چلیں جی، آج فرحت موجود ہیں تو عمومی نوعیت کے کچھ اور سوالات پوچھ لیے جائیں:
× آپ کا نام کس نے رکھا تھا؟
یہ نام میری تائی اماں کا دیا ہوا ہے۔
× اگر آپ کو موقع ملتا تو اپنا نام کیا رکھتیں؟
ایسا تو کبھی سوچا ہی نہیں

۔ ویسے میرے نام کے ساتھ کافی ڈرامے ہوئے ہیں۔ دادا جان اور اماں نے کوئی اور نام رکھا تھا لیکن آخر میں تائی جان کی بات مانی گئی۔سو جب اماں ابا اور دادا جان نے نہیں تبدیل کیا تو اب یہی ٹھیک ہے

۔
× دن کا کون سا وقت آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟
کوئی بھی وقت جب مجھے سونے کی فرصت مل جائے۔

جو کم ملتی ہے

ویسے مجھے صبح کا وقت سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔ خصوصاً جب ابھی ہلکا ہلکا اندھیرا روشنی میں غائب ہو رہا ہوتا ہے۔
ٹیوب روز۔
× پھل کون سا اچھا لگتا ہے؟
سٹرابیریز۔
اس کے بعد آم ، مالٹا اور پائن ایپل۔
اور اور اور
× کھانے کی کس چیز سے چِڑتی ہیں؟
سب کچھ ہی کھا لیتی ہوں

۔ ہمارے اماں ابا کا ایک ہی اصول ہوتا تھا کہ جو پکا ہے وہ کھا لو ورنہ اُٹھ جاؤ۔
× زندگی کے اہم فیصلوں کے لئے کس سے مشورہ کرتی ہیں؟
سب گھر والوں سے۔ سمجھیں یہ میرا ایک مِتھ ہے کہ جس فیصلے میں میں نے گھر والوں سے مشورہ نہیں لیا یا ان کے مشورہ کو مدِنظر نہیں رکھا وہاں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ضرور ہوتی ہے۔
× اسکول کی سہیلیوں سے اب تک ملاقات ہے یا نہیں؟
سکول کی سہیلیوں سے تو اتنی زیادہ نہیں کیونکہ شہر بلکہ ملک بھی بدل گئے لیکن کالج، یونی کی سہیلیوں سے رابطہ قائم ہے۔
× کیا آپ فلمیں دیکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو کیسی اور اگر نہیں تو کیوں؟
دیکھتی ہوں۔ لائٹ کامیڈی، سوشل ، سائنس فکشن ، اینیمیٹڈ ہر طرح کی دیکھتی ہوں۔ پہلے تو بہت زیادہ دیکھتی تھی لیکن اب وقت نکالنا پڑتا ہے۔
× موسیقی سے کس حد تک لگاؤ ہے؟
کافی سے زیادہ۔
× پسندیدہ گلوکارہ تو شاید عابدہ پروین ہی ہے ناں؟
آپ کو کیسے معلوم ہوا؟

جی بالکل۔ عابدہ پروین بھی میرے پسندیدہ گلوکاروں میں شامل ہیں۔
باقی سوالات بعد میں۔۔۔

ابھی باقی بھی ہیں؟
