انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ایک اور سوال

عمر کا کون سا دور سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟

بچپن کا ۔۔۔۔ اور کیوں ۔؟ ۔۔ وہ اس لیئے کہ اُس دور میں جو بھی خواب اور خواہشیں ہوتیں ہیں ۔ بعد میں آنے والی زندگی کے برعکس اُن کی تعبیر اور تکمیل آسان ہوتی ہے ۔
 
امن ایمان

محفلین
میں تو اپنی ناراضگی کب کی ختم کر چکا ۔۔۔ اور جن لوگوں سے میری ناراضگی ہوجاتی ہے ۔ میں ان سے زیادہ دیر خفا بھی نہیں رہ سکتا ۔۔ ورنہ سب کو خوش رکھنے کا میرا اپنا نظریہ غلط ہوجائے گا ۔

اچھی بات ہے۔ : )

اور روتے چہرے سب کو اس وقت اچھے لگتے ہیں ۔ جب وہ خود روتے ہیں ۔

آپ کا جواب بہت بہت اچھا ہے۔واقعی ایسا ہی تو ہوتا ہے۔

آپ کی پسند کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔

ہ آپ خود بھی شاعری کرتے ہیں تو۔۔یہاں کچھ شئیر کریں گے۔۔؟

ہ کوئی آل ٹائم فیورٹ غزل یا نظم۔؟

ظفری مجھے ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ مہینے نیٹ سے دور ہونا ہے۔۔اس لیے میں اب شاید یہاں نہیں آسکوں گی۔ لیکن مجھے امید ہے کہ محب اور افتخار راجہ صاحب اس تھریڈ کو آگے بڑھائیں گے۔ مجھے افسوس رہے گا کہ میں آپ سے اپنی بات چیت مکمل نہیں کرسکی۔ : (
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
کوئی بات نہیں امن ایمان ، ظفری کے معاملے میں تو یہ میرا فرض ہے اور میں تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تمہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔

نہیں محب آپ نے کسی جگہ میرا ساتھ نہیں دیا تھا۔۔ :evil: ۔۔آپ نے صرف اس تھریڈ میں کچھ سوال پوچھے ہیں۔۔۔ورنہ باقی سب انٹرویوز میں تو کچھ کمنٹس دیے اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر ابھئ یہ تھریڈ آپ کے حوالے۔ چاہیں تو میری چیٹنگ (Not Chatting) کرسکتے ہیں۔ : )
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری آپ نے جو تعلیم حاصل کی وہ پاکستان سے ہی حاصل کی یا غیر ملک سے؟

آپ اس ادارے میں کیسے پہنچے؟ اور کیا آپ نے اس ادارے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کی تھی؟
 
ظفری

لائبریرین
ہ آپ خود بھی شاعری کرتے ہیں تو۔۔یہاں کچھ شئیر کریں گے۔۔؟

ہممم ۔۔۔ ایک تازہ غزل پیش ہے ۔ اب جیسی بھی ہے شئیر کررہا ہوں ۔ :wink:

معرکہِ عشق میں کسی کا خیال کیا کرتے
ہتھیار جو اٹھا لایا اس سے سوال کیا کرتے

بندشیں ایسی تھیں کہ چپ ہار کے بیٹھ گئے
شکستہ کشتی پر طوفان میں کمال کیا کرتے

بجھ جاتا تھا جو ہوا کے ایک جھونکے سے
ایسے چراغ کو آندھیوں میں نڈھال کیا کرتے

ترکِ تعلق ہی بنالی ہو جس نے رسم اپنی
بار بار تعلقات اس سے بحال کیا کرتے

سورش میرے عقب سے ہی اٹھی تھی ظفر
سامنے دشمنوں کے رکھ کر ڈھال کیا کرتے​

ہ کوئی آل ٹائم فیورٹ غزل یا نظم۔؟

جب بھی ہنسنے کے زمانے آئے
زخم پھر یاد پرانے آئے

بڑا ان کو منایا تھا ہم نے
روٹھ جانے کے بہانے یاد آئے

پھر مجھے ٹوٹ کے چاہا اس نے
پھر بچھڑنے کے زمانے یاد آئے

مسکرا کر ہمیں ملنے والے
زندگی بھر کو رُلانے آئے

کتنی محروم تھیں نیندیں ان کی
خواب بھی جن کو جگانے آئے

تیری چاہت نے ٹہرنے نہ دیا
راہ میں کتنے ٹھکانے آئے

تُو نہیں ہے تو ہوا کا جھونکا
گھر کی زنجیر ہلا نے آئے

نہ دل جلا ہے نہ جلے ہیں خیمے
آپ کیوں جشن منانے آئے

اس اُمید پہ جاگوں یارو
اب وہ کس وقت نہ جانے آئے

راس آیا جن کو صحرا محسن
ان کی قسمت میں خزانے آئے​

ظفری مجھے ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ مہینے نیٹ سے دور ہونا ہے۔۔اس لیے میں اب شاید یہاں نہیں آسکوں گی۔ لیکن مجھے امید ہے کہ محب اور افتخار راجہ صاحب اس تھریڈ کو آگے بڑھائیں گے۔ مجھے افسوس رہے گا کہ میں آپ سے اپنی بات چیت مکمل نہیں کرسکی۔

اب تو آپ کے ساتھ میری بھی سیاسی وجوہات ۔۔ معاف کیجیئے گا ۔۔ ذاتی وجوہات ختم ہوگئیں ہیں ۔ امید ہے آپ پھر سے یہاں سرگرم ہونگیں ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری آپ نے جو تعلیم حاصل کی وہ پاکستان سے ہی حاصل کی یا غیر ملک سے؟

میں نے یہ تعلیم یہیں امریکہ سے حاصل کی ہے ۔ پاکستان سے میں یہاں ایف ایس سی کرکے آیا تھا ۔

شمشاد نے کہا:
آپ اس ادارے میں کیسے پہنچے؟ اور کیا آپ نے اس ادارے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کی تھی؟

نہیں ایسی بات نہیں تھی ۔ میرے وہم وگمان میں بھی یہ نہیں تھا کہ میں کبھی اس ادارے سے منسلک بھی ہونگا ۔ مگراوائل میں کالج میں میرا رحجان دیکھ کر ایک انڈین حسینہ نے میری اس طرف توجہ مبذول کروائی اور پھر کمپیوٹر سائنس کے ابتدائی سمسٹر کے بعد میں اس طرف آگیا ۔ :wink:
 
اجنبی

محفلین
ظفری ! ہم بھی آ رہے ہیں ۔ :lol:
ابھی تمہارا انٹرویو پڑھتا ہوں ۔
تیار رہو ۔۔۔۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
ویلکم بیک !

ظفری آپ کو یہاں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔اور آپ کی اپنی لکھی ہوئی غزل بھی بہت زبردست تھی۔ : )

ابھی آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی درخواست رکھ رہی ہوں۔۔۔۔
محب نے مجھے لغت پر کام کرنے کے لیے دیا ہے۔۔ یقین کریں ابھی صرف ففٹی ورڈز لکھے ہیں۔۔اور سر اوپر نیچے کرکر کے دکھنے لگا ہے۔۔۔میں اور کچھ بھی سوچنےکی پوزیشن میں نہیں ہوں آپ مجھے تھوڑا سا اور وقت دے دیں پلیززز۔۔۔۔میں بہت آرام و سکون سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ اس لیے جیسے ہی لغت کا کام ختم ہوتا ہے۔۔۔میں یہاں آجاؤں گی۔۔۔مجھے امید کہ آپ کو میرا اس طرح کہنا بُرا نہیں لگے گا۔
میری یہی معذرت باقی سب اراکین کے لیے بھی۔ بہت جلد انشاءاللہ بات ہوگی۔
 
امن ایمان نے کہا:

توبہ ہے یعنی نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے میں تو ہر جگہ ہی بدنام ہوں مدد کروں تو بھی نہ کروں تو بھی ۔ جیا کے دھاگے پر گیا تھا اور باتوں باتوں میں شمشاد اور زکریا کی عمر کا پتہ لگایا ہی تھا کہ جیا نے میری تحقیق کے سامنے بند باندھ دیا۔ حجاب سے پوچھا سوال تو اس نے پرانے بدلے چکاتے ہوئے جواب ہی نہ دیا۔ شمشاد البتہ جواب پر جواب دے رہے ہیں مگر انہیں بھی ہر جگہ ہونا ہوتا ہے تو خیال کرنا پڑتا ہے اور اب ستم بالائے ستم میرا نام لگا دیا کہ میں نے مصروف کر دیا ہے یعنی جن جن کے انٹر ویو ہو رہے ہیں اور ہونے ہیں وہ سب اجتماعی بددعائیں دے رہے ہوں گے مجھے۔

ویسے امن فکر نہ کرو ظفری کا انٹر ویو سنبھالنے کے لیے کئی لوگ ہیں اور تو اور قدیر بھی آگیا ہے۔ :wink:
 
ظفری بیرون ملک رہتے ہوئے اور اتنے عرصہ سے کیسے اردو اور روایات سے تعلق جوڑے رکھا ہے۔ عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کوئی نو عمری میں باہر چلا جائے اور طویل عرصہ وہاں رہے تو اس میں بہت سے عادات وہاں کی آ جاتی ہیں اور ملک سے اس کا رشتہ واجبی سا رہ جاتا ہے خاص طور پر زبان اور ادب سے تقریبا کٹ جاتا ہے۔ انگریزی زبان ہو تو پھر تو اردو ادب اور شاعری کی طرف دھیان شاذ و نادر ہی جاتا ہے۔ کیا محرکات اور اسباب رہے جن کی وجہ سے تمہارا رشتہ زبان اور ادب سے اتنا گہرا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ویلکم بیک !

ظفری آپ کو یہاں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔اور آپ کی اپنی لکھی ہوئی غزل بھی بہت زبردست تھی۔ : )

ابھی آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی درخواست رکھ رہی ہوں۔۔۔۔
محب نے مجھے لغت پر کام کرنے کے لیے دیا ہے۔۔ یقین کریں ابھی صرف ففٹی ورڈز لکھے ہیں۔۔اور سر اوپر نیچے کرکر کے دکھنے لگا ہے۔۔۔میں اور کچھ بھی سوچنےکی پوزیشن میں نہیں ہوں آپ مجھے تھوڑا سا اور وقت دے دیں پلیززز۔۔۔۔میں بہت آرام و سکون سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ اس لیے جیسے ہی لغت کا کام ختم ہوتا ہے۔۔۔میں یہاں آجاؤں گی۔۔۔مجھے امید کہ آپ کو میرا اس طرح کہنا بُرا نہیں لگے گا۔
میری یہی معذرت باقی سب اراکین کے لیے بھی۔ بہت جلد انشاءاللہ بات ہوگی۔

کوئی بات نہیں امن ۔۔ آپ اپنا پورا وقت لیں ۔ کوئی برا نہیں منائے گا ۔۔۔ ہاں میں ذرا محب کو دیکھ لوں کہ اپنا انٹرویو کروا کر دوسروں کے انٹرویوز سبوتاش کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ یہ لغت کا کام تمہیں دینا ہی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ :twisted:
اور غزل کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
،،،،،،ابھی آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی درخواست رکھ رہی ہوں۔۔۔۔
محب نے مجھے لغت پر کام کرنے کے لیے دیا ہے۔۔ یقین کریں ابھی صرف ففٹی ورڈز لکھے ہیں۔۔اور سر اوپر نیچے کرکر کے دکھنے لگا ہے۔۔۔میں اور کچھ بھی سوچنےکی پوزیشن میں نہیں ہوں آپ مجھے تھوڑا سا اور وقت دے دیں پلیززز۔۔۔۔۔۔۔

کہا بھی تھا کہ امن کو لغت کا کام نہ دیں۔ مجھے معلوم ہے یہ مشکل اور بہت خشک کام ہے۔
 
ظفری نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
ویلکم بیک !

ظفری آپ کو یہاں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔اور آپ کی اپنی لکھی ہوئی غزل بھی بہت زبردست تھی۔ : )

ابھی آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی درخواست رکھ رہی ہوں۔۔۔۔
محب نے مجھے لغت پر کام کرنے کے لیے دیا ہے۔۔ یقین کریں ابھی صرف ففٹی ورڈز لکھے ہیں۔۔اور سر اوپر نیچے کرکر کے دکھنے لگا ہے۔۔۔میں اور کچھ بھی سوچنےکی پوزیشن میں نہیں ہوں آپ مجھے تھوڑا سا اور وقت دے دیں پلیززز۔۔۔۔میں بہت آرام و سکون سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ اس لیے جیسے ہی لغت کا کام ختم ہوتا ہے۔۔۔میں یہاں آجاؤں گی۔۔۔مجھے امید کہ آپ کو میرا اس طرح کہنا بُرا نہیں لگے گا۔
میری یہی معذرت باقی سب اراکین کے لیے بھی۔ بہت جلد انشاءاللہ بات ہوگی۔

کوئی بات نہیں امن ۔۔ آپ اپنا پورا وقت لیں ۔ کوئی برا نہیں منائے گا ۔۔۔ ہاں میں ذرا محب کو دیکھ لوں کہ اپنا انٹرویو کروا کر دوسروں کے انٹرویوز سبوتاش کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ یہ لغت کا کام تمہیں دینا ہی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ :twisted:
اور غزل کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ :)

مجھے دیکھ لو جیسے کبھی دیکھا نہیں پہلے۔
میرا انٹرویو کہاں پورا ہوا اسی غم میں تو پوسٹس کرتا ہوں ، ظالم دنیا غم بھی مٹانے نہیں دیتی۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری بیرون ملک رہتے ہوئے اور اتنے عرصہ سے کیسے اردو اور روایات سے تعلق جوڑے رکھا ہے۔ عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کوئی نو عمری میں باہر چلا جائے اور طویل عرصہ وہاں رہے تو اس میں بہت سے عادات وہاں کی آ جاتی ہیں اور ملک سے اس کا رشتہ واجبی سا رہ جاتا ہے خاص طور پر زبان اور ادب سے تقریبا کٹ جاتا ہے۔ انگریزی زبان ہو تو پھر تو اردو ادب اور شاعری کی طرف دھیان شاذ و نادر ہی جاتا ہے۔ کیا محرکات اور اسباب رہے جن کی وجہ سے تمہارا رشتہ زبان اور ادب سے اتنا گہرا ہے۔

سچ کہوں تو مجھے بھی اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ اسکول وکالج کے زمانے کے اردو اور اردوشاعری کےتمام سیاق و اسباق مجھے اب تک کیسے یاد ہیں ۔ مگراس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتیں ہیں۔‌ جس میں سے ایک یہ ہے کہ اتنا عرصہ گذر جانےکے بعد بھی میں پاکستان اور پاکستان سے وابستہ ہر چیز کو جو میں نے پاکستان چھوڑتے وقت وہاں چھوڑ آیا تھا وہ آج بھی اسی شکل و ہیت کےساتھ میرے پاس موجود ہے ۔ یعنی یہ 16 سال میرے لیئے کہیں ٹہر گئے ہیں ۔ میں نے امریکہ میں بے شک 16 سال کا سفر کیا ہوگا مگر وہاں پاکستان کے بارے میں یہ سوچ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ مجھے اب بھی کالج کے لیئے گھر سے نکلنا ہے ۔ پاکستان میں گذارا ہوا ایک ایک پل میرے ذہن میں اس طرح نقش ہے کہ جیسے یہ کل کی ہی بات ہو اور اس وجہ سے میرا اردو اور پاکستان سے تعلق کبھی نہیں ٹوٹا ۔ میرے خیال سے یہ انتہائی درجے کی حساسیست ہے کہ اپنی مٹی اور اپنی زبان سے میں کبھی دور نہیں رہ سکا ۔ اور اسکی دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے اللہ نے مجھےحافظے کی خداداد صلاحیت سے نوازا ہے ۔ کہ میں 20 سے 25 کے فگرز ایک بار پڑھنے کے بعد بھی نہیں بھولتا ۔ اس لیئے جو کچھ پڑھا وہ مجھے اب تک یاد ہے ۔

پھر کچھ ڈائجسٹ تھے جو میں اسکول کے زمانے سے پڑھتا ہوا آیا تھا ان کا سلسلہ یہاں بھی موقوف نہیں ہوا ۔ اور اردو سے بلکل ہی فراغت نہیں ہوئی بلکہ اور سیکھنے کا موقع ملا ۔ اس کے علاوہ میری سسٹر ، میں یا کوئی دوست احباب پاکستان جاتا تو میری لیئے شاعری کی کتابیں ضرور خرید کر لاتا تھا ۔ جس سے بھی میں مستفید ہوتا رہا ۔

قصہ مختصر یہ کہ پاکستان سے محبت اور ماں باپ کی طرف سے ایسی تربیت میسر ہوئی کہ اپنے مذہب ، رسم ورواج ، تہذیب اور زبان کو میں امریکہ میں کبھی فراموش نہیں کرسکا ۔۔ بلکہ ہر آنے والے دن نے میرے اندر وطن اور زبان سے محبت اور بڑھائی ۔ اور رہی بات شاعری اور ادب کے طرف لگاؤ کی تو یہ فطری ہے جو میں اپنے ساتھ لیکر پیدا ہوا ۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
مجھے دیکھ لو جیسے کبھی دیکھا نہیں پہلے۔ میرا انٹرویو کہاں پورا ہوا اسی غم میں تو پوسٹس کرتا ہوں ، ظالم دنیا غم بھی مٹانے نہیں دیتی۔

تم اپنے انٹرویو کی کڑی پر شمشاد بھائی سے اب قفل لگا ہی لو کہ کچھ تو پسِ آئینہ رہنے دو یا پھر سب ہی سرِ آئینہ لے آؤ گے ۔ :wink:
 
اجنبی

محفلین
ماشاءاللہ
ظفری صاحب ایسے نجیب الطرفین شریف بچے کہیں کہیں نظر آتے ہیں
شاید آپ نے وطن کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے ٹشو ہاتھ میں پکڑ لیا ہوگا اور مذہب کا ذکر کرتے ہوئے سر پر دوپٹہ کر لیا ہوگا ۔
بھئی ماشاءاللہ ۔ اگر آپ خاتون ہوتیں تو میں ابھی سے خواستگاری کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتا ۔
ویسے یہ حساسیت والی چیز تو خواتین میں نہیں ہوتی بھلا؟
 
ظفری

لائبریرین
اجنبی نے کہا:

قدیر جی ۔۔۔ وطن سے محبت اور مذہب سے انسیت کے اظہار کےاور بھی کئی مردانہ طریقہ کار ہوتے ہیں ۔ یہ تم نے ٹشو پیپر اور دوپٹہ کا کہاں سے حوالہ دے دیا ۔۔۔ لگتا ہے کہ سات بہنوں کے ایک ہی بھائی ہو ۔۔۔ جبھی حساسیست کو بھی صرف صنفِ نازک کے ساتھ باندھ دیا ۔ اب دیکھو میری بات پر بازو میں منہ چھپا کر رونا نہ شروع کر دینا ۔ کیا کروں میں اپنے آپ کو ایسا کہنے سے روک نہیں سکتا ناں کہ بندہ میں ذرا وکھری ٹائپ کا ہوں ۔ :lol:
 
اجنبی

محفلین
یہ وکھری ٹائپ کیا ہوتی ہے؟ اس کا حدود اربعہ ذرا تفصیل سے بیان کریں ۔ اگر کچھ ناگفتنی چیزیں اندر آ جائیں تو ذاتی پیغام میں لکھ دیں ۔ :lol:

ویسے میرا خیال ہے کہ ہر بندہ ہی وکھری ٹائپ کا ہوتا ہے ، کم از کم فنگر پرنٹس کے لحاظ سے تو ایسا ہی ہوتا ہے :lol:
 
Top