محب علوی
مدیر
امن کے دو اچھے سوال اور ان کے جواب (امن ظفری اور وارث اور پھر فرحت کے سوالوں کے بعد تو تمہارے سوال بہت یاد آتے ہیں اس لیے دیکھ لو ڈھونڈ کر ان کے جواب دے رہا ہوں ، سچ بہت مزے کے ہوتےہیں بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی طرح (
ہ محب آپ اپنے بارے میں لوگوں کی رائے جاننے کا تجسس رکھتے ہیں؟
زیادہ متجسس نہیں رہتا ورنہ پھر تجسس کی عادت پڑ جاتی ہے اور دل ہر وقت کن سوئیاں لینے کو کرتا رہتا ہے ویسے میں حسن ظن رکھتا ہوں کہ لوگ میرے بارے میں تمام تر ‘ویب ٹرائل‘ کے باوجود اچھی رائے ہی رکھتے ہیں۔
ہ کیا آپ اپنی reputation کے بارے میں بہت محتاط رہتے ہیں یا آئی ڈونٹ کئیر والا معاملہ ہے؟
یہ بھی کوئی پوچھنے والا سوال ہے امن بھلا ۔ ویسے عموما بہت محتاط رہتا ہوں مگر محفل پر یار لوگوں نے شہرت کو وہ چار چاند لگائے ہیں کہ اپنے پرائے سب نے اس بہتی گنگا میں جی بھر کر ہاتھ دھوئے ، اب ‘لاپرواہی ‘ ہی وہ واحد محفوظ راستہ ہے جو میں نے خود ہی نکال لیا ہے کیونکہ کسی اور نے تو دینا نہیں تھا۔ بقول شاعر
دنیا دل والوں کو اور بہت کچھ کہتی ہے
پہلا مصرعہ لکھنے کی ضرورت نہیں کہ سمجھداروں کے لیے دوسرا ہی کافی ہے۔