انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

عائشہ عزیز

لائبریرین
:bighug: جیتی رہیں۔ خوش رہیں۔
اوہ۔ کیا ہو گیا بھئ؟ بخار کو کیوں بُلا لیا؟ آرام کرنا چاہئیے آپ کو۔ :)
نہیں ابھی نہیں بتاؤں گی۔ بس آپ پہلے اچھی ہو جائیں تو بتاؤں گی ناں۔
میں نے کہاں بلایا اپیا
تھوڑا ہنٹ دے دیں ناں مجھے تو کچھ یاد نہیں آ رہا
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا کہ بھوسے پر اثر کرتا ہے ہتھوڑا :ROFLMAO:

:jokingly: یہ تو میں نے غور ہی نہیں کیا تھا فہیم ۔
نہیں بھئی۔ بھوسے پر کچھ نظریاتی اختلاف ہے آپ سے۔

میں نے کہاں بلایا اپیا
تھوڑا ہنٹ دے دیں ناں مجھے تو کچھ یاد نہیں آ رہا
نہیں بلایا تو اس بِن بلائے مہمان کو بھگا دیں جلدی سے۔
نہیں ابھی ہنٹ نہیں دینا۔ تنگ کر رہی ہوں اور یہ سلسلہ آپ کے ٹھیک ہونے تک روکا جاتا ہے۔ :)

امن آپی ۔ بہت خوب ۔زبردست ۔ :)
کیسے ہیں زین؟ میں ابھی غائب ہونے ہی والی تھی کہ آپ بھی نظر آ گئے۔ کیسے ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
 
عاطف بٹ

محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی تو تجسس کے بہت سے مواقع مزید آئیں گے۔ :)
اپنے جوتشی کو میری شاگردی میں دیدیں، بہت کچھ سیکھ جائے گا! ;)
لیکن غیبی امداد بھی مل جایا کرے گی۔ کیوں زین ؟
میرا جوتشی بہت پہنچا ہوا ہے۔ اگر سیکھنے کو بھیجا تو کہیں اگلا سیکھا ہوا بُھلا نہ آئے۔ :openmouthed:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
عاطف بھیا ناراض نہ ہوں تو ایک اشارہ میں دے دیتا ہوں :chatterbox::-P
" ہم سفر "
نہیں زین، اس سے آگے نہیں بتانا۔ جسے سمجھنا ہے، خود سمجھے! :jokingly:
اوہو۔ ہم سفر تو میں نے زین کے لئے پیغام پوسٹ کرنے کے بعد دیکھا تھا۔ کہیں آپ لوگوں نے ہمسفر ڈرامے والی کہانی تو نہیں پڑھ لی؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
راز اور خبر چھپانا صحافی کے لئے مشکل ہوتا ہے اور کوشش کے باوجود اپنی عادت سے باز نہیں آتا۔
:biggrin:
مزید دو اشارے دے دیتا ہوں ۔
کزن۔ فون۔
بس اب پکا پتہ چل گیا کہ کہاں سے معلوم ہوا ہے :openmouthed:
ایسے ہوتے ہیں اچھے والے بھائی! :)
خوش رہیں زین۔ :)
 
زین

لائبریرین
کیسے ہیں زین؟ میں ابھی غائب ہونے ہی والی تھی کہ آپ بھی نظر آ گئے۔ کیسے ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
طبیعت بوجھل ہے ۔ دو دن دو راتوں سے ٹھیک سے نہیں سویا۔اس لئے کام کرنے کو بھی دل نہیں کررہا اور یہاں محفل گردی کررہا ہوں۔

آپ کیسی ہیں آپی ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
طبیعت بوجھل ہے ۔ دو دن دو راتوں سے ٹھیک سے نہیں سویا۔اس لئے کام کرنے کو بھی دل نہیں کررہا اور یہاں محفل گردی کررہا ہوں۔

آپ کیسی ہیں آپی ؟
کیا ہوا زین؟ حالات کی وجہ سے پریشان ہیں ؟ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت کو جلدی ٹالیں اور ہمیں ہمت دیں کہ اپنا برا بھلا پہچان سکیں۔
میں ٹھیک ہوں الحمد اللہ۔ بس ابھی جانے کا وقت ہو گیا ہے۔
 
زین

لائبریرین
کیا ہوا زین؟ حالات کی وجہ سے پریشان ہیں ؟ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت کو جلدی ٹالیں اور ہمیں ہمت دیں کہ اپنا برا بھلا پہچان سکیں۔
میں ٹھیک ہوں الحمد اللہ۔ بس ابھی جانے کا وقت ہو گیا ہے۔
نہیں ۔ حالات کی وجہ سے نہیں ۔ شاید بے حس ہوگیا ہوں ۔ویسے بھی حالات تو روز خراب رہتے ہیں ۔
آمین

،کل دھرنے کی وجہ سے رات دیر تک جاگنا پڑااور صبح یونیورسٹی کے کام سے جلدی اٹھا ۔ پرسوں بھی اسی طرح ہوا۔

اور ہاں ۔ میں تو بتانا بھول گیا بی اے کا نتیجہ میرے حق میں آگیا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اررررے، آپ سے کس نے کہہ دیا کہ محفل میں طبقے ہیں۔ یہاں کوئی طبقہ نہیں، سب کے سب برابر ہیں۔
 
Top