باجو ابھی رات گئے تک ادھر ہی ہوں، کل دن سارا بزی اور پھر شام کو نیٹ پر، تو اس وجہ سے اتنی سی تاخیر کا کہا تھا
منصور بھائی انسان اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھتا ہے نا۔۔۔۔اس دھاگہ میں اختتامی سوالات پڑھ کے مجھے احساس ہوا کہ بہت ادھورا ہے۔۔۔۔اس لیے اس دھاگے کا باضابطہ اختتام ایک بار پھر سے میری مختصر تقریر کے بعد ۔۔۔۔۔
---------0000-------------
کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے آگے نہ بڑھتی۔
نیکی برباد گناہ لازم تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ نیکی کرنے سے قبل جوابی نیکی کی توقع رکھیں۔ میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ نیکی کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ میرے ساتھ بھی اتنے بے شمار افراد نے جواب کی توقع رکھے بغیر نیکیاں کی ہیں تو میری کیا مجال کہ اپنی باری آنے پر "پہاڑ پر چڑھ جاؤں"۔ یہ تو سعادت ہے کہ اللہ پاک مجھے کسی نیکی کے لئے وسیلہ بنا دیتے ہیں
احسان فراموشی کا سامنا۔۔۔ دراصل کوئی انسان فرشتہ نہیں ہوتا۔ ہر انسان کبھی احسان کرتا ہے تو احسان فراموشی بھی اکثر اس سے ہو سکتی ہے۔ جب مجھے کسی نے احسان فراموش نہیں کہا تو مجھے کیا حق ہے میں کسی کو ایسا بولوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بندی خوش ہوئی پڑھکر ،۔ ۔
مجھے بھی لے جاتے ناں میں سخت بوریت محسوس کر رہی ہوں ، دن گن رہی ہوں کب اگست آئے اور میں بھی نکلوں ،
اگست؟؟؟ کیا آپ اگست سے پہلے ادھر کا چکر نہیں لگا سکتیں؟ ہیلسنکی جا کر اعجاز بھائی سے بھی تو ملیں گے نا؟ تو جلدی سے بتائیں کہ کب تشریف لا رہی ہیں؟
1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟
قسم سے میں بہت گھبرا گئی ہوں اگر بچوں کے چھٹی کا مسلہ نا ہوتا تو میں کہیں بھی نکل سکتی ہوں مجھے صرف انکی چھٹیاں مار جاتی ہیں ، مصیبت ہے کہیں آنا ہو ، جانا ہو پروگرام بنایا جائے تو چھٹی لازمی دیکھنی پڑتی ہے ۔
مگر میں اس بار بہت فیڈاپ ہوں ، بارسلونا ایسٹر کی چھٹی میں سیٹ اوکے کروانی تھی ، مگر کچھ ضروری کام آن ٹپکنے سے مجھے اب اگست میں سیٹ کرانی پڑی ہے ۔ ( کیونکہ اپریل میں جب ایسٹر ہولیڈے آرہی ہیں ہمارے باتھ روم کو توڑ پھوڑ کر نئا بنانا ہے اور بنانے والوں کی ڈیٹ کچھ ایسی ہیں کہ ساری ہفتے بھر کی چھٹی تو یوں ہی گئی
میں کیا کروں کسے کھاؤں ؟ مجھے کام بتائیے ؟ کس کا خون کروں ؟ میرا دل کر رہا ہے کسی کا خون کرنے کو
( آپکا نہیں بھئی مجھے ابھی فنلینڈ آنا ہے )
2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟
3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟
4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟
5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟
6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟
7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟
8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟
: اردو محفل کو کیسا پایا؟
10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟
11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟
12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟
13: ایڈمن یا ناظم اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا، جو خود ناظم ہیں وہ منتظم کی شکایت کہہ سکتے ہیں)
14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟
15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا)
16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)
17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)
18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟
19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟
20: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟
21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟
22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟