شہنشاہ خطوط زبردست۔۔۔۔کیا اعلیٰ پائے کی تشریح کی ہے۔۔۔سچ سچ بتائیں کہ آنی نے کتنی نقل کروائی ہے۔۔؟
(لیکن وہ کمبخت اتنی خوبصورت ہے کہ جانا ہی پڑے گا)۔
ہاہاہا کمبخت بھی کہہ رہے ہیں اور تعریف بھی کر کررہے ہیں۔۔۔
اس پر ایک سوال پوچھنے کا خیال آیا۔۔
ہ شمشاد چاء آپ کے نزدیک خوبصورتی کیا ہے۔۔؟
ہ آپ خوبصورتی سے کس حد تک متاثر ہوتے ہیں؟
جب چاند پر جانے کی میری باری آئے گی تو چائے کا سامان لے جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑئے گی۔ وہ وہاں باآسانی دستیاب ہو گی۔ اور ہاں وہاں پہنچ کر سب سے پہلا کام جو کروں گا وہ یہ دیکھوں گا کہ تمہاری آنی بھی تو پیچھے ہی نہیں آ گئی۔
آنی آپ کہاں ہیںںںںںںںںں؟؟؟ ۔۔سن لیں یہ سرتاج کیا کہہ رہے ہیں۔۔اور جلدی سے بتائیں کہ میں ان کا ساتھ دوں یا آپ کا۔۔۔؟
کوئی بات نہیں، ایسی باتیں ہو جاتی ہیں، اپنے ذہن پر زور دوں گا اور جو جھوٹ سچ اس میں سے برآمد ہو گا وہی میٹنگ میں حاضر شرکاء کے گوشِ گزار کر دوں گا۔ تمہیں شاید علم نہ ہو ہمارے ہاں یہاں جو کاروباری میٹنگیں ہوتی ہیں ان میں شریک اعلٰی افسروں کو جھوٹ سننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ سیلز فگر کو جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرو یہ اتنے ہی خوش ہوتے ہیں۔
دیکھااااااااااا بچو! میں نے شمشاد چاء کی مزدوری کا پتہ چلا لیا نا۔۔۔
اب اتنا اچھا مزدور اللہ سب کو بنائیں۔۔۔
کچھ لوگوں کو تو اپنی اوقات یاد ہی نہیں آتی۔ یاد کیا بار بار یاد دلانے پر بھی اپنی اوقات یاد نہیں آتی۔ ویسے میرے اوقات 8 سے 1 اور 2 سے 5 ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ جمعرات اور جمعہ کو تو اتنے بھی اوقات نہیں۔
ویل ڈن! یو آر جینئیس
۔۔۔میں نے اسی اوقات کی بات کی تھی۔۔۔جو گھڑی دیکھ کر یاد آتی ہے۔: )
یہ تو مشورہ کرنے والا کام ہے۔ تمہاری آنی سے مشورہ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ہر انوکھا کام وہی کرتی ہے۔
جلدی سے مشورہ کریں۔۔۔وقت کم ہے۔۔۔۔۔مقابلہ سخت۔ ایسا نہ ہو گینیز ریکارڈ کوئی اور اپنے نام لکھوا لے۔
امن کیلے کے چھلکے سے ضرور پھسلوانا تھا، کسی حسین صورت کا ذکر ہوتا، کسی حسین پر پھسلتے تو مزہ بھی آتا، لیکن اب جب کیلے کے چھلکے پر پھسل ہی گئے ہیں تو دیکھنا پڑے گا کہ پھسلنے کے بعد کیا صورتحال ہے۔ اگر تو خود سے اٹھ سکتے ہیں تو پہلے تو دوسروں کے ساتھ مل کر خود پر تھوڑا سا ہنس لیں گے، بصورتِ دیگر کسی کو درخواست کریں گے کہ ہمارے اٹھنے میں مدد کرئے۔ غصہ تو بالکل بھی
قکککک اچھا جی
اور یہ کیا۔۔۔۔۔ ششاد چاء آپ کو کسی حیسن صورت چہرے سے پھسلوا کر میں نے اپنی آنی سے مار کھانی تھی کیا۔۔