کہ اس طرف توجہ کرتا۔ اس لیے کبھی کوشش بھی نہیں کی۔

ہ - مجبوری بھی کہہ لیں کہ لکھنے پڑھنے میں اور کسی زبان پر اتنی دسترس بھی نہیں رکھتا۔

ہ - بہت دیر کی بات ہے ایک دفعہ دوستوں کے ساتھ مل کر “ اردو سرکاری زبان ہو“ ایک مہم بھی چلائی تھی اور لاکھوں لوگوں کے دستخط بھی لیئے تھے۔ کاغذوں کے کاغذ سیاہ کر دیئے تھے۔ لیکن نتیجہ تو پہلے ہی پتہ تھا کہ ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔

محفل پر کن اراکین پر خاص نظر رکھتے ہیں ( سوال سادہ ہے مگر جواب شاید نہ ہو)

یہ “خاص نظر“ کی وضاحت کریں۔ میرے لیے تو سب ہی برابر ہیں۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ کے ساتھ بے تکلفی کی حد تک چلا گیا ہوں، کچھ کے ساتھ بہت محتاط رہ کر بات کرتا ہوں۔

محفل کے دو معصوم اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے )۔

ہم دو ہی تو ہیں، اور پھر آپ بھی کیا :wink:

پہلی دفعہ محفل پر آ کر کیسے محسوس ہوا اور پہلے چند دن میں کن اراکین سے باتیں کرکے لطف آیا یا کن اراکین سے دوستی کرنے کو دل چاہا۔

بہت سارے فورمز کا رکن بنا لیکن مزہ کسی بھی فورم میں نہیں آیا۔ یہاں آ کر ایسے محسوس ہوا جیسے بطخ پانی میں آ گئی ہو۔ شروع میں باجو، ماوراء اور ڈاکٹر افتخار راجہ نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور انہوں نے وہ گھمن گھیریاں دیں کہ آج تک یاد ہیں۔ گو کے اور بھی بہت سارے اراکین تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے گئے۔ اور دوستی تو سب ہی اراکین سے ہو گئی تھی۔

اور حکم جناب

ہ - بہت دیر کی بات ہے ایک دفعہ دوستوں کے ساتھ مل کر “ اردو سرکاری زبان ہو“ ایک مہم بھی چلائی تھی اور لاکھوں لوگوں کے دستخط بھی لیئے تھے۔ کاغذوں کے کاغذ سیاہ کر دیئے تھے۔ لیکن نتیجہ تو پہلے ہی پتہ تھا کہ ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔

جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اتنی بھرپور کوشش کی اور دیکھ لیں آج اردو کے ایک جیتے جاگتے فورم پر موجود ہیں ہم ۔ اب لکھ کر جو کام کر رہے ہیں وہ اتنا ہی اہم ہے جتنا اردو کے لیے مہم چلانا۔

ہم دو ہی تو ہیں، اور پھر آپ بھی کی

میں نے کچھ دیر ہوئی خود کو معصومین کی فہرست سے نکال لیا تھا اور اب کسی صورت دوبارہ نہیں نہیں بنوں‌گا البتہ آپ کی معصومیت کے دو گواہ درکار ہیں ورنہ معاملہ عدالت میں لے جانا پڑے گا اور معصومین کا دل کھانے پر ہرجانہ علیحدہ ہوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان اچھا شمشاد چاء محفل کے دو چالاک اراکین کا نام بتائیں ( اگر جواب میرے جواب سے مل گیا تو ایک انعام میری طرف سے بھی۔۔۔۔:)

وہ ہم دونوں ہیں اور پھر تم بھی کیا۔ ہاہاہا
0037.gif

اب لاؤ میرا انعام کدھر ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
"محب علوی : جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اتنی بھرپور کوشش کی اور دیکھ لیں آج اردو کے ایک جیتے جاگتے فورم پر موجود ہیں ہم ۔ اب لکھ کر جو کام کر رہے ہیں وہ اتنا ہی اہم ہے جتنا اردو کے لیے مہم چلانا۔

بجا کہہ رہے ہیں آپ۔

میں نے کچھ دیر ہوئی خود کو معصومین کی فہرست سے نکال لیا تھا اور اب کسی صورت دوبارہ نہیں نہیں بنوں‌گا البتہ آپ کی معصومیت کے دو گواہ درکار ہیں ورنہ معاملہ عدالت میں لے جانا پڑے گا اور معصومین کا دل دکھانے پر ہرجانہ علیحدہ ہوگا۔

کیوں نکال لیا ہے آپ نے اپنے آپ کو معصومین کی فہرست میں سے، لیکن ٹھہریں ذرا یہ تو بتائیں کہ آپ نے خود کو خود سے نکالا ہے یا نکال دیئے گئے ہیں؟

اور گواہان میں ایک تو اس محفل کا رکن حمزہ ہے۔ دوسرا ابھی مخفی ہے۔ اتنی دیر میں آپ عدالت کے ججوں کے نام بتا دیں کہ دیکھ سکوں ان پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے کہ نہیں۔
 
شمشاد آپ اس عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیں ورنہ آپ پر توہین عدالت کا مقدمہ چل سکتا ہے ۔ میں نے خود ہی یہ احسن قدم اٹھایا کیونکہ معصومین خاصے پریشان نظر آتے تھے اور مجھ سے ان کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی تھی۔

حمزہ تو اتنا معصوم ہے کہ وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر سکتا ہے کہ کون اور معصوم ہے اور معصوموں کی گواہی معصوموں کے حق میں قبول نہ کی جائے گی۔

جج صاحبان کے نام ابھی پوشیدہ رکھنے ضروری ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فرحت کیانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آئنیہ دیکھتے ہی جو سب سے پہلا خیال آتا ہے؟
یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔ :wink:

/

1-mazah.gif

السلام علیکم
آج تو میں اتنی جلدی میں ہوں کہ کہیں کچھ پوسٹ کرنے کا ارادہ بالکل نہیں تھا۔۔لیکن آپ کا یہ جواب مجھے اتنے مزے کا لگا کہ نہ پوچھیں۔۔
1-mazah.gif

( انداز ایسا بے ساختہ تھا کہ میں ابھی تک ہنس رہی ہوں۔۔۔امید ہے آپ میرے ہنسنے کا برا نہیں منائیں گے :)‌)
بہت سارا خوش رہیے ۔۔

و علیکم السلام
بالکل بھی برا نہیں منایا۔ اور بہت شکریہ دعا دینے کا۔

دعا ہے کہ آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں۔
پہلے میں نے سوچا کہ آپ برا نہ مان جائیں لیکن اتنے مزے کا جواب لگا آپ کا کہ خدشے کے باوجود پوسٹ کر دی۔۔ بہت شکریہ کہ آپ نے مائنڈ نہیں کیا
خوش رہیئے بہت سا :)
 
Top