اللہ توبہ۔۔۔آپ سب لوگ کتنا بولتے ہیں نا۔۔ سچ بات کا سرا ہاتھ آنا مشکل ہو رہا تھا
۔۔ اور سب مجھ معصوم کو کہہ رہے تھے کہ میں زیادہ بولتی ہوں
۔۔خیر جناب ایک بار پھر میں حاضر ہوں۔۔۔۔پہلے قیصرانی کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔
یہ ذپ کر دوں گا
چلیں ٹھیک ہے۔۔بات ماننے کا شکریہ : )
آنکھیں اور مسکراہٹ، میرے دوست کہتے ہیں میں آنکھوں اور مسکراہٹ سے بالکل ایک چھوٹا سا بچہ لگتا ہوں
یقننا لگتے ہوں گے۔۔۔مجھے اب آپ کی باتوں سے بھی لگتا ہے کہ آپ بہت معصوم اور بےضرر سے انسان ہیں۔۔۔کسی کی بات پر آپ کو فورا سے غصہ آتا بھی ہےتو بھی۔۔۔۔ آپ اگلے لمحے خود کو کنٹرول کر لیتے ہیں ۔۔ہیں نا؟؟
ہ کسی سے پہلی بار ملیں تو کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟
کہ میری کسی بات کا وہ برا نہ مان جائیں
اچھا۔۔۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ کچھ لوگ سب سے پہلے ظاہری شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں۔۔مثال کے طور پر۔۔۔۔مجھے اچھی ہنسی اور خوبصورت دانت سب سے پہلے متاثر کرتے ہیں۔۔ یعنی لاشعوری طور پر یہ میرا فوکل پوائنٹ ہے۔۔آپ کیا کرتے ہیں؟؟؟
یہ بے ایمانی ہے۔ انٹرویو میرا ہو رہا ہے، تو دوسروں کی بات کیوںسن رہی ہیں؟ (مذاق)۔ ویسے مجھے تو کوئی جلدی نہیں ہے
ہاہاہاہا۔۔ بڑے بھائی پکا والا وعدہ اب آپ کے ساتھ ایسا نہیں کروں گی ۔۔اور جلدی کی بات میں نے آپ کے لیے نہیں کی تھی۔۔۔میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اتنا ٹائم پریڈ اس لیے ہی رکھا تھا کہ ایک تو جتنا جان سکیں جان لیں۔۔۔اور ساتھ میں اس رکن کے آرام کا خیال بھی رکھا جا سکے : )
میں تو ہر کسی کو دوست سمجھتا ہوں جب تک کہ وہ اپنی دشمنی ثابت نہ کرے اور ایسا کبھی موقع نہیں آیا، ماشاءاللہ
قیصرانی ہر ہاتھ ملانے والا دوست تو نہیں ہوتا۔۔ مجھے پتہ ہے کیا محسوس ہوا ہے۔۔؟؟ آپ اپنے دل کی بات اپنے تک رکھتے ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کا کوئی ایک خاص دوست نہیں ہے۔۔۔ صیح یا غلط؟؟
اچھا جی تو اب کچھ نئی بات۔۔۔
ہ قیصرانی محبت اور نفرت کے جذبے کو اپنے لفظوں میں بیان کریں گے؟
ہ شمشاد چاء نے ایک سوال کرنے کو کہا تھا۔۔وہ یہ کہ۔۔۔
ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ - اب تک شادی کیوں نہیں کی
شادی شدہ - بچے
ہ اورہاں۔۔۔ آپ کی آنکھوں کا رنگ کیا ہے؟