ارے ۔۔ آپ کو یہ کیسے اندازہ ہوا ۔ ؟ ۔۔۔ آپ پوچھیئے ۔ ہم نے تو ابھی صحیح شروعات ہی نہیں کی ہے ۔اب بتائیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔نئے سوالات پوچھوں یا آپ تھک گئے ہیں۔(آثار تو کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں )
ضرور کیجیئے ۔ آج کل مجھے بھی بحث کرنے کا دورہ پڑا ہوا ہے ۔ظفری مجھے آپ کے محبت والے جواب پے کافی بحث کرنی ہے۔
اور آپ نے دو موویز کا لکھا ہے۔ انہیں آپ نے بار بار کیوں دیکھا ہے ؟؟؟مجھے تو باڈی گارڈ میں صرف witney houstan کے گانے کے علاوہ کچھ خاص نہیں لگا اور ستیا میں بس بعد میں ناس لگانے کی دیر ہے
پہلی بات تو یہ کہ جب میں امریکہ آیا تو یہ مووی تھیٹر میں لگی ہوئی تھی ۔ یہ 1992 کا زمانہ تھا ۔ ( 1892 کا نہیں ۔ ) اس لیئے اس مووی کو جب بھی دیکھتا ہوں مجھے امریکہ میں اپنے اوائل کے دن یاد آجاتے ہیں ۔ یا یوں کہہ لیں مجھے جب امریکہ میں اپنی بے فکری کے دن یاد کرنے ہوتے ہیں تو میں یہ مووی دیکھ لیتا ہوں ۔
سیکنڈ یہ کہ اس مووی میں ، جو بات میں سمجھا ہوں وہ یہ کہ دو انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ ان کے پاس وہ تمام وسائل ہوتے ہیں ۔ جن کے ذریعے وہ محبت کو شادی کے بندھن میں بھی باندھ سکتے ہیں ۔ مگر ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔ محبت اپنی جگہ ہے ۔ ( جو کسی خاص چیز کی کشش کے تحت وجود میں آئی ) مگر حقیقت یہ بات باور کراتی ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے مخلتف مزاجوں کے تغیرات اور پھر اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دیر تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا نہیں سکتے ۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ زندگی کو تلخ بنانے کے بجائے ، جدائی کو ترجیح دی جائے تاکہ دونوں کے دلوں میں محبت ہمیشہ قائم رہے ۔ ( میں نے اسی مووی کا ایک گانا موسیقی کے فورم پر لوڈ کیا ہے ۔ اس کے لیرکس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ مووی کی کہانی کیا ہے ) ۔
" ستیا " ایک انڈر ورلڈ کا ایک ایسا کردار ہے ۔ جو عموماً ہمارے معاشرے میں آجکل بہت عام ہے ۔ جب انسان کی دسترس سے عام آسائشیں دور ہوجائیں تو وہ پھر منفی راستے پر نکل پڑتا ہے ۔ میں نے اس مووی میں دیکھا کہ منفی راستے پر نکلنے کے بعد ، مثبت راستے پر چلنے سے زیادہ مشکلات پیش آتیں ہیں ۔ اس لحاظ سے مجھے اس کہانی میں ایک ایسی جہدوجہد کا پتا لگا ۔ جس کا اختیام صرف بردبادی اور دردناک موت تھا ۔ اس لیئے مجھے یہ کہانی اس نوعیت کے اعتبار سے اچھی لگی کہ اس کا تعلق حقیقی دنیا سے تھا ۔