امن ایمان
محفلین
بہت شکریہ امن۔ آپ اتنے دنوں بعد آئیں تو مجھے بے تحاشا خوشی ہوئی تھی لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ پہلا حملہ میری طرف ہو گا۔ مجھے حقیقتاً سمجھ نہیں آ رہی کہ یہاں کیا ہو گا کیونکہ باوجود کوشش کے میں خود میں ایسی کوئی خاصیت تلاش نہیں کر سکی جو انٹرویو کی وجہ بن سکے۔ اوپر سے تعارف میں اتنا مبالغہ کر دیا امن۔ مانا کہ مجھے اپنی تعریفیں سننے کا شوق ہے لیکن پھر بھی۔ ہاتھ کچھ ہولا رکھنا تھا ناں ۔
مجھے بھی ہمیشہ آپ سے بات کر کے اور آپ کی پوسٹس پڑھ کر بہت اچھا لگتا تھا اور ہے۔
کھانے پینا اور ملبوسات کی ڈیزائیننگ آف لائن زندگی کا حصہ ہیں ناں اس لئے اس بارے میں زیادہ کبھی نہیں لکھا۔
میں کسی تک کافی پرائیویٹ پرسن ہوں۔ اور ذاتی زندگی ویسی ہی ہے جیسی کسی بھی نارمل انسان کی ہوتی ہے تو کچھ خاص نہیں ہے ناں جو جانا یا بتایا جائے۔
یہ آپ نے کیا کیا امن
فرحت ڈئیر سب سے پہلے تو سمجھ نہیں آرہی کہ کن لفظوں میں شکریہ لکھوں۔۔۔یقین کریں کہ اس بار واقعی جلدی میں آپ سےدوبارہ پوچھے بغیر میں نے یہ دھاگہ کھول لیا۔۔۔مجھے بس فکر تھی کہ وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے۔۔اسے مزید ضائع نہ کیا جائے اور آپ نے بُرا مانے بغیر اتنی اپنائیت سے جواب لکھ دیے۔۔قسم سے مجھے سچی آپ پر بہت پیار آرہا ہے کہ آپ نے میرا مان رکھ لیا۔
فرحت مبالغہ آرائی بالکل بھی نہیں ہے بلکہ یقین کریں آپ کے بارے میں مزید جان کر اب لگ رہا ہے کہ آپ کا ٹھیک طرح سے تعارف بھی نہیں لکھ سکی اور مجھے یقین ہے کہ میری اس بات سے سبھی اراکین اتفاق کریں گے۔
فرحت آپ کی پرائیویسی کا انشاءاللہ پورا خیال رکھا جائے گا۔۔اور ہاں آپ کے پاس پورا اختیار ہے کہ جس سوال کا جواب نہ دینا چاہیں۔۔اُسے اگنور کردیں۔۔مجھ سمیت کوئی بھی رکن بُرا نہیں مانے گا کہ یہ آپ کا حق ہے۔
رہی بات اس انٹرویو کی تو ایک جگہ میں نے لکھا تھا کہ
"
آپ سب اراکینِ محفل جن کی بدولت یہ جگہ محفل کہلاتی ہے،میرے لیے کسی انمول خزانے سے کم نہیں ہیں اور جس طرح ہم اپنی قیمتی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کی باتیں، آپ کی ذات کے سربستہ راز بھی یہاں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اسی سلسلے کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے میں انٹرویو کی شکل میں ایک تھریڈ کھولنا چاہتی ہوں ۔
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔ تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔
اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔"
تو بس فرحت اس لیے سب سے انٹرویو کا کہا۔