شمشاد چاء i am back
میں کچھ دن دانستہ اس تھریڈ کو نہیں دیکھ رہی تھی۔۔۔میرا دھیان پوری طرح ماوراء اور حجاب کی جانب تھا۔۔اب ان سے کچھ دن کی رخصت لے لی ہے۔
۔۔۔شمشاد چاء ابھی میرے کچھ سوالات کے جواب آپ کے منتظر ہیں۔۔آپ انھیں دیکھ لیں۔۔اس طرح پھر مجھے آگے کچھ پوچھنے میں آسانی ہوجائے گی۔
ابھی یہاں میں بوچھی باجو سے کچھ کہنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔
بوچھی باجو نے کہا:
جناب کون جاہل ہے جو بیٹیوں کو بوجھ تصورکرتےہیں ۔؟ میرا دل چاہتا ہے ایسے سوچنے والوں کو سو کوڑے لگاؤں
کیوں نیند نہیں آتی بھلا ؟ میں تو آرام سکون سے سوتی ہوں ۔ اور دیکھ لیں خدا کی رحمت ہیں بیٹیاں ۔ بیٹوں کا کیا ۔؟ شادی کی ۔ ماں باپ کو چھوڑا اور بیوی کے دمچھلےہوگئے۔
یہ بیٹیاں ہی ہیں جو ماں اور باپ کے نہایت قریب ہیں انکا سکھ چین آرام خیال سبھی ذمے داریاں بیٹیاں اٹھاتی ہیں ۔ تو پھر ماں باپ جب بھی بولتے ہیں تو کیوں کر انکو بوجھ کہتے سمجھتے ہیں
اتنی ہی اگر بوجھ محسوس ہوں تو اندھے کنواں میں دھیکل کیوں نہیں دیتے
بوچھی باجو میں اس موضوع پر بولنا تو نہیں چاہ رہی تھی لیکن بس۔۔(آپ پلیززز غصہ مت کیجیئے گا) ۔۔۔شمشاد چاء نے جو کہا۔۔میں اس سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔میں اپنے بابا کی اکلوتی بیٹی ہوں۔۔۔اس کے باوجود ماما کے منہ سے ایک دن یہ سننے کو ملا کہ ارضاء تمھارے بابا تمھاری وجہ سے بہت پریشان رہنے لگےہیں۔۔۔اور میں یہ سن کر حیران پریشان کہ میں نے ایسا کیا کردیا ہے جو بابا کو رات بھر نیند نہیں آتی۔۔
۔۔پھر ماما نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا تم نے کچھ نہیں کیا۔۔وہ تمھاری آنے والی زندگی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔۔ وہ تمھارا مزاج سمجھتے ہیں۔۔۔اس لیے اس فکر میں رہتے ہیں کہ پتہ نہیں اگلے گھر میں بھی تمھیں ویسا پیار ملےگا یا نہیں جس کی تم عادی ہو۔
جو لوگ بیٹی کو بوجھ کہتے ہیں۔۔۔جس طرح کے شمشاد چاء نے کہا تو یہ بوجھ یہ خوف اس کی اندیکھی قسمت کا ہے۔۔بیٹی پرائی امانت ہوتی ہے۔۔اس امانت کی حفاظت کا بوجھ۔۔
ماں باپ کی عزت اس کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔۔اور یہ بات کہ اسےصرف حساس لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ مغرب میں رہ کر مشرقی روایات کو اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔ بس دعا کریں کہ بیٹی کو اور چاہے کچھ نہ آتا ہو لیکن وقت آنے پر وہ اتنی مضبوط ضرور ہو کہ اپنے دل کی خواہش قربان کرسکے۔
بوچھی باجو اگر میرا کچھ کہا برا لگے تو پلیززز مجھے کہہ ضرور دیجیئے گا۔۔۔دل میں مت رکھیے گا،۔۔اور نہ ہی اگنور کجیئے گا۔۔۔مجھے اس طرح کسی کا نظرانداز کرنا بہت تکلیف دیتا ہے۔۔