انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
جی چھوٹے بھیا مسنجر پر نہیں آتی ۔ ختم کر دیا ہے کبھی موڈ ہوا تو آ بھی جاؤں گی ۔
نماز کیطرف مجھے میرے کزن نے ڈالا ہے ۔ وہ آجکل جاب پر ہوتے ہوئے بھی سارا سارا دن درس ، اور اللہ جانے کونسی سائیٹ سے مولانا طاہر جمیل کو سنتا رہتا ہے ۔ اور جب بندہ ایسے درس سنتا ہے تو وہ آگے دوسروں کو بھی سنانے کو لگے رہتے ہیں ، کامی (چچا کا بیٹا ) کو کوئی اور تو ملتا نہیں فارغ ۔ بس میری شامت آتی ہے روز شام کو لمبا لمبا لیکچر سننے کو ملتا ہے ۔ اک دن غلطی سے میرے منہ سے نکلا واہ کیا خوب سناتے ہو ، تو بس وہ دن اور آجکا دن وہ دوپہر ، شام فون کر کرکے سناتا ہے ۔ اور میں ہوں ہاں کر کے سنتی تھی ۔ اب وہ کوئی مولانا طاہر جمیل کے لمبے لمبے لیکچر ر مجھے بیھج رہا ہےکہ باجی اسکو سنو ، ماں باپ کے حقوق ، جنت کے پھل اور پتا نہیں کیا کیا ہیں :confused: ، میں روز کہتی ہوں اچھا آج سنتی ہوں ، تو وہ اب روز فون کرکے پوچھتا ہے ۔ اب ہر وقت تو سننے نہیں جاتے جتنے سن سکتی ہوں وہ سن لیتی ہوں ، بس اس کے فون کے ڈر سے میں نے نماز شروع کر دی ہے ۔ اب فون آتا ہے تو بچے بولتے ہیں امی نماز پڑھ رہی ہیں ، اور اب تھوڑا آرام ہے ۔

ہممم۔ باجو ایک بات کہوں؟ کسی بھی چیز کو شروع کریں تو اس میں اعتدال کو لازمی اپنائیں۔ ورنہ سب کچھ بیکار ہوتے دیر نہیں لگنی
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی پلیز اسکی مزید وضاحت کیجئے گا ،یہ بات تو سمجھ میں آئی ھے لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ اس سے کیا کہنا مقصود ھے شاید اسلئے کہ میں نے پیچھے سے مکمل انٹریو نہیں پڑھا ھے:( ویسے میں تو آپ کو کم گو ممبران میں سے سمجھتی تھی یعنی آپ کی پوسٹس سے کبھی یہ اندازہ نہیں ہوا کہ زیادہ بولتے ہیں:)

کم گو تو میں کبھی سے نہیں رہا۔ البتہ کم پوسٹ ہو چکا ہوں۔ وجہ وہی ہے کہ کچھ دوستوں کو ہنسنے بولنے پر بھی اعتراض ہونے لگ جاتا ہے :cool:

اصل وجہ نصف بہتر کہنا تو غلط ہوگا نا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
زونی مین نے بھی یہی پڑھ کر سوال پوچھا تھا جس کے جواب کی وضاحت آپ نے بھی قیصرانی سے مانگی ہے ۔ مجھے بھی اسکا جواب سمجھ نہیں آیا۔ویسے آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ شکر ہے کہ میرے علاوہ بھی کسی اور کو بھی انٹرویوز مین دلچسپی ہے :)

تعبیر اور ذونی:

روحانیات کا دعوٰی تو کوئی نہیں کر سکتا کہ روح کو جب کوئی نہیں سمجھ سکا تو روحانیات کا دعوٰی کجا

باقی رہی بات، تو مجھے خود سمجھ نہیں آتی

دراصل یہ ایسا موضوع ہے جس پر کھلے عام بات چیت کرنے سے بہت سے لوگ الجھ سکتے ہیں :(
 
قیصرانی

لائبریرین
اف اللہ :eek: یہ تو یہاں خاموشی تھی یا اتنے صفحات ۔ کس سک سے بات کروں

قیصرانی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مائنڈ نہیں کیا بلکہ جوابات دے دیے ورنہ میں کچھ اور سمجھی تھی :) مجھے سچ میں سمجھ نہیں آیا آپ کا پہلا جواب :( ضرور وضاحت کیجیے گا۔ اور ہاں تصویریں اسی تھریڈ میں پھر سے پوسٹ کیجیے گا جہاں آپ نے کہا تھا۔ ایک بار پھر بہت شکریہ enjoy ur trip خیر خیریت سے واپس آئیں

بعد میں آپ نے امن امان کے سوال کوٹ کیے اور جواب دیے ہیں وہ سمجھ ہی نہین آرہے کہ کونسے سوال کا کونسا جواب ہے۔کم از کم نمبر ہی ڈال دیں

آپ کے شکریے کا شکریہ

تصاویر ادھر ہی پوسٹ کروں گا انشاء اللہ

سوالات کے جوابات میں نے کافی عجیب انداز میں دیئے تھے۔ دراصل اقتباس کا پہلا سوال جو بھی ہو، نیچے اسی کا جواب ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
زونی یہ کیا لکھا ہے آپ نے کہ قیصرانی اور کم گو ممبر

آپ کو شاید پتہ نہیں کہ یہ اس محفل کے سب سے زیادہ پیغامات پوسٹ کرنے والے رکن تھے۔ وہ تو ان کی شادی ہو گئی تو ان کو بریک لگ گئی نہیں تو اس وقت ان کے پیغامات کی تعداد اسی ہزار کے قریب ہوتی۔

پتہ نہیں یہ کیا معمہ ہے کہ اردو محفل کے جس رکن کی بھی شادی ہوئی وہ یا تو محفل سے ایک مشہور و معروف چوپائے کے سینگوں کی طرح غایب ہو گیا یا پھر اس کی آمد دس سے بیس فیصد رہ گئی۔ چند مثالیں پیش کرتا ہوں :

ثناء اللہ
تیلے شاہ
امن
جیہ
قیصرانی
ضبط
اور بھی ہیں لیکن انہوں نے بتانے سے منع کیا ہوا۔

نہیں جناب، میری آمد اتنی ہی باقی ہے جتنی پہلے تھی۔ یعنی روزانہ کئی گھنٹے۔۔۔ البتہ پوسٹنگ کم ہو گئی ہے جو کہ الگ بات ہے :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
میرا کہنے کا مطلب بھی یہی تھا کہ پوسٹنگ دس سے بیس فیصد رہ گئی ہے۔ بھئی ہمیں تو پوسٹنگ سے ہی مطلب ہے ناں۔
 
تیشہ

محفلین
بوچھی پہلے آپ صرف فرض پڑھیں جب عادت پکی ہو جائے تو باقی رکعتیں پڑھ لیجیے گا۔ ہر فرقے میں الگ طرح سے نماز پڑھی جاتی ہے پر کہا جاتا ہے کہ فجر میں پہلی دو رکعات ہر حال میں پڑھنی چاہییں۔ مجھے نمبر دیں میں ہر نماز میں آپ کو مس کال دیا کروں گی ;) اب تو دن اتنے لمبے ہو جائیں گے کہ فجر کے علاوہ باقی ہر نماز پڑھنا آسان ہو گا۔ مجھے تو گرمیوں مین عشاء کا انتظار زیادہ مشکل لگتا ہے ۔اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو ایک اور طریقہ بھی بتا سکتی ہوں :)

ہاں ضرور بتائیے ،
میں مغرب کی نماز پڑھ آؤں :grin: دیکھا یہاں آکر مجھے ذہن میں آیا مغرب کی ابھی پڑھنی ہے ۔ اور دیر ہورہی ۔
آپ بتائیے ۔ میں آتی ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے اپنا مشاہدہ بتایا تھا کہ جن اراکین کی شادی ہوئی ہے ان کے پیغامات کی آمد دس سے بیس فیصد رہ گئی ہے۔ آئندہ کا نہیں کہہ سکتا، یہ آمد بڑھ بھی سکتی ہے اور اس کے اُلٹ بھی ہو سکتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
کم گو تو میں کبھی سے نہیں رہا۔ البتہ کم پوسٹ ہو چکا ہوں۔ وجہ وہی ہے کہ کچھ دوستوں کو ہنسنے بولنے پر بھی اعتراض ہونے لگ جاتا ہے :cool:

اصل وجہ نصف بہتر کہنا تو غلط ہوگا نا؟

ایسے لوگوں کو آپ پھر بھی دوست کہتے ہیں۔ کمال ہیں آپ بھی۔ جب آپ کی نیت صاف ہے آپ کی بات سے کوئی ہرٹ بھی نہیں ہو رہا تو پھر کم پوسٹ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔مجھے آپ کا بولنا اچھا لگتا ہے۔ویسے بھی دنیا کب چپ رہتی ہے۔کہنے دو جو کہتی ہے۔ ایسے اعتراض کرنے والوں کو تو اور زیادہ ہنس بول کر جلانا چاہیے۔ یہ نصف بہتر کیا ہے :confused: مین جب ظفری سے انٹرویو کر رہی تھی تو وہاں آپ کا ذکر ہوا تھا جس پر میں نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ آپ نے جتنا بولنا تھا یہاں بول لیا۔ اب تو بولتے ہی نہیں ہیں۔ ایڈمن منع کرین تو اور بات ہے پر یہاں تو آپ خود ایڈمن ہیں :)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر اور ذونی:

روحانیات کا دعوٰی تو کوئی نہیں کر سکتا کہ روح کو جب کوئی نہیں سمجھ سکا تو روحانیات کا دعوٰی کجا

باقی رہی بات، تو مجھے خود سمجھ نہیں آتی

دراصل یہ ایسا موضوع ہے جس پر کھلے عام بات چیت کرنے سے بہت سے لوگ الجھ سکتے ہیں :(

اگر مناسب سمجھیں تو کہین اور تھریڈ کھول لیتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ہاں ضرور بتائیے ،
میں مغرب کی نماز پڑھ آؤں :grin: دیکھا یہاں آکر مجھے ذہن میں آیا مغرب کی ابھی پڑھنی ہے ۔ اور دیر ہورہی ۔
آپ بتائیے ۔ میں آتی ہوں ۔

پہلے تو جن کا ذکر کیا ہے وہ مولانا طارق جمیل ہین۔طاہر جمیل نہیں
میرا خیال ہے کہ یہاں ہم اذان نہیں سنتے اور ماحول کا بھی کافی اثر پڑتا ہے۔ شروع میں میں ring tone کے طور پر اذان موبائل میں لگا لیتی تھی۔ فجر کے بعد اسی الارم میں آپ ظہر کا ٹائم لگا لیں۔ ساری اذان کے بعد ہر دفعہ بس ٹائم چینچ کرتی جائیں۔ اذان سے بندے کو خودبخود شرمندگی ہوتی ہے اور اس کی آواز سے گھر میں برکت بھی ہوتی ہے ۔اذان مکے والی ڈالیے گا۔ میں نے ایک میل پڑھی تھی کہ آپ مسڈ کالز کا تو جواب فوراً دیتے ہیں پر جب اللہ اذان کے ذریعے آپ کو بار بار پکارتے ہیں تو آپ اسکا جواب نہیں دیتے :( شاباش نماز پڑھ کر آئیں
کہتے ہیں کہ جب ایک کے بعد دوسری نماز پڑھی جاتی ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کی پہلی نماز اللہ نے قبول کر لی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ایسے لوگوں کو آپ پھر بھی دوست کہتے ہیں۔ کمال ہیں آپ بھی۔ جب آپ کی نیت صاف ہے آپ کی بات سے کوئی ہرٹ بھی نہیں ہو رہا تو پھر کم پوسٹ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔مجھے آپ کا بولنا اچھا لگتا ہے۔ویسے بھی دنیا کب چپ رہتی ہے۔کہنے دو جو کہتی ہے۔ ایسے اعتراض کرنے والوں کو تو اور زیادہ ہنس بول کر جلانا چاہیے۔ یہ نصف بہتر کیا ہے :confused: مین جب ظفری سے انٹرویو کر رہی تھی تو وہاں آپ کا ذکر ہوا تھا جس پر میں نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ آپ نے جتنا بولنا تھا یہاں بول لیا۔ اب تو بولتے ہی نہیں ہیں۔ ایڈمن منع کرین تو اور بات ہے پر یہاں تو آپ خود ایڈمن ہیں :)

کسی کو میرے خاموش ہونے پر خوشی ہوتی ہے تو سمجھ لیں کہ ان کی زندگی میں حقیقی خوشی کتنی کم ہوگی۔ اب اتنی کم خوشی والے فرد کی زندگی سے ایک اور خوشی چھین لوں :rolleyes:

نصف بہتر یعنی وزیر داخلہ، میری مسز ہوئیں نا؟ ان کی بات کر رہا ہوں

دراصل بطور ایڈمن آپ کی ہر بات کو بطور ایڈمن لیا جاتا ہے، بطور عام ممبر نہیں۔ آپ کسی سے زیادہ فری نہیں ہو سکتے وغیرہ وغیرہ۔ آپ کی ذاتی رائے کو فورم کی پالیسی کا درجہ دے دیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
 
تعبیر

محفلین
اگر پبلک فورم پر ڈسکس کی جا سکتی ہوتی تو یہ دھاگہ بھی برا نہیں تھا

اوہ تو بات نہیں کر سکتے
۔ورنہ میں کہنے والی تھی کہ گرو ہو جا شروع۔

آپ کی پہلی بات کا جواب کہ دوسروں کی خوشی کے لیے آپ خود کو دکھی تو نہیں کر سکتے نا۔ پتہ نہین کون لوگ ہوتے ہیں۔ڈکٹیٹر جو دوسروں پر پابندی لگا کر خوش ہوتے ہیں :( دوسری Id بنا لیں جو ممبر کے طور پر ہو
:)
 
تیشہ

محفلین
پہلے تو جن کا ذکر کیا ہے وہ مولانا طارق جمیل ہین۔طاہر جمیل نہیں
میرا خیال ہے کہ یہاں ہم اذان نہیں سنتے اور ماحول کا بھی کافی اثر پڑتا ہے۔ شروع میں میں ring tone کے طور پر اذان موبائل میں لگا لیتی تھی۔ فجر کے بعد اسی الارم میں آپ ظہر کا ٹائم لگا لیں۔ ساری اذان کے بعد ہر دفعہ بس ٹائم چینچ کرتی جائیں۔ اذان سے بندے کو خودبخود شرمندگی ہوتی ہے اور اس کی آواز سے گھر میں برکت بھی ہوتی ہے ۔اذان مکے والی ڈالیے گا۔ میں نے ایک میل پڑھی تھی کہ آپ مسڈ کالز کا تو جواب فوراً دیتے ہیں پر جب اللہ اذان کے ذریعے آپ کو بار بار پکارتے ہیں تو آپ اسکا جواب نہیں دیتے :( شاباش نماز پڑھ کر آئیں
کہتے ہیں کہ جب ایک کے بعد دوسری نماز پڑھی جاتی ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کی پہلی نماز اللہ نے قبول کر لی ہے

اذان کلارک ہے میرے پاس :grin: سعودیہ سے بڑی سس نے بیھجا ہے ۔ اس میں اذان بھی ٹائم پر ہوتی ہے وقت سیٹ کر دئیے جائے تو پانچوں وقت کی ہوجاتی ہے ۔ مگر بہت وقت سے اس کی بیٹری ختم ہوئی تو میں کمچور ہوں لاکر ڈالی ہی نہیں ،
اب لاکر ڈالتی ہوں اور الارم کی تو ضرورت ہی باقی نہیں رہتی جب اذان والا کلاک موجود ہے ۔ :grin: اسکے علاؤہ کئی چینیل دیکھتے ہوئے بھئ اذان لگی سن لیتی ہوں ،
مگر ایسا ہرگز نہیں ہے کہ کبھی پڑھتی ہی نہیں :( نہیں بھئی میں پڑھتی ہوں اچھی خاصی پڑھتے پڑھتے بس کچھ گیپ آجائے تو بس پھر سستی ہوجاتی ہے ۔ ورنہ میں اتنی غافل نہیں اللہ کا شکر ہے اللہ نے نیک ہدایت دے رکھی ہے ۔ بس ریگولر نہیں ، :(
 
تیشہ

محفلین
چھوٹے بھا اس تھریڈ کو تو میں اپنا گھر سمجھکر گیپیں لگاؤں گی ۔ کوئی اعتراض تو نہیں نا ؟ :confused: ہونا بھی نہیں چاہئیے :grin: ۔
 
تیشہ

محفلین
آپ کے ج ک غ سے مجھے تو جا کر غایب سمجھ میں آیا ہے۔

اور منع کرنے والے اداکار تو نہیں، لیکن جب کسی نے راز رکھنے کو کہا ہے تو وہ تو رکھنا ہی پڑے گا ناں۔

کس کا راز ہے :confused: مجھے بتادیں ۔ کسی کو نہیں بتاؤں گی سچی سے ۔ :confused:

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
Top