قیصرانی سب سے پہلے تو آپ کا سب جگہ شکریہ کہنے کا بہت بہت بہت شکریہ : ) ۔۔مجھے آپ کے بارے میں جان کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ آپ ماشاءاللہ سے جتنے خوش گفتار ہین۔۔مزاج کے بھی اتنے ہی اچھے ہیں : )
چلیں جی پہلے آپ کے جوابات پر ایک تبصرہ
اگر مجھے اچھا ریسپانس نہ ملے اورمیری موجودگی ضروری ہو تو میں کوشش کرتا ہوںکہ ماحول اور ریسپانس کو اچھا بنا لوں اور الحمدللہ ہر بار کامیاب رہا ہوں
اور مجھے آپ کی یہی عادت سب سے اچھی لگی ہے۔آپ یہ بات نہ بھی کہتے تو میں نے کہہ دینی تھی۔۔
پ
ہلی بات کا کہ دوسری بات کا؟
دوسری بات کا۔۔ زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیںہے ۔۔ یہ آپ نے سو فیصر صیح کہا
ضروری تو نہیںکہ جو بھی پسند ہو، اسے کھا لیا جائے
نہیں یہ ضروری ہے نا ۔۔ اپنی پسند کی چیز تو کوئی نہیں چھوڑ سکتا۔۔ویسے آپ اتنا کم کھا نا کیوں کھاتے ہیں؟
واؤ۔۔اس سے پہلے مجھے اس کا بلکل بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔ کہیں یہ وہ ہی ڈش تو نہیں جس کی ترکیب آپ نے مجھ سے پو چھی تھی Razz ۔۔
بالکل
چلیں پھر میں یہاں سے یہ ترکیب چُرا کے وہاں پوسٹ کر دون گی
:
شکریہ۔ جو ہو گیا، اسے اللہ پاک معاف کریں گے۔ لیکن آئیندہ خیال رکھیئے گا
جی بالکل ۔۔بلکہ جو بھی یہ پڑھے گا۔۔ ان سب کا بھلا ہو گا ۔۔۔اب کسی نے بھی جیلاٹن نہیں کھانی اچھا ۔
ک
یا مطلب؟ میںتو مان چکا تھا، آپ صرف سمجھنے کی بات کر رہی ہیں
آپ تو سچ مچ میری باتوں میں آگئے ہیں ۔۔۔ ویسے میں آپ سے بہت چھوٹی ہوں
۔۔ لیکن مجھے آپ کا آپی کہنا بہت بہت اچھا لگا : )
آپ اس میں سے اپنی پسند کا کچھ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔۔؟
انشاءاللہ بہت جلد
مجھے انتظار رہے گا
قصور آپ کا نہیں قصور میں رہنے والوں کا ہے Laughing
اوہ تو یہ بات تھی
جی اور آپ بھی اس بات کو یاد کرلیں بس
وہ بیچارے تو کب کے میدان چھوڑ چکے تھے
کیا مطلب۔۔وہ کیوں۔؟ میں یہ بات سمجھی نہیں ہوں
سوالات کے بارے میںیہ جان کر بہت خوشی ہوئی
آپ کی یہ خوشی ایک دو دن کی نہیں ہے۔۔۔ہم بھی آپ کو تب چھوڑیں گے،۔۔جب آپ خود کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
الحمدللہ، حقیقی زندگی میں میرے اقوال دوہرائے جاتے ہیں، اس محفل پر میرا ایک اور ہی روپ ہے
مجھے اس منصور قیصرانی کے بارے میں بھی جاننا ہے نا
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہر طرح کے
سیاسی بیان
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
کسی بھی طرح کے نہیں
یہ بھی ایک طرح سے ۔۔۔۔
کس
ی کی عادت کو میں کیوںبرا سمجھوں آپی صاحبہ؟ ہر بندے کو ذاتی عادات کا حق ہے۔ لیکن اگر کسی کی کوئی عادت دوسرے کے دل شکنی کا باعث بنے تو فوراً کہ دیتا ہوں
بہت عمدہ ۔۔۔لیکن کیا اس طرح کہنے سے لوگ آپ کو بُرا نہیں کہتے؟؟
ہر واقعہ میرے لیے ناقابلٍ فراموش ہے۔ لیکن اپنوںکی موت بہت زیادہ یاد آتی ہے
اوہ۔۔بہت دکھ ہوا یہ سن کے۔۔۔ کیا آپ کچھ اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں گے۔۔۔ آپ کا بہن بھائیوں میں کون سا نمبر ہے۔۔؟ مجھے پتہ ہے کہ آپ کے بابا اس دنیا میں نہیں ہیں۔۔۔ان سے متعلق کوئی یاد۔۔
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
کبھی اتنے ہندسے نہیں ملے کہ گنتی کر سکوں الحمدللہ
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔آپ کا شمار تو بہت خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے ۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو اور بہت ساری خوشیاں اور کامیابیاں عطا کریں آمین
مزید سوالات۔ بہت مزہ آرہا ہے
اس بارے میں تو آپ فکر ہی نا کر یں نا۔۔۔۔۔ میں انشاءاللہ رات میں سوال پوسٹ کروں گی۔۔ابھی ٹائم کچھ کم ہے۔۔عصر کی نماز کا وقت نکلا جا رہا ہے۔۔۔۔ باقی ممبرز کے جواب پر بھی بات رات کو ہوگی ۔۔تب تک کے لیے اجازت۔