وعلیکم السلام باس صاحبہ۔۔۔
خیر مبارک
اب تک کی سب سے یاد گار عید کوئی ایک تو نہیں، لیکن وہ تمام عیدیں جو چھوٹے ماموںکی فمیلی ہمارے ساتھ آکر گزارتی تھی، وہ ساری ہیں
اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟
پہلی بار جب یہ والی عید ادھر منائی، یعنی پچھلے ہفتے، یہ سب سے منفرد ہے۔ کہ پورے دن کسی ایک بھی جاننے والے سے ملاقات نہیں ہوئی
کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟
قکککک۔۔۔ اب تک تو شاید ہی ایسی کوئی عید گزری ہو جس پر کوئی دکھ نہ پہنچا ہو
کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟
ابھی حجاب صاحبہ کے دھاگے پر ایک پیغام لکھ رہا تھا تو مجبوراً ایک مصرعہ ایک گانے سے اڑانا پڑا
آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟
جو بھی سامنے آیا۔ کیونکہ عید اگر کسی بندے کو دیکھ کر نہیں بلکہ جنرلی آتی ہے تو اس کی مبارکباد بھی سب کو برابر ملنی چاہیئے
عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟
نہیں، ایسا خاص کوئی نہیں
اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟
تکلیف تو بہت ہوتی ہے، لیکن اگر دوست ہی بات کرنے کے موڈ میں نہیںہے تو پھر فائدہ تنگ کرنے کا
باقی تقریباً ہمیشہ ہی میں نے پہل کی ہے، چاہے غلط فہمی کسی کی بھی ہو
کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟
نہیں، ایک بار ابو نے عید کے کپڑے کشمیر بھجوانے چاہے تھے، تو میں نے ابو کو اپنی جیکٹ دکھا دی تھی جو ہماری طرف سے کشمیر بھیجے جانے کے بعد جماعت اسلامی کے ایک مقامی عہدیدار نے پہنی ہوئی تھی
بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ
کچھ بھی نہیں، تقریباً ساری ہی عیدیں ایک جیسی بور گزرتی ہیں
آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟
خوش رہو، خوشیاں بانٹو، کم از کم ایک روز کے لیے بلا تفریق
عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے
ہممم۔۔۔ ماوراء آج کل بار بار کہہ رہی ہیں کہ میں (منصور) ان سے ناراض ہوں، اور ان سے بات نہیںکرتا (سیدھے منہ والی بات کہی یا نہیں، یہ یاد نہیں) تو میں انہیںیہ بتانا چاہوں گا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے خود محفل پر لکھا تھا کہ وہ ابھی بزی ہیں۔ تو وہ محفل کو وقت نہیں دے پائیں گی۔ اس وجہ سے میںنے کبھی انہیں ڈسٹرب نہیں کیا۔ لیکن اگر وہ میری کسی بات سے ہرٹ ہوئی ہیں تو میں اس بھری محفل میں معذرت چاہوں گا