جی بہت شکریہ۔ اس انٹرویو میں شرکت کر کے مجھے واقعی بہت خوشی ہو گی۔ ابھی تو ایک آدھ سوال ہی پوچھوں گی۔ اگر کچھ لا یعنی لگے تو پیشگی معذرت
امن کے تو لمبے چوڑے سوال ہیں لیکن پہلے میں فرحت کیانی صاحبہ کے سوالات کے جواب دے لوں :
۔۔آپ کے نزدیک کسی انسان کے خلوص کی پہچان کس بنیاد پر کی جا سکتی ہے؟
اس کی گفتگو اور اس کے برتاؤ سے کی جا سکتی ہے۔
۔۔آپ کی نظر میں انٹر نیٹ کی دنیا میں بننے والے رشتے کتنے پائیدار ہوتے ہیں؟
بالکل ناپائیدار، اس میں جھوٹ اور دھوکہ سرفہرست ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہزاروں میں کوئی ایک آدھ خوش قسمت ہو جس کو کوئی پائیدار رشتہ میسر آیا ہو۔
۔۔ آپ کے اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کے الفاظ میں زندگی کی تعریف؟
زندگی موت کا دیباچہ ہے۔
۔۔ انگریزی میں کہتے ہیں کہ First impression is the last impression... آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
انگریزی کے اس مقولے سے 99 فیصد متفق ہوں۔