انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان

محفلین
آپ ابھی ساری باتوں کو چھوڑیں۔۔۔

ہ یہ بتائیں کہ آپ میں اتنا صبر اور حوصلہ کیسے ہے۔۔؟

ہ قیصرانی بھائی آپ کے خیال میں کسی کو نظر انداز کرنا کیسا فعل ہے۔۔؟


ہ آپ اپنا نظرانداز کیا جانا اتنی آسانی سے کیسے برداشت کرلیتے ہیں؟
( پتہ نہیں مجھے یہ پوچھنا چاہیے تھا یا نہیں لیکن سو سوری میں نے اکثر جگہ بہت بار یہ نوٹ کیا ہے ۔ اور میں اپنی اس ڈیپ آبزرویشن سے بہت پریشان بھی ہوں)
 

قیصرانی

لائبریرین
:shock: اس بار تو آپ نے سوالات ہی ایسے کیے ہیں کہ ان کا جواب میرے پاس فوراً نہیں‌ ہے۔ کیا تھوڑا سا سوچنے کا وقت مل سکتا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
اتنا لمبا انٹرویو۔ :shock:

قیصرانی کی ایسی کون سی ذات ہے جس کے بارے میں سوالات ختم ہی نہیں ہونے کو آ رہے۔ :p

امن کی بھی سچی سے ہمت ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اللہ معاف کرے۔ میں بھلا کیوں جلنے لگی۔
میں نے کبھی کچھ پڑھا ہو تو شاید جلنے کی بھی بات ہو۔ :wink:
 
زکریا کے ساتھ میں بھی حیران ہوں کہ اجمل دواخانہ یہاں بھی کھل گیا ہے جب کہ میں اسے صرف پاکستان میں ہی سمجھ رہا تھا :shock:
ماورا میں تمہارے غم میں برابر کا شریک ہوں ، لگتا ہے اب انٹرویو کی بجائے قیصرانی اور امن ایمان نے کھیلنا شروع کردیا ہے بلکہ مجھے شک ہے یہ دونوں میٹرک میں مطالعہ پاکستان کے پرچے دینے کے ماہر ہیں جس میں ہر سوال کا جواب کم از کم شیطان کی آنت جتنا ہونا چاہیے تھا چاہے اس میں سوال کا جواب ہو یا نہ ہو۔

میں نے قیصرانی کے انٹرویو ختم ہونے پر دو نفل منت مانگ لی ہے :wink:
 

امن ایمان

محفلین
:lol: یہ آپ سب لوگ چاہتے کیا ہیں۔۔؟ ایک تو قیصرانی بھائی کو چپ کروادیا۔۔۔اب دیکھ لیں انہوں نے جواب ہی نہیں دیا :(۔۔۔اور پھر یہ کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس گپ شپ کا اینڈ ضروری ہے۔۔؟؟ میرے خیال سے تو سب کی انٹرویو پوسٹ کو چلتے رہنا چاہیے۔۔۔جب تک کے وہ ممبر یہاں کے رکن ہیں۔۔۔ہاں جب ساتھ ساتھ نئے لوگوں سے بات چیت شروع ہوتی جائے گی تو خود ہی پچھلے ٹاپک پر بات کم ہوتی جائے گی۔۔۔لیکن اینڈ والی بات مجھے سمجھ نہیں آئی :(
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی کہاں چلے گئے ہیں۔ آجکل کم کم ہی نظر آ رہے ہیں۔ بھئی ہم تو مذاق کر رہے تھے۔ اگر وہ واقعی ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔ تو کیا اب ان کو منانا پڑے گا یا تھوڑا انتظار کر لیتے ہیں۔ شاید خود ہی آ جائیں اور سوالات کے جواب بھی دے دیں۔ :D
 

امن ایمان

محفلین
فیصل صاحب۔۔۔۔ شکریہ جس طرح آپ نے میری بات سمجھی ہے۔۔اللہ کرے باقی سب بھی سمجھ جائیں۔: )


زیک۔۔۔ اس بات کا بدلہ قیصرانی بھائی خود واپس آکر لیں گے :D

ماوراء۔۔۔قیصرانی بھائی نے بہت باربتایا تھا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔وہ 11 اکتوبر تک واپس آئیں گے۔۔: )
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی سفر چل رہا ہے، لندن ہیتھرو ائیر پورٹ سے یہ لکھ رہا ہوں، بدلہ جلدی اور مناسب ہوگا۔ باجو کا نمبر کام ہی کر رہا تھا :(
 

امن ایمان

محفلین
پیاری سی اچھی سی ماوراء آپ اس پوسٹ کا پیج نمبر 15 دیکھیں۔۔وہاں منصور بھائی نے جانے کا اور آنے کا بتا دیا تھا۔۔۔آپ بھی بالکل میرے جیسی ہیں۔۔ :)
 

ماوراء

محفلین
پتہ ہے امن،میں نے یہ تھریڈ کبھی کھولا ہی نہیں۔اس لیے وہ بھی نہ دیکھ سکی۔ :(
لیکن مجھے حیرانگی اس بات پر ہے کہ قیصرانی ویسے تو کوئی بات ہو تو بتا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیوں نہیں بتا کر گئے؟ :roll:
 
شکر ہے قیصرانی پھر نظر آیا ویسے قیصرانی نظر آتے رہنا میری طرح عید کا چاند نہ ہو جانا :wink: (ایسے ہی لوگوں کو عید منانے میں مشکل ہوگی )
 

امن ایمان

محفلین
کیا آپ لوگوں نے غور کیا کہ جب سے قیصرانی بھائی واپس آئے ہیں وہ بہت بدلے بدلے لگ رہے ہیں۔۔۔میں نے ان کی ہر پوسٹ میں ایک عجیب سی اداسی محسوس کی ہے۔۔۔اور مجھے کچھ کچھ اندازہ بھی ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔۔۔ کیا آپ لوگوں میں سے کسی نے غور کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top