انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں آپ کا ڈھیر سارا شکریہ کہ آپ نے میرے کہنے پر یہ انٹرویو دیا۔اپنے لیے اور ہمارے لیے اتنا ٹائم نکالا۔ اگر میرا کوئی کمنٹ یا سوال برا لگا ہو جس کو آپ مروتاً نہ کہ سکے ہوں تو نادان سمجھ کر معاف کر دیجیے گا۔دعا ہے کہ آپ یونہی اپنی presence سے محفل کو چار چاند لگاتے رہین،مسکراہٹین اور معلومات بکھیرتے رہیں۔ سوال تو بہت ہیں پر ہر چیز کا آغاز کے ساتھ انجام بھی ضروری ہے تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مین اپ سے اجازت چاہوں گی۔ کافی اچھا وقت گزرا اپ کے ساتھ کافی سیکھنے کا موقع بھی ملا ۔جس کے لیے بہت بہت بہت شکریہ ۔
پہلے تو میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ سب سے پہلے آپ نے ان تمام انٹرویوز کے انبار سے میرے انٹرویو کی دبی فائل باہر نکالی ۔ اور مجھ سے سب سے پہلے سوالات کا آغاز کیا ۔ ;)
اور نہ ہی آپ نے کوئی برا سوال کیا ہے اور نہ ہی آپ کا کوئی کمنٹس بےتکا تھا ۔ انٹرویو بہت اچھے طریقے سے شروع ہوکر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ۔ :)
اپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیئے بھی میں ممنون ہوں ۔ اور میری کوشش بھی یہی ہوگی کہ جب تک مجھ سے ایسا ممکن ہوسکا میں اس بخیرو خوبی انجام دیتا رہوں گا ۔ انسان اسی طرح ایک دوسرے سے سیکھتا اور سیکھاتا ہے ۔ جہاں آپ نے اتنا کچھ سیکھا ۔یقین مانیں میں نے بھی اس دوران بہت سیکھا ۔
اب چلتے ہیں آپ کے اختیامی سوالوں کی طرف ۔ :)


اختتامی سوال

* اپکی نظر میں کامیاب زندگی کا راز؟
یہ سوال تو آپ " کامیاب لوگوں " سے کریں ۔ :grin:

*کیا چیز آپ کے لیے بہت معنی رکھتی ہے
کسی کی معمولی سی بھی توجہ ۔

*کس چیز سے جلدی تھک جاتے ہیں
اکثر تو خود سے ہی تھک جاتا ہوں

*وہ کونسی چار چیزین ہین جو اپ کے خیال میں انسان کے پاس لازمی ہونی چاہییں۔(روٹی،کپڑا،مکاں) کے علاوہ
خوش اخلاقی ، خود اعتمادی ، صبر اور ایمان ۔

*تعریف اور خوشامد مین فرق کیسے کیا جا سکتا ہے۔
نقصان یا فائدے کی نوعیت دیکھ کر ۔

*کیا کھویا کیا پایا اگر یہ سوال محفل کے حوالے سے پوچھا جائے تو
محفل کے حوالے سے بات ہے تو یہاں سب پایا ہی پایا ہے ۔ اللہ کا شکر کھویا کچھ بھی نہیں ۔

*محفل کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں تو (۔کیا ہونا چاہیے یا کیا نہیں)
سوالات کیونکہ اختیامی ہیں تو اپنی طرف سے یہ سوال کچھ اس طرح سمجھ کر میں یہ جواب دینا چاہوں گا کہ " چونکہ میرا واسطہ سیاست اور مذہب کے فورم سے زیادہ پڑتا ہے ۔ اس لیئے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ خدارا ۔۔۔ نظریات اور عقائد کی جنگ میں ایک دوسرے کو دشمن نہیں بنائیں ۔ اور نام نہاد حق و باطل کی جنگ چھوڑ کر پہلے ملک اور پھر امہ کے اتحاد کے لیئے سوچا جائے ۔ "


*میرے بارے میں words 3
" میرے بارے میں ۔۔۔۔ ؟؟؟؟ :eek: ۔۔ اوہ اچھا ۔۔۔ آپ کے بارے میں ۔۔۔ ہممممم ۔۔۔ :rolleyes: ۔۔۔ ملنسار ، خوش مزاج ، ( حساس ) ۔ ;)

*بزرگوں کی کہی ہوئی کوئی اچھی بات۔نصیحت یا کہیں بھی پڑھی ہوئی اچھی بات جو آپ یہاں شیئر کرنا چاہئیں
ابو کہا کرتے تھے ۔ " جو انسان سب کے لیئے کنجوس ہو مگر اپنے لیئے نہ ہو ۔ تو وہ بدترین کنجوس کیساتھ ، انتہائی خود غرض آدمی بھی ہے ۔ "

* پوچھے گئے سوالوں میں اپ کو سب سے دلچسپ سوال کونسا لگا اور کیوں

سارے ہی سوالات اچھے لگے ۔ اور کیوں ۔۔۔؟ وہ اس لیئے کہ میں نے سب کے جوابات دیئے ۔ ;)

* اپنا کونسا جواب بہت پسند آیا چاہیں تو وجہ بھی بتا دیں
مجھے سارے جوابات اچھے لگے ۔۔ اور کیوں ۔۔۔ ؟؟؟ وہ اس لیئے کہ سب سوالات اچھے تھے ۔ :)

* آٹوگراف یا کوئی بھی بات جو آپ کہنا چاہیں
لوگوں‌کو اگر سمجھنا ہے تو خود کو ان کی جگہ رکھ کر سمجھا جائے ۔ ورنہ اپنی نظروں میں صرف اپنا عکس ہی نظر آتا ہے ۔ ;)

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ :)
ارے ۔۔۔ آپ تو شرمندہ کر رہیں ہیں ۔ شکریہ تو آپ کا کیا جانا چاہیئے کہ آپ نے اس انٹرویو کو دوبارہ رونق بخشی ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب ظفری بھائی، بہت ہی اچھے۔ تعبیر کے سوال اور آپ کے جواب بہت ہی اچھے لگے۔ بہت شکریہ آپ دونوں کا۔
 

الف عین

لائبریرین
او ہو۔۔ یہ انتر ویو کے تانے بانے اس لئے شروع ہو گئے ہیں کہ تعبیر انٹر ویو کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔ میں سمجھا تھا کہ یوں ہی یار لوگ گپ شپ کر رہے ہیں اس فورم میں۔
اور یہ بات ہے تو۔۔
جل تو جلال تو
آئی بلا کو تال تو
 

زونی

محفلین
او ہو۔۔ یہ انتر ویو کے تانے بانے اس لئے شروع ہو گئے ہیں کہ تعبیر انٹر ویو کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔ میں سمجھا تھا کہ یوں ہی یار لوگ گپ شپ کر رہے ہیں اس فورم میں۔
اور یہ بات ہے تو۔۔
جل تو جلال تو
آئی بلا کو تال تو




تعبیر اگلا انٹرویو اعجاز انکل کا ہونا چاھیئے;)
 

تعبیر

محفلین
ظفری۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ دل تو چاہ رہا ہے خوب سارے کمیٹس دوں پر آپ کی سنجیدگی سے خوف آرہا ہے۔ :grin: مجھے آپ کے ابو کی بات بہت اچھی لگی اور کہا کرتے تھے سے کیا مراد ہے؟چار چیزون والا جواب بھی لاجواب ہے۔ اور پسندیدہ سوال اور جواب والے حسے میں سستی کی وجہ سے ایسا کہا یا چالاکی دکھا گئے :grin: میرے لیے 3 الفاط میں تیسرا والا میں رد کرتی ہوں کہ وہ تو ساری دنیا جانتی ہے۔آٹو گراف بھی شاندار تھا۔میرے دو سوال رہ گئے سوچا تھا کہ آپ اگر آپ نے جواب نہین دیے ہونگے تو بیچ میں ڈال دونگی :( کوئی تبصرہ کیوں نہیں کیا کہ کیسا لگا وغیرہ ۔خیریت بدلے بدلے سے آپ کیوں نظر اتے ہیں :confused:

زونی ۔۔۔۔ میں الف عین کے جال تو کے پڑھنے سے پہلے ہی انکا نام سوچ رہی تھی :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری اور سنجیدگی، میرا مطلب ہے بزرگانہ سنجیدگی - دو متضاد باتیں ہیں۔ سنجیدگی کا لبادہ اوڑھ کر تعبیر پر اپنا رعب ڈالنا چاہ رہے ہوں گے۔ ان سے خوف کھانا تو بہت دور کی بات ہے۔

اور تعبیر الف عین (اعجاز عبید) صاحب اردو محفل کے سینئر ترین رکن ہیں۔ استاد ہیں، نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ اور مزید یہ کہ ان کی تعریف کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں۔ مشفق و محترم ہستی ہیں۔
 

زونی

محفلین
ظفری اور سنجیدگی، میرا مطلب ہے بزرگانہ سنجیدگی - دو متضاد باتیں ہیں۔ سنجیدگی کا لبادہ اوڑھ کر تعبیر پر اپنا رعب ڈالنا چاہ رہے ہوں گے۔ ان سے خوف کھانا تو بہت دور کی بات ہے۔




نو جوانانہ اور بزرگانہ سنجیدگی میں فرق واضح کیا جائے نیز وجوہات اور علامات بھی لکھیں:rolleyes:
 

ظفری

لائبریرین
تعبیر کے ایک سوال پر کہ میں نے کچھ سوالوں کو نظرانداز کردیا تو میں نے دوبارہ وہاں سے دیکھنا شروع کیا ، جہاں سے یہ انٹرویو دوبارہ شروع ہوا تھا ۔ تو سامنے یہ وضاحت طلب سوالات آئے ۔ جن کا میں نے واقعی جواب نہیں دیا تھا ۔ انٹرویو کی مشہوری کی وجہ سے صفحات بہت تیزی سے آگے بڑھ گئے اور میں یہ سوالات دیکھ نہیں سکا ۔ :grin:
جوابات حاضر ہیں ۔ :)

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
آپ مووی میں جس بات کی طرف اشارہ کر رہیں ہیں ۔ وہ ایک بلکل الگ فلسفہ ہے ۔ اور آپ کا یہ سوال اُس فلسفے سے بلکل مختلف نوعیت کا ہے ۔ بہرحال میں اس سوال سے متعلق ابھی تک اس بات پر قائم ہوں کہ " محبت فرصت کا کھیل " ہے ۔

ایک طرف تو آپ ایسا کہ رہے ہیں اور دوسری طرف

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
محبت تو مجھ پر چوبیس گھنٹے ہی سوار رہتی ہے ۔ ۔۔۔۔

محبت کی اتنی بڑی توہیں آپ کی نظر میں رانجھا،مجنون،فرہاد کیا تھے؟ عاشق یا کھلاڑی
یہ محبت کو ہمیشہ وہ والی محبت ہی کیون سمجھا جاتا ہے۔جبکہ میرا تو خیال ہے کہ ہر رشتے کی بنیاد ہی محبت پر ہے۔ اور تو اورخالق کائنات نے بھی اس کائنات کی بنیاد ہی اسی محبت کی وجہ سے رکھی تھی۔آپ کی نظر میں مان اپنی اولاد سے فرصت کا کھیل کھیلتی ہے۔اپنے جواب کی وضاحت کریں کہ آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے اور اپ نے ایسا کیوں کہا؟؟؟؟


بعض باتیں ایسی ہوتیں ہیں ۔ جن کو ایک خاص پیرائے میں کہا جاتا ہے ۔ جس میں نہ صرف مطلب واضع ہوتا ہے بلکہ اسے پڑھ کر صرف لطف بھی آتا ہے ۔ اگر اسی پیرائے میں کی گئی بات کو پھیلا کر بیان کیا جائے تو وہ بات اپنی دلکشی کھو دیتی ہے ۔ بلکل اسی طرح جیسے کسی شعر کو سن کر سمجھنا کچھ اور ہے اور اس کی تشریح کرکے سمجھنا کچھ اور ۔
اب بات آتی ہے کہ میں نے ایسا کیوں کہا کہ " محبت فرصت کا کھیل ہے ۔ " ۔ تو میں آپ کے لیئے یہ چند لائنیں خاص کر لکھ دیتا ہوں کہ اس بات کو پڑھ کر آپ نے سوال اٹھایا ہے ۔
میرا ایسا کہنا کہ " محبت فرصت کا کھیل ہے " ۔ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ میں اسے کسی قسم کے کھیل میں گردانتا ہوں ۔ جو انسان اپنی ضروری ذمہ داریاں نبھاہ رہا ہو ۔ اپنی تعلیم کی تکمیل میں مصروف ہو ، زندگی کے دوسرے شعباجات میں مصروفِ عمل ہو ، کوئی ہدف ، کوئی گول کو حاصل کرنے کے لیئے سر توڑ کوشش کررہا ہو ۔ اسے کہاں سے اتنا وقت میسر آئے گا کہ وہ محبت کی طرف توجہ دے ۔ اس کی پہلی ترجیحات میں سب سے مقدم اس کی وہ ذمہ داریاں ہونگیں جو اس کو ایک اچھے مسقبل کی طرف لیجاتیں ہونگیں ۔
اب ایک ایسا شخص جو ان تمام ترجیحات سے یکسر مبرا ہے ۔ اس کے سامنے کوئی گول یا ہدف نہیں ۔ تعلیم و ہنر سے بہت دور ہے ۔ اس کی ذمہ داریوں میں سونا ، جاگنا ، کھانا پینا ، گپ شپ کرلینا ہی اولین بنیادی اصولوں پر قائم ہے ۔ تو ایسے شخص کی جیب سے کئی کئی نام کے " لوَ لیٹر " نکلیں گے ۔ میرا اشارہ اس رحجان یا رویے کی طرف تھا ۔
محبت انسانی کی فطری خواہشوں میں سے ایک خواہش کا نام ہے ۔ایک سمجھدار انسان محبت کو اپنی زندگی کا حصہ تب بناتا ہے ۔ جب وہ سمجھتا ہے کہ اس خواہش کو پانے کامناسب ترین وقت آگیا ہے ۔( ایسا ہمارے معاشرے میں عموماً بہت کم ہوتا ہے ۔ اسی لیئے میں نے اسے ایک فرصت کے کھیل سے تعبیر کیا ۔ " ) کیونکہ اپنی زندگی کی بنیادی ضرورتوں اور ذمہ داریوں کو پسِ پشت ڈال کر محبت کو ہی اپنی زندگی کا اولین مقصد بنا لینا میری نزدیک کوئی مثبت رویہ نہیں ہے ۔
مجھے امید ہے کہ میرے کہے ہوئے جملے کا مفہوم آپ پر واضع ہوگیا ہوگا ۔ اگر ہوگیا ہے تو ہیر رانجھا ، شیریں فرہاد ، لیلیٰ مجنوں کی کہانیوں کا اصل محرک بھی آپ کے سامنے آگیا ہوگا ۔

اب آپ نے پوچھا ہے کہ محبت کو " رومانی محبت " ہی کیوں سمجھا جاتا ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ عام فہم میں محبت اسی معنوں میں لیا جاتا ہے کہ جب تک یہ بات واضع نہ ہو کہ آپ اس لفظ کا اطلاق کس رشتے پر کر رہے ہیں ۔ کوئی مجھ سے پوچھے " آپ نے کبھی محبت کی " وغیرہ وغیرہ ۔ تو میں اس کا کیا مطلب لوں گا ؟
بہت عرصے قبل کسی نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ " آپ کے نزدیک سب سے اچھا رشتہ " تو میں نے جواب دیا تھا کہ " محبت کا " ۔ پوچھا گیا کہ کیوں ۔ ؟ میں نے کہا کہ " وہ اس لیئے کہ یہ ہر رشتے کی بنیاد ہے اور ہر رشتہ اسی کی بنیادوں پر ہی استوار ہوتا ہے ۔ "

میرا خیال ہے کہ اتنی وضاحت کافی ہے ۔ :)

اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔

پلان کی تھوڑی سی وضاحت پلیزززززز

ہممم ۔۔۔۔ دیکھیں ! انسان کی زندگی سکھ اور دکھ کا امتزاج ہے ۔ جس طرح ایک انسان کی زندگی میں غم اور خوشی کا تناسب گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے ۔ اسی طرح دنیا میں رہنے والوں انسانوں کے بھی سکھ اور دکھ کا تناسب ایک دوسرے سے قطعی مخلتف ہے ۔ یہ سکھ اور دکھ ہی امتحان کی اساس ہے ۔اور اللہ نے اسی پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ یعنی آپ کا یہاں قیام مختصر مدت کے لیئے ہے ۔ یہاں آپ کی آزمائشوں کی بنیاد ہی انہی دو اصولوں پر قائم ہے ۔ اب اپنے دکھوں کو دیکھ کر بغاوت پر اتر جانا یا اپنی خوشیوں کو پا کر اللہ کو بھلا دینا اس امتحان کی کامیابی یا ناکامی کو ظاہر کرتیں ہیں ۔ تو میرا کہنا کہ " اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔ " ۔ کا مقصد یہ تھا کہ اگر انسان اس دنیا میں اللہ کے پلان کو سمجھ کر صبر وتحمل اور شُکر سے کام لے تو ( دنیا میں اس مختصر مدت کے بعد ) اس کے لیئے آنے والی زندگی راحت کا پیغام بھی لیکر آسکتی ہے ۔
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جس میں توقعات اس اصول پر عمل پیراہوتیں ہیں کہ سامنے والی کی استعطاعت اور مجبوریوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔
جی ہاں ۔۔۔ جنسِ مخالف سے دوستی کی جاسکتی ہے ۔ مگر اس میں اس بات کا احتمال رہتا ہے کہ اوپر بیان کیا گیا اصول شاید کارآمد نہ رہے ۔

فشون۔یہ سچ مین سر سے گزر گیا۔ذرا سلیس اردو میں سکھائیں/سمجھائیں
ایک ہی جنس کی دوستی میں یہ بات بڑی واضع ہوتی ہے کہ وہ اپنی اپنی توقعات میں کہاں تک جاسکتے ہیں ۔ اس چیز کی اہمیت کا اس دوستی میں احساس باقی رہتا ہے ۔
جبکہ دو مخالف جنسوں میں دوستی میں اس چیز کی اہمیت کا احساس پس منظر میں چلا جاتا ہے ۔ اور بہت سی نئی توقعات جنم لیتیں ہیں ۔ بس اتنی سی بات ہے ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ دل تو چاہ رہا ہے خوب سارے کمیٹس دوں پر آپ کی سنجیدگی سے خوف آرہا ہے۔ :grin: مجھے آپ کے ابو کی بات بہت اچھی لگی اور کہا کرتے تھے سے کیا مراد ہے؟چار چیزون والا جواب بھی لاجواب ہے۔ اور پسندیدہ سوال اور جواب والے حسے میں سستی کی وجہ سے ایسا کہا یا چالاکی دکھا گئے :grin: میرے لیے 3 الفاط میں تیسرا والا میں رد کرتی ہوں کہ وہ تو ساری دنیا جانتی ہے۔آٹو گراف بھی شاندار تھا۔میرے دو سوال رہ گئے سوچا تھا کہ آپ اگر آپ نے جواب نہین دیے ہونگے تو بیچ میں ڈال دونگی :( کوئی تبصرہ کیوں نہیں کیا کہ کیسا لگا وغیرہ ۔خیریت بدلے بدلے سے آپ کیوں نظر اتے ہیں :confused:

زونی ۔۔۔۔ میں الف عین کے جال تو کے پڑھنے سے پہلے ہی انکا نام سوچ رہی تھی :grin:
آپ کمنٹس دیں ۔ اس میں خوف کی کیا بات ہے ۔ خوف تو وہاں آنا چاہیئے ۔ جہاں کسی بات کو مذاق میں اڑا دیا جائے ۔ سنجیدگی تو اچھی چیز ہے ۔ ;)
آپ ہمیشہ کی طرح بھول گئیں کہ میں نے آپ سے اپنے والد کی وفات کا ذکر کیا تھا ۔ اس لیئے کہا کہ " کہا کرتے تھے " :(
جوابات کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ ۔
ارے آپ کو ایسا کیوں لگا کہ میں بدلا بدلا نظر آرہا ہوں ۔ :eek:
 

تعبیر

محفلین
[ظفری;240637]تعبیر کے ایک سوال پر کہ میں نے کچھ سوالوں کو نظرانداز کردیا تو میں نے دوبارہ وہاں سے دیکھنا شروع کیا ، جہاں سے یہ انٹرویو دوبارہ شروع ہوا تھا ۔ تو سامنے یہ وضاحت طلب سوالات آئے ۔ جن کا میں نے واقعی جواب نہیں دیا تھا ۔ انٹرویو کی مشہوری کی وجہ سے صفحات بہت تیزی سے آگے بڑھ گئے اور میں یہ سوالات دیکھ نہیں سکا ۔ :grin:
جوابات حاضر ہیں ۔ :)

شکریہ جی کہ آپ نے میرے کہنے کو اتنی اہمیت دی ۔ہا ہا ہا :grin: اور یہاں بھی انٹرویو لینے والی کی مشہوری اور مصروفیت کی وجہ سے کل میں بھی اس کے جواب حاضر نہ کر سکی۔


میرا خیال ہے کہ اتنی وضاحت کافی ہے ۔ :)

کافی تو کیا چائے،کیک،بسکٹ بھی ہے :grin:
 

تعبیر

محفلین
آپ کمنٹس دیں ۔ اس میں خوف کی کیا بات ہے ۔ خوف تو وہاں آنا چاہیئے ۔ جہاں کسی بات کو مذاق میں اڑا دیا جائے ۔ سنجیدگی تو اچھی چیز ہے ۔ ;)
آپ ہمیشہ کی طرح بھول گئیں کہ میں نے آپ سے اپنے والد کی وفات کا ذکر کیا تھا ۔ اس لیئے کہا کہ " کہا کرتے تھے " :(
جوابات کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ ۔
۔ :eek:


اچھاااااا تو آپ اجکل تبھی سنجیدہ سنجیدہ ہیں :) یہ ہمیشہ کی طرح کیا مطلب۔مین اور کیا کیا بھولی ہوں :eek: نہیں believe me میں نے آپ کی اور اپنی ساری بات دہرا لی پر یاد نہین ایا۔اب میں کہوں کہ شاید آپ بھول گئے کہ آپ کا انٹرویو دو لوگون نے لیا ہے۔یہ بات کہتے ہوئے امن ایمان تو یاد نہیں آرہی تھی۔ اللہ آپ کے والد محترم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس مین جگہ دیں (آمین)

شمشاد،زونی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کی موجودگی سے خوب رونق رہی یہاں
 

امن ایمان

محفلین
ارے نہیں ۔۔۔ اس کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا برا نہیں مانتیں ۔ آپ خود ہی دیکھیں کہ انہیں نے کتنے انٹرویوز کے تھریڈ اوپن کیئے تھے اور ظاہر ہے کہ کن کن سے رابطہ کیا ہوگا اور کتنی جگہ انہیں‌ مایوسی بھی ہوئی ہوگی ۔ مگر انہوں نے اس کا بھی اظہار نہیں کیا ۔ مگر آپ فکر نہ کریں ۔ وہ اپنے پیا کی سدھار گئیں ہیں ۔ اب یہاں نہیں آتیں ۔ ;)


ہمممم ظفری پیا دیس سدھاری ہوں۔۔۔اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ دنیا چھوڑ کر جارہی تھی جو واپس ہی نہیں آؤں گی۔ :w


تبعیر۔۔>>> ابھی جلدی میں ہوں۔۔رات کو انشاءاللہ تفصیل سے جواب لکھوں گی۔۔۔ابھی کہ لیے صرف اتنا کہ مجھے کچھ معاملوں میں واقعی شراکت پسند نہیں۔۔لیکن جہاں تک انٹرویوز کی بات ہے تو مجھے آف ٹاپک جواب برے لگتے تھے۔۔لوگوں کی شرکت نہیں۔


سارہ اور خاص طور پر ماوراء آپ کا بہت شکریہ۔۔۔۔آپ کا خلوص اور اپنائیت مجھے اچھی لگی۔ :f
 

ظفری

لائبریرین
ہائے اللہ ۔۔۔ امن اپ آج یہاں کیسے ۔۔۔۔ :grin:
جی تو چاہتا ہے کہ پیا کے دیس میں آپ کو اتنا پیار ملے کہ ہماری یاد آئے ہی نا ۔ مگر کبھی کبھی منافقت کرنے کو بھی جی چاہتا ہے کہ اسی طرح کبھی کبھار آپ یہاں‌ بھی چکر لگاتیں رہا کریں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آمین
 

امن ایمان

محفلین
شکریہ ظفری۔۔واقعی پیار گھر کو اور انسان کو مکمل کردیتا ہے۔۔۔میں انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ یہاں پھر سے کچھ وقت ضرور گزرا کروں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ پہلی محبت کبھی نہیں بھولتی۔۔۔اردو ویب میرا پہلی نظر کا پیار ہے۔ :grin: جو بھولے نہیں بھولتا۔


شمشاد چاء بہتت شکریہ۔ :m

ہمممم اس کے بعد جواب آف ٹاپک ہوجائیں گے۔۔۔ظفری کا تھریڈ خراب نہیں ہونا چاہیے۔ اوہ ہاں یاد آیا۔۔تعبیر ویسے تو انٹرویو کا اختتام کرچکی ہیں۔۔۔لیکن اگر وہ چاہیں تو باقاعدہ اختتام میرے ان سوالات سے کردیں۔۔جیسے میں نے باقی اراکین کا کیا تھا۔ اگر وہ اور ظفری چاہیں۔۔۔ورنہ کوئ گل نہیں۔ :m
 
Top