بہت بچنا چاہا لیکن آخر کار امن کے ہاتھوں باری آ ہی گئی۔
جی اور میرا دل تو کب سے چاہا رہا تھا ۔۔ویسے بھی ہر کام کا وقت مقرر ہے۔۔تو ۔۔
محمد شمشاد خان
شمشاد چا کیا آپ پختون ہیں۔۔؟؟
محفل کا سرفنگ کرتے ہوئے پتہ چلا اور پھر ادھر ہی اٹک گیا۔ کب پتہ چلا تو 23 دسمبر کو پتہ چلا، اسی دن رکن بنا اور اسی دن سے یہاں ہوں۔
اچھا ۔۔ابتدائی دنوں کی کوئی خوشگوار یاد۔۔جیسے سوچ کر آج بھی مسکرانے کو جی چاہے۔۔۔؟ جس طرح میں نے یہاں ٹائپنگ اور پوسٹس لکھنا سیکھی ہیں۔۔۔اب بھی وہ سوچتی ہوں تو بےساختہ ہنسی آجاتی ہے۔۔خاص طور پر مارکیو نے بڑا کھپایا تھا۔۔
پہلا دن تو یاد نہیں، البتہ ابتدائی دن یاد ہیں۔
تو جناب انہی ابتدائی دنوں کا کچھ حال احوال بتادیں نا ۔۔ یہاں تب کون کون سے ممبر ہوا کرتے تھے۔۔؟ اور زیک اور نبیل وغیرہ کیا شروع سے اب تک ویسے ہی ہیں یا کچھ تبدیلی محسوس کی۔۔؟
23 اپریل اور یہ برج وغیرہ پر میں یقین نہیں رکھتا۔
یقین تو خیر میں بھی نہیں رکھتی۔۔لیکن کیا کبھی آپ نے اپنے بُرج اسٹار کے بارے میں پڑھا۔۔؟
پوٹھوہار کے خوبصورت علاقے راولپنڈی سے
چاء آپ راولپنڈی شہر میں رہتے ہیں اور کیاآپ کا وہاں کوئی گراں بھی تھا۔۔؟
بہت سے اراکین نے ای-میل اور فون کے ذریعے حالات بھی دریافت کیئے۔ کچھ اراکین کا خیال تھا کہ شاید میں ناراض ہو کر چلا گیا ہوں۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور نہ ہی ہے۔ اول تو میں کسی سے ناراض ہوتا ہی نہیں۔ اور اگر ہو بھی جاؤں تو بہت مختصر عرصے کے لیے ہوتا ہوں۔ اور مجھے پہل کرنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔
ان کچھ اراکین میں سرفہرست میں تھی
وہ تو آپ کی اور آپ کے نیٹ ورک ایڈمن کی میل دیکھ کر یقین آیا تھا۔۔اور یہ بہت بڑی بات ہے کہ آپ پہل کرنے میں عار نہیں کرتے۔۔آج کل ہم لوگوں کو تو یہ انا ہی لے ڈوبی ہے۔
مزدوری کرتا ہوں بھائی، اس کے علاوہ جو بھی مالک کہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ نوکری کی تے نخرہ کی۔
جیییی اور ماہ وش ان کی مزدوری بہت سخت ہوتی ہے۔۔سارا دن ایم-ایس-این پر away رہتے ہیں۔۔اتنے مزے کی انگلش میں اپنے نیٹ ورک ایڈمن کو میلز لکھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔لیکن آفس میں کام مزدوروں والا کرتے ہیں۔اور بس اپنا نام ہی لکھ سکتے ہیں۔
ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا تھا کہ سر پر مختلف ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا جن کو نبھانے کے لیے تعلم کو خیرآباد کہنا پڑا۔ بس واجبی سی تعلیم ہے کہ نام پتہ لکھ لیتا ہوں۔
چاء پاکستان میں تعلیم کا جومعیار ہے۔۔اس کا حال یہ ہے کہ میرے ناناابو جنہوں نے صرف میٹرک تک پڑھا ان کا نالج آج کل کے ماسٹرز سے بڑھ کر ہے۔۔ ویسے میرے خیال سے علم کوڈگریوں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔
کافی دیر سے سعودی عرب میں رہ رہا ہوں اور جب تک یہاں کا دانہ پانی لکھا ہے، رہیں گے، پھر جہاں کا ہو گا اللہ وہیں لے جائے گا۔
شمشاد چا آپ کو حج کی سعادت نصیب ہوئی۔۔؟؟
اچھا جی مزید کچھ سوالات۔۔۔۔۔: )
ہ آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔؟
ہ کس طرح کے لوگوں سے آپ بچتے ہیں۔۔یعنی کسی کی کوئی ایسی عادت جو آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو۔؟
ہ آپ فطرتا باتونی ہیں یا کم گو۔۔؟
ہ اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔۔۔۔؟
ہ کیا آپ لوگوں کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔۔؟
ہ شمشاد چا آپ ندگی کے جس موڑ پر کھڑے ہیں، اگر پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسی لمحہ جس کے پلٹ آنے کی خواہش ہو۔۔؟
ہ آپ کسی پر کس حد تک کھلتے ہیں۔۔؟
ہ آپ کی شادی ارینج تھی یا ۔۔؟
ہ شمشاد چاء بچوں سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں۔۔؟
اس بارے میں ابھی بہت سارے سوال باقی ہیں۔۔۔باقی انشاءاللہ بعد میں۔۔۔: )