انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

تعبیر

محفلین
میں بعد میں پڑھنے کے بعد کمنٹس دونگی اگر آج دوبارہ آنا ہوا تو ورنہ کل۔ انشاءاللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس طرح اگر ایک ایک سوال جواب ایک ایک دن کے بعد پڑھا اور لکھا جانے لگا تو انٹرویو اگلی صدی تک تو چلے گا۔ کیا خیال ہے؟
 
تعبیر

محفلین
میں تو تقریباً روز کے سوالات کا روز ہی جوابات دے رہا ہوں ۔ :eek:
کہیں آپ کا اشارہ مہوش علی صاحبہ کی طرف تو نہیں ہے ۔ ;)

وہ ہی جوابات دیتے ہیں جو دل کرتا ہے۔اکثر تو گول کر جاتے ہیں :rolleyes:

ہی ہی ہی نہیں ہم اشارہ نہیں کرتے direct attack کر دیتے ہیں۔ویسے آپ اشاروں میں کیا باور کرانا چاہ رہے ہیں :confused:

پتا نہیں آپ نے میرے جواب سے کیا نتیجہ اخذ کرلیا ۔ کم از کم اس کی وضاحت تو آپ کرتیں ناں ۔ :eek:
میرا خیال ہے کہ آپ پوری مووی کے ظاہری پس منظر کو دیکھ رہیں ہیں ۔ جبکہ میں اس مووی میں موجود فلسفے کی بات کررہا تھا ۔ کہ رشتوں کو قائم رکھنے کے لیئے کبھی کبھی جدائی کا طوق بھی گلے میں ڈالنا پڑتا ہے ۔ لگتا ہے میں‌ نے اتنی لمبی چوڑی جو تقریر کی تھی ۔ وہ سب سر سے گذر گئی ۔ :grin:

دراصل میں آپ کی پوست کو quote نہیں کرنا چاہ رہی تھی اور نہ ہی زیادہ کمنٹس ،کہ مجھے لگا کہ اس سے صرف انٹرویو کرنے والا اور دینے والا ہی enjoy کرتےہیں جبکہ باقی channel change کر دیتے ہیں ;) اچھا تو جناب آپ نے وہاں کہا

شادی کے بعد اپنے مخلتف مزاجوں کے تغیرات اور پھر اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دیر تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا نہیں سکتے ۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ زندگی کو تلخ بنانے کے بجائے ، جدائی کو ترجیح دی جائے تاکہ دونوں کے دلوں میں محبت ہمیشہ قائم رہے

اب مجھے صحیح سے مووی یاد نہیں میں نے forward کر کے دیکھے تھی ۔اوپر quoted lines سے مجھے یہ تاثر لگا کہ وٹنی(ہیروئن) اپنے husband کو چھوڑ دیتی ہے اب confusion یہ ہے کہ میں ساری بات شادی کے بعد کو لیکر سوچ رہی تھی۔اس لیے مجھے لگا کہ اگر نہ نبھ سکے تو sepration/divorce مغرب میں تو صحیح ہے پر ہمارے معاشرے میں ایسا ممکن نہیں۔ کیا اب بھی آپ کی تقریر ضاٰئیع گئی یا میں صحٰیح سمجھی :)

جن کے پاس وقت فالتو ہوتا ہے ۔ وہ ضرور مووی دیکھ کر ٹائم پاس کرتے ہونگے ۔ مگر میں‌ جو بھی مووی دیکھتا ہوں ۔ اس کے مرکزی خیال سے مووی دیکھنے سے پہلے واقف ہونے کی کوشش کرتا ہوں ، تا کہ اگر مووی بے مقصد ہو تو وقت ضائع کرنے سے بچ جاؤں ۔ ;)

ڈانٹے تو نہیں نا۔اب میرے پاس آپ جیسی سوچ تو نہین ہے نا تو ظاہر ہے میں ٹائم ہی ضائیع کروں گی :grin:
 
تعبیر

محفلین
آپ مووی میں جس بات کی طرف اشارہ کر رہیں ہیں ۔ وہ ایک بلکل الگ فلسفہ ہے ۔ اور آپ کا یہ سوال اُس فلسفے سے بلکل مختلف نوعیت کا ہے ۔ بہرحال میں اس سوال سے متعلق ابھی تک اس بات پر قائم ہوں کہ " محبت فرصت کا کھیل " ہے ۔ ;)

ایک طرف تو آپ ایسا کہ رہے ہیں اور دوسری طرف

محبت تو مجھ پر چوبیس گھنٹے ہی سوار رہتی ہے ۔ ;) ۔۔۔۔ :grin:

محبت کی اتنی بڑی توہیں :eek: آپ کی نظر میں رانجھا،مجنون،فرہاد کیا تھے؟ عاشق یا کھلاڑی :confused:
یہ محبت کو ہمیشہ وہ والی محبت ہی کیون سمجھا جاتا ہے۔جبکہ میرا تو خیال ہے کہ ہر رشتے کی بنیاد ہی محبت پر ہے۔ اور تو اورخالق کائنات نے بھی اس کائنات کی بنیاد ہی اسی محبت کی وجہ سے رکھی تھی۔آپ کی نظر میں مان اپنی اولاد سے فرصت کا کھیل کھیلتی ہے۔اپنے جواب کی وضاحت کریں کہ آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے اور اپ نے ایسا کیوں کہا؟؟؟؟

::: آپ کی اپنی کوئی فلاسفی
اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔

پلان کی تھوڑی سی وضاحت پلیزززززز

::: وہ کونسا لفظ ہے جو آپ کی Dictionary میں بلکل نہیں پایا جاتا

" نہیں " ۔۔۔ :grin:

ارے آپ کہیں غلطی سے قیصرانی کی ڈکشنری تو اٹھا کر نہیں لے آئے :grin:

کیوں؟؟؟ کیا آپ نے غالب کا یہ شعر نہیں سنا

اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی
ہوتا ہے شوق غالب انکی نہیں نہیں پر

کیا سچ میں اپ کو کبھی بھی ایسا نہیں لگا کہ نہیں زندگی میں ضروری ہے؟؟؟

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جس میں توقعات اس اصول پر عمل پیراہوتیں ہیں کہ سامنے والی کی استعطاعت اور مجبوریوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔ :)
جی ہاں ۔۔۔ جنسِ مخالف سے دوستی کی جاسکتی ہے ۔ مگر اس میں اس بات کا احتمال رہتا ہے کہ اوپر بیان کیا گیا اصول شاید کارآمد نہ رہے ۔ ;)

فشون۔یہ سچ مین سر سے گزر گیا۔ذرا سلیس اردو میں سکھائیں/سمجھائیں :confused: :(
 
تعبیر

محفلین
اس طرح اگر ایک ایک سوال جواب ایک ایک دن کے بعد پڑھا اور لکھا جانے لگا تو انٹرویو اگلی صدی تک تو چلے گا۔ کیا خیال ہے؟

یقین مانیں شمشاد بھائی ۔۔۔ میں بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہا ہوں ۔ ;)

یہ مجھ سے مخاطب ہیں آپ دونوں حضرات تو میرا جواب ہے کہ

اور بھی کام ہیں زمانے میں محفل کے سوا

مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں ظفری ظفری نہیں بہادر شاہ ظفرہی ہوں اور میں انکی تاریخ نگار۔ (یہ لفظ صحیح ہے نا)

میں نے اسی لیے پہلے پوچھا تھا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ مجھے کوئی اور ممبر ڈھونڈ کر دیں اب :)
 
تعبیر

محفلین
نئے سوالات

*~* بچپن،جوانی،بڑھاپا آپ کی نظر میں

*~* جب دل اور دماغ کی جنگ ہو تو جیت کس کی ہوتی ہے

*~*اپ کا پسندیدہ چینل اور آپ کس قسم کے پروگرام دیکھتے ہیں

*~*آپ نے کہا کہ اپ کوقدرتی مناظر پسند ہیں تو انہیں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے

Deserts ,Beaches,Gardens,Mountains ,rains ( سوری مجھے صحیح اردو الفاظ نہیں مل رہے)

*~* idea about relaxation

*~*ایک خیال جو اکثر تنہائی میں آتا ہے۔

*~* اپکی نطر میں سائنس کی بہترین ایجاد اور کیوں؟

*~* پسندیدہ اسلامی شخصیت

*~* فرض کریں کہ آپ کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملتا تو آپ کس پارٹی کو جوائن کرتے اور آپ کا انتخابی نشان کیا اور کیوں ہوتا ؟

*~*اپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپ کو موقع ملے تو آپ صحت سے related کچھ پاکستان میں کرنا چاہینگے تو اس ہاسپٹل/ٹرسٹ کا کیا نام ہو گا

*~*زندگی سے ابتک کیا سبق سیکھا
 
شمشاد

لائبریرین
یہ مجھ سے مخاطب ہیں آپ دونوں حضرات تو میرا جواب ہے کہ

اور بھی کام ہیں زمانے میں محفل کے سوا

مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں ظفری ظفری نہیں بہادر شاہ ظفرہی ہوں اور میں انکی تاریخ نگار۔ (یہ لفظ صحیح ہے نا)

میں نے اسی لیے پہلے پوچھا تھا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ مجھے کوئی اور ممبر ڈھونڈ کر دیں اب :)

میں تو بہادر شاہ ظفر سے مخاطب تھا، ظفری کا پتہ نہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
وہ ہی جوابات دیتے ہیں جو دل کرتا ہے۔اکثر تو گول کر جاتے ہیں :rolleyes:

ہی ہی ہی نہیں ہم اشارہ نہیں کرتے direct attack کر دیتے ہیں۔ویسے آپ اشاروں میں کیا باور کرانا چاہ رہے ہیں :confused:
آپ شروع سے دیکھیں کہ شاید ایک آدھ پارٹ ہی آپ کے سوال کا مس ہوا ہو ۔ ورنہ میں نے تو ہر سوال کا جواب دیا ہے ۔ ہاں کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ اپنی مرضی کا جواب چاہ رہیں ہوں ۔ ;)
میں واضع طور پر کچھ باور کرسکتا نہیں ۔ اشاروں میں کیا باور کرا سکوں گا ۔ :grin:

اب مجھے صحیح سے مووی یاد نہیں میں نے forward کر کے دیکھے تھی ۔اوپر quoted lines سے مجھے یہ تاثر لگا کہ وٹنی(ہیروئن) اپنے husband کو چھوڑ دیتی ہے اب confusion یہ ہے کہ میں ساری بات شادی کے بعد کو لیکر سوچ رہی تھی۔اس لیے مجھے لگا کہ اگر نہ نبھ سکے تو sepration/divorce مغرب میں تو صحیح ہے پر ہمارے معاشرے میں ایسا ممکن نہیں۔ کیا اب بھی آپ کی تقریر ضاٰئیع گئی یا میں صحٰیح سمجھی :)
آپ مووی دوباری دیکھیں ۔ ( اگر وقت ہے تو ) ;)

ڈانٹے تو نہیں نا۔اب میرے پاس آپ جیسی سوچ تو نہین ہے نا تو ظاہر ہے میں ٹائم ہی ضائیع کروں گی :grin:
میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں آپ کو ہی یہ کہہ رہا ہوں ۔ میرا ایک جنرل ویو تھا ۔ اسی کی بات کی تھی ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
*~* بچپن،جوانی،بڑھاپا آپ کی نظر میں
بے فکریاں ، بے لگام خواہشیں ، بے فکریاں اور بے لگام خواہشوں کا نتیجہ

*~* جب دل اور دماغ کی جنگ ہو تو جیت کس کی ہوتی ہے
جو بھی دلیل کو پہلے قبول کرلے ۔

*~*اپ کا پسندیدہ چینل اور آپ کس قسم کے پروگرام دیکھتے ہیں

میں زیادہ تر ٹاک شو دیکھتا ہوں ۔

*~*آپ نے کہا کہ اپ کوقدرتی مناظر پسند ہیں تو انہیں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
جس کی رچنا اتنی سُندر ، وہ کتنا سُندر ہوگا ۔

*~* idea about relaxation
خاموشی

*~*ایک خیال جو اکثر تنہائی میں آتا ہے۔
یہ جان تو دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
( پتا نہیں شعر صحیح لکھا ہے کہ بھی نہیں ۔ خیر آج کل یہاں جویریہ نہیں ہے ۔ جان بخشی ہوسکتی ہے ۔ ;) )

*~* اپکی نطر میں سائنس کی بہترین ایجاد اور کیوں؟
پہیہ ۔۔۔ جس سے انسانی مشینی تخلیقات کا آغاز شروع ہوا ۔

*~* پسندیدہ اسلامی شخصیت
غازی صلاح الدین ایوبی

*~* فرض کریں کہ آپ کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملتا تو آپ کس پارٹی کو جوائن کرتے اور آپ کا انتخابی نشان کیا اور کیوں ہوتا ؟
میں اپنی پارٹی خود ہی بناکر الیکشن میں حصہ لیتا ۔ ;) ۔۔۔ انتخابی نشان میں‌ لوٹے کے علاوہ ہر نشان قبول کرلیتا ۔ اور اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ۔ :)

*~*اپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپ کو موقع ملے تو آپ صحت سے related کچھ پاکستان میں کرنا چاہینگے تو اس ہاسپٹل/ٹرسٹ کا کیا نام ہو گا
یہ تو آپ نے صدیوں کا حساب مانگ لیا ۔ ابھی تو سفر بھی نہیں شروع کیا ہے ۔ جب اس کا وقت آئے گا تو سوچ لیں گے ۔ :)

*~*زندگی سے ابتک کیا سبق سیکھا
مجھ سے پوچھتے کیا ہو ، زندگی کے بارے میں ۔
اجنبی بتلائے کیا ، اجنبی کے بارے میں
 
تعبیر

محفلین
اوہ تو آپ محبت پر بحث نہین چاہتے :eek:
نہیں پلیز اتنی سنجیدہ مووی میں دوبارہ نہیں دیکھ سکتی۔ ہا ہا ہا میں جواب بھلا اپنی مرضی کے جواب کیسے چاہ سکتی ہوں۔ :grin:

میں نے سوچا تھا کہ آپ قدرتی مناظر میں ہر ایک کا الگ الگ ایک لائن میں جواب دینگے۔اپ کے شعر کے دوسرے مصرعے میں یوں کی جگہ یہ ہے میرے خیال سے۔

باقی کے سوال بعد میں
 
ظفری

لائبریرین
یہ انٹرویو ہے یا اعمال نامہ کہ ختم ہی ہونےمیں نہیں آرہا۔۔۔۔۔۔۔۔:p:p
:grin: :grin: :grin: ۔۔۔ ابھی آپ نے یہی انٹرویو دیکھا ہے ۔ ذرا اسی فورم کے مذید اوراق تو پلٹئے پھر معلوم ہوگا کہ میرا یہ انٹرویو اعمال نامہ ہے یا دوسرے شیطان کی آنت ۔ :grin: :grin: :grin:
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو میں آپ کا ڈھیر سارا شکریہ کہ آپ نے میرے کہنے پر یہ انٹرویو دیا۔اپنے لیے اور ہمارے لیے اتنا ٹائم نکالا۔ اگر میرا کوئی کمنٹ یا سوال برا لگا ہو جس کو آپ مروتاً نہ کہ سکے ہوں تو نادان سمجھ کر معاف کر دیجیے گا۔دعا ہے کہ آپ یونہی اپنی presence سے محفل کو چار چاند لگاتے رہین،مسکراہٹین اور معلومات بکھیرتے رہیں۔ سوال تو بہت ہیں پر ہر چیز کا آغاز کے ساتھ انجام بھی ضروری ہے تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مین اپ سے اجازت چاہوں گی۔ کافی اچھا وقت گزرا اپ کے ساتھ کافی سیکھنے کا موقع بھی ملا ۔جس کے لیے بہت بہت بہت شکریہ

اختتامی سوال

* اپکی نظر میں کامیاب زندگی کا راز؟

*کیا چیز آپ کے لیے بہت معنی رکھتی ہے

*کس چیز سے جلدی تھک جاتے ہیں

*وہ کونسی چار چیزین ہین جو اپ کے خیال میں انسان کے پاس لازمی ہونی چاہییں۔(روٹی،کپڑا،مکاں) کے علاوہ

*تعریف اور خوشامد مین فرق کیسے کیا جا سکتا ہے۔

*کیا کھویا کیا پایا اگر یہ سوال محفل کے حوالے سے پوچھا جائے تو

*محفل کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں تو (۔کیا ہونا چاہیے یا کیا نہیں)

*میرے بارے میں words 3

*بزرگوں کی کہی ہوئی کوئی اچھی بات۔نصیحت یا کہیں بھی پڑھی ہوئی اچھی بات جو آپ یہاں شیئر کرنا چاہئیں

* پوچھے گئے سوالوں میں اپ کو سب سے دلچسپ سوال کونسا لگا اور کیوں

* اپنا کونسا جواب بہت پسند آیا چاہیں تو وجہ بھی بتا دیں

* آٹوگراف یا کوئی بھی بات جو آپ کہنا چاہیں

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ :)
 
Top