اس سے پہلے کہ انٹرویو ختم ہو جائے میں بھی کچھ سوال کر ہی لوں
1. زندگی کی تعریف آپ کے الفاظ/خیال میں؟؟؟
2۔ فراز کہتے ہیں۔۔"دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا۔"
تو آپ کے خیال میں کیسے فیصلہ کیا جائے کہ اپنے آپ کو ہمارا "دوست" کہنے والا "تکلفاً ایسا کہہ رہا ہے یا واقعی مخلص ہے؟؟
3۔ آُپ نے ارسطو انکل کا ذکر کیا۔۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپ کو فلسفے سے کافی شغف ہے۔۔کیونکہ میرا میدان "حیاتیات" ہے تو موقعہ اچھا جانا کہ لگے ہاتھوں مسلم فلاسفرز کی "ارتقائے حیات" کے بارے میں فلسفے کے بارے میں پوچھا جائے۔۔۔
(نوٹ۔۔یہ سوال میں نے صریحاً اپنی معلوماتِ عامہ میں اضافے کے لئے پوچھا ہے کیونکہ میں واقعی اس بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتی۔۔)
4۔ commitment کس حد تک پوری کرتے ہیں؟ اگر کسی کام کے لئے حامی بھرتے ہیں تو اس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا یاد تو رہتا ہے لیکن کوئی جلدی نہیں ہوتی۔۔۔
5۔ حالیہ دنوں میں محفل کے انتہائی بے خبر ارکان ( جیسے کہ میں) کو بھی آپ کی سیاست میں دلچسپی کی خبر ہو گئی ہے۔۔ تو ایک سوال اس حوالے سے۔۔
فرض کریں( اور اگر فرض کرنا ہے تو آئیڈیل صورتحال فرض کر لیتے ہیں) کہ فوج بیرکس میں واپس چلی گئی ہے۔۔ صرف آپ کو اختیار دیا جاتاہے کہ آپ سیاست دانوں کے تین مختلف دھڑوں میں سے کسی ایک کو ملک چلانے کے لئے منتخب کریں۔۔جو کہ یہ ہیں۔۔
i. پرانے سیاست دان جن کو بار بار مواقع ملے لیکن وہ ریاست و عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کر سکے ۔۔
ii. علماء کرام( سو کالڈ۔۔کیونکہ مخلص علماء و اکابر عموماً میدانِ سیاست سے گریز کرتے ہوئے معاشرے کا حصہ بن کر رہنمائی کا فرض ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں)۔۔۔
iii. نسبتاً نو آموز سیاست دان جو کہ پڑھے لکھے ہیں اور جن کے کریڈٹ پر کسی حد تک عوامی بہبود کا تھوڑا بہت کام ہے۔۔( ایسے سیاستدان نہ ہونے کے برابر سہی ۔۔لیکن موجود تو ہیں بہر حال)
ان سب میں سے ایک کو چننا ہو تو کون ہو گا اور کیوں؟؟
میرا خیال ہے میرا محفل پر آج کا کوٹہ ختم ہوا۔۔ جواب دینے کا پیشگی شکریہ